SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: Jou aur doodh ki kheer bimari main

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Jou aur doodh ki kheer bimari main

      🌸 *طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے علاج* 🌸

      💠 *تلبینــــــــــــــــــــــــــــہ* 💠
      نبوی ٹانک

      ✍ رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں۔

      🌴 *تلبینہ کیا ہے؟*🌴
      تلبینہ دودھ ، جو (بارلے) اورکھجور کی کھیر ہے۔ جو اپنے اندر بیش بہا خصوصیات لیے ہوئے ہے۔یہ ایک مکمل غذا ہے جو ناشتے میں کھائی جا سکتی ہے۔ اس کا مستقل استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے۔

      🌴 *تلبینہ کے فوائد* 🌴

      🔹خون کی کمی دور ہوتی ہے:
      ایک سے ڈیڑھ ما ہ میں ہیموگلوبن کو جسم کی ضرورت کے مطابق بڑھاتا ہے۔

      🔹وزن میں اضافہ ہوتا ہے:
      کمزور لوگوں کے لئے تلبینہ بہت مفید ہے۔ روزانہ استعمال سے جسم کی کمزوری دور کرکے وزن میں اضافہ کرتا ہے۔

      🔹ذہنی کمزوری:
      پڑھنے والے بچوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔ جو بچے اپنا سبق یاد کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ تلبینہ کے استعمال سے ان کا حافظہ تیز ہو جاتا ہے۔

      🔹بیماروں کے لیے:
      بیمار لوگوں کے لیے جو بالکل بستر سے اٹھ بھی نہ سکتے ہوں ، تلبینہ بہترین ہے۔ یہ غذا کمزوری کو دور کرکے چلنے پھرنے کے قابل بناتی ہے۔

      🔹بوڑھے لوگوں کے لیے:
      بوڑھے لوگوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جو لوگ کمزوری کی وجہ سے اٹھ بیٹھ نہیں پاتے ان لوگوں کو کھانا کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کے لیے تلبینہ کی کھیر نہایت مفید ہے۔
      تلبینہ کی کھیر صبح کے ناشتے کے ساتھ لیں ۔ یہ ناصرف فائدہ مند ہے بلکہ خوش ذائقہ بھی ہوتی ہے۔
      *تلبینہ بنانے کی ترکیب*

      *اشیاء:*
      دودھ ۲ کلو
      جو(چھلا ہوا) 200 گرام
      کھجور 15 سے20 رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
      یا شہد آدھا کپ یاحسب ذائقہ

      *ترکیب:*
      ۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
      ۔ ہلکی آنچ پر25 منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
      ۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
      ۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
      ۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
      ۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
      ۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
      (کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)

      🔺 *نوٹ:*
      ✍اگر جَو کا آٹا نہ ملے تو جَو کا دیسی دلیہ اتنی ہی مقدار میں لیں‘ ڈبے والا نہ ہو دیسی دلیہ ہو۔ *حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول الله ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔‘‘* 📚(ابن ماجہ)

      ✍اسی مسئلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ یا تو تندرست ہوجاتا۔اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔’’حضرت عائشہ بیمار کیلئے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے ازحد مفید ہے۔‘‘ (ابن ماجہ)

      🔺 *نوٹ:*
      تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا‘ ٹانک بھی‘ دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن‘ ذہنی امراض‘ دماغی امراض‘ معدے‘ جگر ‘ پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔

      اس پیغام کو صدقہ جاریہ کے طور پر شیر کریں جزاک اللہ خیرا🌹🌺💐❤







    2. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      intelligent086 (04-21-2017)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Jou aur doodh ki kheer bimari main

      سبحان اللہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: Jou aur doodh ki kheer bimari main

      Lovely


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •