SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

      زرعی یونیورسٹی فیصل آباد



      زاہد حسین انجم
      زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان میں قائم ہونیوالی پہلی زرعی یونیورسٹی ہے۔ ابتدا میں اس کی بنیاد پنجاب زرعی کالج و ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ کے طور پر رکھی گئی ۔ یہ یونیورسٹی 1906 ء میں قائم کی گئی ۔ 1909میں اس کی عمارت مکمل ہوئی۔ قیام پاکستان کے بعد زراعت کو فروغ دینے کے لئے 1961 ء میں اسے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ ڈاکٹر زیڈ اے ہاشمی اس کے پہلے وائس چانسلر تھے۔ زرعی یونیورسٹی کا نیوکیمپس بھی تعمیر کیا جاچکا ہے ۔ نیوکیمپس میں یونیورسٹی کی ابتدائی طور پر چھ فیکلٹیاں تھیں ۔ علامہ اقبال آڈیٹوریم بھی اس میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ اقامتی یونیورسٹی ہے اور اس میں اس وقت پانچ ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں ان میں سے ایک سو کے قریب غیرملکی ہیں ۔ پاکستانی خواتین بھی زرعی تحقیق میں حصہ لے رہی ہیں ۔ جن شعبوں میں تحقیق پر کام ہورہا ہے ان میں کلیہ زراعت، زرعی اقتصادیات ودیہی عمرانیات، فیکلٹی آف ایگری انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس ، فیکلٹی آف اینیمل سائنس، فیکلٹی آف سائنس شامل ہیں ۔ اس یونیورسٹی کی بدولت زراعت کو بڑی ترقی ملی ہے اور مختلف فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور انہیں بیماریوں سے محفوظ کرنے کے طریقے بھی دریافت کئے گئے ہیں ۔ پاکستان کی کلر زدہ زمینوں کو کاشت کرنے کے لئے بھی تجربات کئے گئے ۔ گندم کی انتہائی مفید قسم ایل یو کی ایجاد بھی اسی یونیورسٹی کے ماہرین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

      KHoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •