............................
آیا ہوں بارات میں، کچھ کھانے دو مجھے
پیٹ و حلق آج میرا آزمانے دو مجھے
ممکن ہے کہ اچھا میں گانا نہ گا سکوں
باراتی ہوں میں، یہ تو چلانے دو مجھے
دو پیپسی بھی کھانے سنگ، مجھ کو بار بار
جو کھا چکا ہوں ترتیب ذرا بٹھانے دو مجھے
ایسا لگے،کھانے کی اک بارات لے چلا
قطار مختلف کھانوں کی ، بنانے دو مجھے
کوئی روکے نہ کہنے سے مجھے، لا اور لا
یہ الفاظ بار بار دُہرانے دو مجھے
باراتی ہوں نہیں کوئی بندہ میں عام سا
دلہن کے بھائیوں کو آج نچانے دو مجھے
ہوا میں بھی ہوں امیر ایک دن کے لیے
نوکروں کو اپنے اردگرد گھمانے دو مجھے
رقیبوں کو آگ لگے مجھے دیکھ دیکھ آج
آئے مزا، ذرا اُن کو جلانے دو مجھے
یہ سب تو تب ہو گا جب ملے مجھے جگہ
کھانے کی میز پہ لوگو ،اب آنے دو مجھے
کنول نوید
Similar Threads:
............................
.........
exp:exp:
nice sharing
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks