google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: چرواہا اور شیر (جدید)

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      چرواہا اور شیر (جدید)

      سنا ہے کسی دیہات میں ایک چرواہا رہتا تها چونکہ چرواہا تها اور دیہاتی بهی اس لیے کوئی بکری اسے دودھ دیئے بغیر گهر نہیں جاتی تهی. بکریاں بے چاری خود اس سے پریشان تهیں اور اپنے بچوں کو اس امید پہ پال رہی تهی کسی دن تو گاوں والے اس موئے پہ اعتبار کرنا چهوڑیں گے اور یہ حرامخور معصوم میمنوں کا حق مارنا چهوڑے گا. چونکہ چرواہا دودھ کے معاملے میں انهے وا تها تو ظاہر ہے خوبصورت تو ہوگا ہی سو، اصل بات یہ کہ چرواہا خوبصورت گهبرو پڑها لکها نوجوان تها.(پاکستان میں تو چرواہے بهی پڑهے لکهے ہیں اور لوگ کہتے ہیں پاکستان ایک ناکام ریاست ہے) ہوا یوں کہ ایک دن چرواہے کو گاوں میں ایک لڑکی نظر آگئی، لڑکی اتنی خوبصورت تهی کہ دیکهنے سے بهی میلی ہوتی تهی چرواہا بکریاں شکریاں بهول کر اس الہڑ مٹیار کو دیکهتے ہی رہ گیا. لڑکی نے بهی ایک نظر ڈالی اور واپس لے لی، چرواہا بهی گٹے گوڈوں سمیت مٹیار پہ فدا ہوچکا تها. اب تو چرواہے کا روزانہ کا معمول بن گیا کہ ایک آدھ بکری اس کے محلے میں چهوڑ آتا تها کہ وہاں جانے کا بہانہ مل سکے لیکن دوسری طرف مسئلہ گهمبیر لگ رہا تها کہ لڑکی نے جو ایک نظر دیکها دیکها، اس کے بعد تو چرواہے کو اس نے جوتی بهی نہیں سمجها کہ دوبارہ دیکھ لے. چرواہا بهی ضد کا پکا تها بکریوں کی ہیلپ سے ایک دن آخر اس نے اچانک لڑکی کو متوجہ کر ہی لیا ادهر لڑکی کی نگاہ اس پر پڑی، ادهر بهائی نے ہوائی بوسہ پهینکا، لڑکی یکدم ایسی حرکت دیکھ کر بوکهلا گئی اور پهر کهلکهلا پڑی اور پهر منڈے دا رونگ روپ ذرا غور سے دیکھ کر تقریباً فدا ہوگئی چرواہے کا دل بلیوں کتوں شیروں اچهلنے لگا اور پهر اس دن کے بعد چرواہا بهی ملنے کی تراکیب لڑانے لگ گیا ادهر بکریاں بهی اس کی چال کو سمجھ گئی تهیں کہ یہ تو اپنے ٹهرک میں بهی ہمارا استحصال کررہا ہے سو وہ بهی دس منٹ گوٹ واک کرنے کے بعد اس لڑکی کے محلے سے نکل کر اپنے بال بچوں کو حوصلہ دینے چلی جاتیں. پهر کافی دن ہوگئے چرواہے کو وہ نظر نہ آئی تو پریشان ہوگیا اسے اب کوئی حل بهی نظر نہیں آرہا تها کہ کیا کرے کہ وہ لڑکی کو دیکھ پائے. کافی سوچ بچار کے بعد اسے ایک حل نظر آیا وہ چونکہ پڑها لکها بهی تها اور اس نے وہ شیر آیا، شیر آیا والی کہانی بهی پڑھ رکهی تهی اس لیے اسے آخری حل یہی نظر آیا کہ وہ بهی اسی طرح بہانے سے گاوں والوں کو بلائے اور اس مٹیار کو ایک نظر دیکھ لے اور ساتھ اپنا پیشہ بهی دکها دے.
      یوں اس گهناونے منصوبے پر اس نے اسی دن سے ہی کام شروع کردیا، ایک اونچا سا ٹیلہ ڈهونڈا اس پہ چڑھ کر آواز لگائی
      شیر شیر شیر لوگو سنو، شیر شیر شیر
      گاوں کے لوگ ویسے بهی سادہ ہوتے ہیں کئیوں نے کہانی ہی نہیں سنی ہوگی اور کئیوں کو بهول بهال گئی ہوگی، بهاگے چلے آئے اور وہاں تو ویسے بهی اتنی بهوک ہوتی ہے کہ مفت کا بهت لینے فیملیوں کی فیملیاں اکٹهی ہوجاتی ہیں اور یہ تو شیر تها لاکهوں روپے کا، ڈنڈے، سوٹے، وٹے جو جس کے ہاتھ لگا اٹها کر ٹیلے کی جانب رواں ہوئے. وہاں پہنچے تو سمجھ لگی کہ وہی سین ہو چکا ہے نہ وہاں کوئی شیر، نہ وہ چرواہا، خالی بکریاں عیش کررہی تهیں لیکن گاوں والے اتنے بهی سادہ نہیں تهے انہوں نے بهی فوراً تلاش شروع کردی ایک بهائی دوکاندار تو چار گاہک دوکان پر چهوڑ کر شیر مارنے آگیا تها وہ تو پائی پائی کا حساب لینے کا سوچ رہا تها اور وہاں وہ خبیث چرواہا پڑھا لکها ہونے کے ساتھ ساتھ سیانا بهی نکلا، وہ دوسرے رستوں سے ہوتا ہوا دوشیزہ کے گهر میں مزے لے لے کر اپنا کارنامہ سنا رہا تها اور لڑکی کهلکهلائے جارہی تهی، شرمائے جارہی تهے



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (01-02-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: چرواہا اور شیر (جدید)

      Nice....................


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •