SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: عالمی معلومات

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      عالمی معلومات

      عالمی معلومات



      عارف جان
      سب سے چھوٹا ملک :ویٹیکن سٹی دنیاکا سب سے چھوٹا ملک ہے۔اس کارقبہ ایک مربع میل کے چھٹے حصے (0.44مربع کلومیٹر )سے کچھ ہی زیادہ ہے اور آبادی صرف پندرہ سو افراد پر مشتمل ہے۔ویٹیکن دراصل روم میں واقع ہے جو اٹلی کا دارالحکومت ہے۔1929ء میں اسے ایک خود مختار ملک کا درجہ دے دیا گیا تھا۔ مجسمہ آزادی کہاں سے آیا؟امریکہ کے مجسمہ آزادی کودوستی اور آزادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔یہ مجسمہ فرانس والوں نے امریکی عوام کو تحفے کے طور پر پیش کیاتھا۔یہ مجسمہ امریکیوں کی جنگ آزادی میں فرانسیسی عوام کے تعاون کی ایک یاد گار تھا۔یہ مجسمہ 1886ء سے نیویارک کی بندرگاہ پر نصب ہے۔ گولڈن گیٹ برج کس قسم کا پُل ہے؟امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں واقع گولڈن گیٹ برج ایک معلق پُل ہے۔اس قسم کے پُل دونوں طرف بنے ہوئے مضبوط میناروں میں لگے ہوئے فولادی تاروں کے ذریعے معلق ہوتے ہیں۔میناروں کے درمیان گولڈن پُل کی لمبائی 4200فٹ (1280میٹر) ہے۔ اِسکی ساخت اور اِس کے محل وقوع نے اسے امریکہ کے مشہورترین مقامات میں شامل کر دیا ہے۔ بحری جہاز نہر پانامہ سے کیسے گزرتے ہیں؟نہر پانامہ بحرالکاہل اور بحراو قیانوس کو ایک دوسرے سے ملاتی ہے۔یہ وسطی امریکہ کے ملک پانامہ کے ایک سِرے سے دوسرے تک بہتی ہے۔نہر میں جگہ جگہ پانی کے بہت بڑے بڑے ٹینک بنے ہوئے ہیں جنہیں لاک (Lock)کہا جاتا ہے۔یہ لاک مختلف بلندیوں کے پانیوں کو آپس میں ملا سکتے ہیں۔جب کوئی جہاز کسی لاک میں داخل ہوتاہے تو اس میںاضافی پانی چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پانی کی سطح بلند ہونے سے جہاز بھی اوپر کو اٹھ جاتے ہیں۔نہر پانامہ میں جہاز اس لئے اٹھائے جاتے ہیں تاکہ وہ گاٹون جھیل کو عبور کر سکیں۔ جھیل نہر کے درمیان میںہے اور اس کی سطح دونوں طرف کے سمندروں کی سطح سے اونچی ہے۔ سب سے بڑی آبشار دنیاکی سب سے بڑی آبشار جنوبی امریکہ میںہے۔ وینز ویلا میں دریائے چورون پر واقع اینجل فالزنامی یہ آبشار 3,212فٹ (979میٹر )کی بلندی سے گرتی ہے۔ یہ آبشار جنگلوں سے ڈھکے ہوئے گرم خطے میںواقع ہے جہاں بارشیں کثرت سے ہوتی ہیں۔1937ء میں جیمزاے اینجل نامی ایک امریکی پائلٹ کو ہنگامی حالت میں اپنا جہاز ان جنگلوں میں اتارنا پڑا تھا اس طرح یہ آبشار اس نے دریافت کی۔اسی پائلٹ کے نام پر اس کا نام اینجل فالز رکھا گیا۔ اِیسٹر آئی لینڈکا راز :اِیسٹرآئی لینڈ بحرالکاہل کے انتہائی جنوب میں بہت دور ایک چھوٹا ساجزیرہ ہے۔ جزیرے پر سینکڑوں کی تعداد میں پتھروں کے مجسّمے موجودہیں۔ان مجسّموں کے بارے میں آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ یہ اس جزیرے پر کہاں سے آئے اور انہیں کیوں بنایا گیا۔ اسوان ڈیم کیوں بنایا گیا؟مصر کا بیشتر حصہ ریگستان پر مشتمل ہے لیکن دریائے نیل کے کناروں پر زرخیز زمین ہے جہاں کاشت ہوتی ہے۔ماضی میں کئی مرتبہ ایساہوا ہے کہ دریائے نیل میںپانی بہت کم ہو جاتا تھا اور کبھی اتنی شدید بارشیں ہوتیںکہ دریا کا پانی سیلاب کی صورت میں کناروں میں بہہ نکلتا۔اس صورتحال سے بچنے کے لئے دریائے نیل کے بالائی حصے میں اسوان کے مقام پر ایک بہت بڑا بند تعمیر کیا گیا۔بارشوں کے موسم میں پانی اس بند میں ہی جمع رہتا ہے اورنیل میں سیلاب نہیں آتا۔جبکہ خشک موسم میں اس بند سے دریائے نیل میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ کاشت کار اس سے کھیتی باڑی کر سکیں۔ ٭…٭…٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      KhUsHi (03-19-2017)

    3. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: عالمی معلومات

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: عالمی معلومات

      پسند اور رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    عالمی معلومات

    عالمی معلو
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •