SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: امریکا میں قتل عام کیوں؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      امریکا میں قتل عام کیوں؟

      امریکا میں قتل عام کیوں؟
      رضوان عطا
      اتوار کو امریکی شہر لاس ویگاس میں تین روزہ میلہ جاری تھا۔ لوگ سروں کے ساتھ ایک گلوکار کی آواز سننے میں محو تھے کہ فائرنگ کی آواز نے رخنہ ڈال دیا۔ موسیقی کی جگہ ’’لیٹ جاؤ‘‘ کی آوازیں آنے لگیںاور پھر درد سے کراہنے، رونے اور سسکنے کی۔ حالیہ امریکی تاریخ میں گولیوں سے ہونے والا سب سے بڑا قتل عام جاری تھا۔ ایک شخص نہتے عوام پر اندھادھند فائرنگ کررہا تھا۔ وہ 59سے زائد ہلاکتوں اور پانچ سو سے زائد افراد زخمی کرنے کا باعث بنا۔ پولیس بالآخر اس مقام تک پہنچ گئی جہاں سے فائرنگ ہو رہی تھی اور وہاں ایک 64سالہ شخص کوپایا جس کی روح پرواز کر چکی تھی۔ وہ سٹیفن پیڈک تھا جو بظاہر جرائم میں ملوث نہیں رہا۔ مشرقی و مغربی دنیا میں دہشت گردی میں ملوث گروہ دولت اسلامیہ (داعش) نے کہا کہ سٹیفن اس کا سپاہی تھا لیکن تاحال اس کے اس تنظیم سے روابط کا نہ کوئی ثبوت سامنے آیا ہے اور نہ ہی دولت اسلامیہ نے اپنے تعلق کا کوئی ثبوت پیش کیا ہے۔ سٹیفن پیڈک جس ہوٹل کے کمرے میں مقیم تھا وہاں سے متعدد ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا۔ سٹیفن پیڈک اسے وہاں مختلف وقفوں سے جمع کرتا رہا۔ اس کی زندگی کے بکھرے ہوئے واقعات کو جوڑ کر یہ سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس نے اتنا گھناؤنا عمل کیوں کیا۔ وہ بڑا جوا کھیلتا تھا اور مالدار تھا۔ لیکن ایک اطلاع کے مطابق وہ جوا مسلسل ہار رہا تھا۔ اسے سفر کرنے کا شوق بھی تھا وہ رئیل سٹیٹ کا کاروبار بھی کرتا رہا۔ سٹیفن پیڈک اور اس کے تین بھائیوں کی پرورش اس کی والدہ نے کی کیونکہ 1961ء میں بینکوں میں متعدد ڈاکے ڈالنے کے بعد اسے 20سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ اس کا باپ 1968ء میں جیل سے فرار میں کامیاب ہو گیا اور اس کے بعد استعمال شدہ کاروں کا بیوپاری بن گیا۔ سٹیفن پیڈک کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی بندوق چلانے کا شوق ہرگز نہیں رکھتا تھا۔ دولت اسلامیہ کے نظریات، تنظیم اور ماضی میں مغربی سرزمین پر ہونے والی کارروائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تحقیق جاری ہے کہ آیا اس کا حملے سے کوئی تعلق ہے بھی یا نہیں۔ مغرب میں بعض لوگوں نے دولت اسلامیہ کے نظریات سے متاثر ہو کر بھی حملے کیے ہیں یا کم از کم ان کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ان میں سے کچھ کا اس دہشت پسند تنظیم سے براہ راست تعلق بھی نہیں تھا۔ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے انتہاپسند خیالات سے متاثر ہوئے اور حملوں کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو گئے۔ دوسرے جانب یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں دولت اسلامیہ نے کم از کم دو بار حملوں کے حوالے سے جھوٹے دعوے کیے۔ اس میں منیلا کے ایک جوئے خانے پر ہونے والا حملہ اور پیرس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے پر بم حملے کا منصوبہ شامل ہے۔ دولت اسلامیہ نے اپنے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ذمہ داری لینے کے بعد دوسری بار دعویٰ کیا کہ سٹیفن پیڈک ان کے نظریات سے متاثر ہو کر(انتہاپسند) مسلمان ہو گیا تھا۔ ایک ہتھیار فروش کے بیان کے مطابق اس نے اس کی دکان سے ہتھیار خریدے اور یہ خریداری قانون کے مطابق تھی۔ اسے اس خریداری میں دشواری کا سامنا اس لیے بھی نہیں کرنا پڑا کیونکہ ماضی میں وہ کسی قابل ذکر جرم میں ملوث نہیں رہا تھا۔ امریکا میں شہریوں کے ہتھیار رکھنے کی قانونی اجازت پر طویل عرصے سے بحث جاری ہے۔ ایک حلقے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ہتھیاروں کی فروخت پر سختی کی جائے تاکہ ان کے استعمال میں کمی ہو اور یوں ہلاکتیں کم ہوں۔ دوسرا حلقہ اسے بالخصوص انفرادی دفاع کے لیے ضروری خیال کرتا ہے اور اس کی نرم شرائط پر دستیابی کا حامی ہے۔ ان میں ’’گن کنٹرول‘‘ اور ’’گن رائٹ‘‘ حلقوں کی صورت میں بھی تخصیص کی جاتی ہے۔ دنیا کے کسی ترقی یافتہ ملک میں بندوقوں کے ذریعے اتنے پُرتشدد واقعات نہیں ہوتے جتنے امریکا میں ہوتے ہیں۔ امریکیوں کے پاس 26کروڑ 50 لاکھ بندوقیں ہیں۔ یعنی اوسطاً ایک بالغ کے لیے ایک سے زیادہ گنز امریکا میں ہیں۔ ا گر اس حوالے سے ماضی میں امریکا میں ہونے والے واقعات پر نظر دوڑائی جائے تو یہ حیران کن حد تک زیادہ ہے۔ امریکا میں کینیڈا کی نسبت آتشیں اسلحے سے ہونے والی ہلاکتوں کا تناسب چھ گنا اور جرمنی سے 16گنا زیادہ ہے۔ 14دسمبر 2012ء کو دینڈے ہُک سکول میںآتشیں اسلحے سے حملہ آور نے 27 افراد کو مار ڈالا تھا، حملہ آور کی عمر محض 20سال تھی اور مرنے والوں کی اکثریت بچے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق تب سے لے کر اب تک امریکا میں آتشیں اسلحے سے قتل عام کے 15سو سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ حملہ آور کے بظاہر سفید فام ہونے کی وجہ سے عام طور پر یہ نہیں کہا جارہا کہ اس میں کوئی مسلمان ملوث ہے وگرنہ شاید امریکی مسلمان مزید زیر عتاب آ جاتے۔ امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب ان دنوں عروج پر ہے اور کسی مسلمان کی طرف سے کیا جانے والا حملہ اس کی شدت میں اضافہ کردیتا ہے۔ اگر یہ حملہ کسی نفسیاتی حالت کا نتیجہ ہے تو بھی غورو فکر کا مقام ہے کیونکہ نفسیاتی امراض محض داخلی معاملہ نہیں، خارجی عوامل بھی اس کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور عموماً داخلی سے کہیں بڑھ کر ۔ امریکی معاشرے میں قتل عام کے اس قدر زیادہ واقعات عندیہ دیتے ہیں کہ اس معاشرے میں کچھ ایسا ضرور ہے جو غلط ہے۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Jelly Bean (10-05-2017)

    3. #2
      Administrator Admin Jelly Bean's Avatar
      Join Date
      Nov 2016
      Posts
      361
      Threads
      188
      Thanks
      168
      Thanked 206 Times in 156 Posts
      Mentioned
      359 Post(s)
      Tagged
      1 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: امریکا میں قتل عام کیوں؟

      hmmmm........


    4. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: امریکا میں قتل عام کیوں؟

      KHoob


    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: امریکا میں قتل عام کیوں؟

      رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •