SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: اولکھ قبیلہ کی ایک روایت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اولکھ قبیلہ کی ایک روایت

      اولکھ قبیلہ کی ایک روایت



      اولکھ (اورک) ایک جٹ قبیلہ جس کا صدرمقام ضلع امرتسر میں ہے جہاں وہ 12 دیہاتوں کے مالک ہیں۔ لیکن وہ شمالی مالوہ اور مانجھا میں بھی پائے گئے۔ انہیں سورج بنسی بتایا جاتا ہے اور ان کا جدامجد اولکھ مانجھا (ماجھا) میں رہتا تھا۔ لیکن ایک اور روایت کے مطابق ان کا جدامجد ایک چندربنسی راجپوت لُوئی لاک تھا۔ وہ سیکھو اور دیو قبیلوں کے قرابت دار ہیں اور ان کے ساتھ باہمی شادیاں نہیں کرتے۔ امرتسر کے اولکھ اپنا شجرہ یہ بتاتے ہیں: رام چندر، کسب، دھول،رگھو پت،اُودے روپ، پورا ،مجنگ،مرکھنب،گوئے،مندل،دھنیچ،اولکھ۔ اس طرح وہ پنوں کے رشتہ دار بنتے ہیں۔ راوی کے مغرب میں لیہ تک کے علاقے میں وہ ایک زراعت پیشہ جٹ قبیلے کے طورپربھی ملتے ہیں۔ منٹگمری میں وہ ہندو اور مسلمان دونوں ہیں۔ لیہ کے مسلمان اولکھ ایک دلچسپ روایت رکھتے ہیں۔ ہمایوں سے شکایت کی گئی کہ پیر محمد راجن نے بھنگ پی تھی۔ چنانچہ شہنشاہ نے بزرگ کو دہلی بلوایا اور اسے ایک تنگ راستے پر چلنے کو کہا جس کے دونوں طرف زہریلی تلواریں لگائی گئی تھیں، جبکہ ایک غضب ناک ہاتھی پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ لیکن پیر محمد کے پیروں تلے آنے والا لوہا پانی بنتا گیا اور اس کے ایک شاگرد نے لاٹھی کے ایک ہی وار سے ہاتھی کو بھی مار ڈالا۔ درباریوں میںایک پُنوار راجپوت راجا اولکھ بھی موجود تھا جس نے یہ معجزہ دیکھتے ہی اسلام قبول کر لیا۔ پیر محمد راجن واپس راجنپور آیا۔ راجا اولکھ بھی اس کے پیچھے پیچھے آ گیا۔ اس نے بلوچ قبیلہ کو شکست دے کر علاقہ فتح کیا اور پِیروں کے حوالے کر دیا۔ تب شہنشاہ نے بھی یہ علاقہ بطور جاگیر منظور کر لیا۔ (کتاب ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا سے منقبس) ٭٭٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: اولکھ قبیلہ کی ایک روایت

      Umda


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •