SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: پکوان انڈے کی پڈنگ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پکوان انڈے کی پڈنگ

      پکوان انڈے کی پڈنگ


      دودھ ایک کلو، انڈے چار عدد، چینی ایک کپ، کیوڑہ چند قطرے۔ دودھ پکا کر خوب گاڑھا کر لیں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تو پڈنگ بنائیں۔ اب الگ برتن میں انڈے توڑ لیں اور اس کی سفیدی اور زردی علیحدہ پھینٹ لیں۔جب جھاگ ہی جھاگ بن جائیں تو زردی ، سفیدی ملا کر 5 منٹ مزید پھینٹ لیں۔ دودھ میں انڈے، چینی، کیوڑہ ملا دیں۔ سلاد کے پیالے میں چاروں طرف گھی یا مکھن ہاتھ سے لگا دیں، صرف چکنا کریں۔ اس میں ایک چمچہ چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پیالے کو رکھیں۔جب چینی لال ہو جائے تو پیالہ اتارلیں۔ اور اس میں پڈنگ کا آمیزہ ڈال دیں۔ ایک دیگچی میں پانی اتنا ڈالیں کہ پیالہ 3 حصے ڈوب جائے۔ اب پانی میں پیالہ رکھ کر پیالے پر پلیٹ رکھ کر پتھر کا ٹکڑا رکھ دیں تاکہ پانی پیالے میں نہ جا سکے۔ دیگچے کو ڈھانک دیں۔ تقریباً 45 منٹ میں پڈنگ تیار ہو گی۔ تنکا یا سلائی ڈال کر دیکھ لیں اگر خشک ہو تو پیالہ نکال لیںورنہ دو چار منٹ کے بعد اسے اتار لیں۔ ڈبل روٹی کی پڈنگ ڈبل روٹی ایک عدد، انڈے دو عدد، دودھ 500 گرام، کشمش 20 گرام، شکر 100 گرام، مکھن 30 گرام۔ اول، ڈبل روٹی کو چاروں طرف سے چھیل ڈالیے۔ اس کے بعد ا س کے چھ عدد توس بنایئے۔ انڈوں کی سفید وزردی کو علیحدہ علیحدہ پھینٹ لیجیے۔ پھر مکھن کو ڈش کے چاروں طرف لگا کر توس برابر بچھا دیجیے۔ پھر دودھ میں زردی وشکر ملا کر توسوں پر ڈال دیجیے۔ کشمش چھڑک دیجیے پھر اوپر سے انڈوں کی سفیدی بھی ڈالیے۔ ڈش کو ڈھانپ کر کوئلوں کی ہلکی ہلکی آنچ پر رکھ دیجیے اور ڈھکنے پر بھی تھوڑی آگ بچھا دیجیے۔ ذرا ذرا سی دیر بعد اس کو کھول کر تنکے سے دیکھیے۔ جب تنکا خشک نکلے تو سمجھ لیجیے کہ پڈنگ تیارہے بس ذرا ٹھنڈا ہو جانے کے بعد چھری سے کاٹ کاٹ کرناشتہ کی میز پر پلیٹ میں لگا دیجیے۔ نہایت خوش ذائقہ ہو گی۔ آلوئوں کا جام آلو250 گرام، چینی 350 گرام۔ پہلے آلوئوں کو ابال کر چھیل لیجیے پھر چاقو سے باریک باریک کاٹ لیجیے اور چینی کا دوتارکا قوام بنا کر اس میں ڈال دیجیے اور چولہے پر چڑھا دیجیے۔ جب قوام چار تار کا ہو جائے تواتار لیجیے۔ ونیلااسنس کے قطرے یا کسی اور قسم کی خوشبو ڈالیے اور ٹھنڈا ہونے پر نوش فرمایئے۔ ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: پکوان انڈے کی پڈنگ

      Wah ji


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پکوان انڈے کی پڈنگ

      بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •