جب یار دیکھا نین پھر دل کی گئی چنتا اتر ۔ گیت
جب یار دیکھا نین پھر دل کی گئی چنتا اترایسا نہیں کوئی عجب، راکھے اسے سمجھائے کرجب آنکھ سے اوجھل بھیا، تڑپن لگا میرا جِیاحقّا الہٰی کیا کیا، آنسو چلے بھر لائے کرتوں تو ہمارا یار ہے ، تجھ پر ہمارا پیار ہے
تجھ دوستی بسیار ہے ، اِک شب ملو تم آئے کرجاناں طلب تیری کروں ، دیگر طلب کس کی کروںتیری جو چنتا دل دھروں ، اک دن ملو تم آئے کرمیرا جو من تم نے لیا ، تم نے اُٹھا غم کو دیاغم نے مجھے ایسا کیا جیسا پتنگا آگ پرخسرو کہے باتاں غضب ، دل میں نہ لاوے کچھ عجبقدرت خدا کی یہ عجب ، جب جیو دیا گل لائے کر
امیر خسرو
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks