SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: بڑوں کا ظرف بڑا

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      بڑوں کا ظرف بڑا



      بڑوں کا ظرف بڑا


      ایک عرصہ اس راز کو میں نے سینے میں دفن رکھا کہ کہیں مجھ سے کچھ غلط نہ ہو جائے۔ آج اچانک ذہن میں یہ خیال کودا کہ نہیں پگلے اس کا سینے میں دفن رکھنا درست نہیں بل کہ اس کے کہہ دینے سے میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت سامنے آئے گی کہ وہ سچ ہی کہتے ہیں سچ کے سوا کچھ نہیں کہتے۔ جس کا میں مولا اس کا علی مولا۔
      فتح خیبر کے لیے انہوں نے امام علی علیہ السلام کو بلایا تھا اور وہ تشریف لے آئے۔ ہاں حیرت اس بات پر ہے کہ وہ معمولی نہیں معمولی ترین کے بلانے پر بھی تشریف لے آتے ہیں۔ بلاشبہ بڑوں کا ظرف بھی بڑا ہوتا ہے اور ان کی عطائیں محدود نہیں ہیں۔
      میں جب ہسپتال سے واپس گھر لایا گیا تو اپنے حواس میں نہیں تھا۔ مجھے چارپائی پر لٹا دیا گیا۔ میرے پاس رضیہ میری بیوی اور میری بیٹی ارحا پریشان بیٹھے ہوئے تھیں۔ اللہ کے حضور میری صحت اور زندگی کے لیے دعائیں مانگ رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں لیٹے لیٹے اٹھ کر چارپائی سے نیچے پاؤں لٹکا کر بیٹھ گیا۔ میں نے انہیں مخاطب کرکے کہا ڈرنا نہیں۔ پھر میں نے تین بار کہا: یا علی ادرقنی فی سبیل اللہ اور پھر تیزی سے دروازے کی طرف بڑھا اور دروازے کے دونوں پٹ پوری طرح کھول دیئے۔ ان سے کہا آپ تشریف لے آئے ہیں۔ پھر دونوں ماں بیٹی نے دروازے سے آتی ہوئی مہک محسوس کی۔ اس مہک نے پورے کمرے کو معطر کر دیا تاہم اس مہک نے ایک ہالے کی صورت میں میرے گرد چکر لگایا اور جس طرح سے کمرے میں داخل ہوئی تھی اسی طرح دروازے سے باہر نکل گئی۔
      ان کا کہنا ہے کہ میں آرام سے چارپائی پر لیٹ گیا۔ گہری اور خراٹے بھری نیند اس طرح سے طاری ہوئی کہ ہائے ہائے کی آوازیں یکسر بند ہو گئیں۔ وہ دیر گئے تک میرے پاس بیٹھی رہیں۔ یوں لگ رہا تھا کہ میں بیمار نہیں ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مہک کو تادیر محسوس کرتی رہیں۔ ان کے نزدیک ایسی مہک انہوں نے زندگی بھر نہیں محسوس کی۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      intelligent086 (12-16-2017),Moona (12-16-2017)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: بڑوں کا ظرف بڑا

      Subhan Allah
      Jazak Allah
      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      Dr Maqsood Hasni (12-16-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بڑوں کا ظرف بڑا

      اللہ رب العزت آپ کے لیئے آسانیاں پیدا کرے



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Maqsood Hasni (12-16-2017)

    7. #4
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: بڑوں کا ظرف بڑا

      shukarriya janab Allah aap ko khush rakhe


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •