google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: محبت ہے میری جان ایک ٹوپی ڈرامہ

    Threaded View

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      محبت ہے میری جان ایک ٹوپی ڈرامہ

      محبت کسی ایک کا ہو جانے کا نام ہے لیکن یہاں تو محبت کے نام پر لوٹ سیل لگی ہے ، کوئی دن میں رانجھا بنا ہے , دوپہر کو مہینوال ، رات کو پنوں اور آدھی رات کو گبر سنگھ بن جاتا ہے ، آج کے نوجوان کی محبت بھی شعلے کی طرح ہے ایک دم لگتی ہے اور ایک دم بجھ بھی جاتی ہے ، شاید ملک میں گیس بحران کی وجہ سے شعلہ زیادہ دیر تک نہیں جلتا، ماہرین کا کہنا ہے پاکستان کے نوجوانوں کی محبت بھی ایک فلم کی طرح ہوگئ ہے ، سینما کی فلم دیکھنے کا خرچہ تو کم ہی ہوتا ہے لیکن محبت کی فلم کا خرچہ کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے، دل اور دماغ تو ویسے ہی فارغ ہوجاتا ہے ساتھ ہی ساتھ جیب بھی صاف ہوجاتی ہے پھر مجنوں بن کر عاشق در در پھرتا اپنی محبوبہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوتا ہے اور کچھ دن بعد جب ہوش ٹھکانے آتے ہیں ایک اور محبت ہوچکی ہوتی ہے ، کہتے ہیں محبت کی نہیں جاتی ہوجاتی ہے اور یہ بھی سنا ہے کہ سچی محبت صرف ایک سے ہی ہوتی ہے لیکن ہماری نوجوان نسل چونکہ بچپن سے ہی ملاوٹی اشیاء کھا کر بڑی ہوئی ہے تو ان کی محبت میں بھی ملاوٹ کافی زیادہ ہوگئ ہے اب ایک لڑکے کی کئی گرل فرینڈز ہوتی ہیں اور ایک لڑکی کے کئی بوائے فرینڈز ہوتے ہیں اور جس محبوب سے اس کا جی بھر جائے اس بھائی کی لسٹ میں ڈال دیتی ہے لیکن بےچارا نوجوان بہت ہی کمزور ہے مر جائے گا لیکن اپنی محبوبہ کو بہن نہیں کہے گا کیوں کہ ماموں بننا اس کیلئے مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، وقتی محبت نے رشتون کی اہمیت بالکل ہی ختم کردی ہے ، دوستوں میں لڑائی صرف اس لئے ہوجاتی ہے کہ یہ تیری بھابی ہے ، نہیں یہ تیری بھابی ہے اور سب دوست ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجاتے ہیں ، اس کے برعکس لڑکیوں میں بھائی چارہ زیادہ ہوتا ہے سب ہی ٹرائی مارتے مارتے گرل فرینڈز بن جاتی ہیں لیکن کہتی یہ ہی ہیں ارے وہ تو میرا بھائی ہے اور پھر اس بھائی کی حالت کیا ہوتی ہے اس کا اندازہ آپ الطاف بھائی کی شکل دیکھ کر بخوبی لگا سکتے ہیں



    2. The Following 3 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (12-30-2017),Moona (12-30-2017),Ubaid (12-30-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •