SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ناکام افراد نا امید نہ ہوں---

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ناکام افراد نا امید نہ ہوں---

      ناکام افراد نا امید نہ ہوں



      طیب رضا عابدی
      آپ کے ساتھ ایسا کئی بار ہوا ہوگا کہ مقابلے کے امتخان دیئے اور فیل ہوئے ۔۔کوئی کاروبار شروع کیا تو پیسہ ڈوب گیا ، جس کام میں ہاتھ ڈالا ناکامی ہوئی حتی کہ آپ کو کسی کام کے لئے جس میں آپ کا شوق تھا نااہل قرار دے دیا گیا ۔ ۔۔زندگی ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے ہر دوسرا فرد ناکامی کامنہ ضرور دیکھتا ہے ہاں کچھ لوگ بہت زیادہ ناکام ہوتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ قابل نہیں انہیں اس دنیا میں جینے کا حق نہیں ۔۔لیکن ہوتا یہی ہے کہ جب بار بار کوئی ناکام ہوتا ہے تو معاشرہ اسے کم تر سمجھنا شروع کردیتا ہے گھروالے طعنے دینے لگتے ہیں ۔۔یار دوست بھی سخت سست کہتے ہیں جس کا بس چلتا ہے وہ تضحیک بھی کردیتا ہے اور کمزور دیکھتے ہوئے لوگ اس کی گردن پر پورا پائوں بھی رکھ دیتے ہیں ۔ناکام لوگوں کا لوگ مذاق اڑاتے ان کا جیتا حرام کردیتے ہیں ۔ناکام ہونے والے افراد بعض اوقات بددل ہوکرمعاشرہ سے الگ تھلگ ہوجاتے ہیں ۔ دنیا ایسے افراد سے بھی بھری پڑی ہے جنہیں ناکام کہا گیا لیکن وہ منشہ ء شہود پر ستارہ بن کر ابھرے۔بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام جوپائلٹ بننے گئے لیکن ناکام ہوئے بعد میں وہ انڈیا کے عظیم سائنسدان بنے۔آئین سٹائن کو کلاس میں استاد سخت سست اور حساب میں زیرو کہتے تھے لیکن وہ دنیا کے عظیم سائنسدان بنے۔ایپل کمپنی کے مالک سٹیو جاب جگہ جگہ ناکام رہے۔ غربت کی وجہ سے سافٹ ڈرنکس کی خالی بوتلیں فروخت کرکے کھانے کا اہتمام کرتے رہے لیکن بعد میں وہ ایک عظیم کمپنی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ سابق امریکن صدر رونالڈریگن کو کہا گیا کہ وہ اداکاری نہیں کرسکتے انہوں نے اس شعبہ میں بھی خود کو منوایا تاہم سیاست میں آنے کی وجہ سے اداکاری کو خدا حافظ کہا۔ فاسٹ بائولر شعیب اختر کو کہا گیا کہ تمہارے پائوں چپٹے ہیں تم فاسٹ بائولر نہیں بن سکتے لیکن وہ دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمینوں کو فاسٹ بائولنگ سے خوف زدہ کرتے رہے ۔ وسیم اکرم کو شروع میں لاہور ٹیم کے ٹرائل میں ڈراپ کیا گیا لیکن بعد میںوہ عالمی کرکٹ میں عظیم کرکٹر بن کر ابھرے ۔ اسی طرح کے واقعات سے تاریخ بھری پڑ ی ہے کہ جب انسان بار بار ناکام ہوا لیکن اپنے جذبہ کو ناکام نہیں ہونے دیا ۔ قابلیت کو زنگ نہ لگنے دیں ۔ جس دن قابلیت کو زنگ لگا دیا اس دن آپ ناکامی کا حصہ بن گئے ۔ ناکامیاں اور غلطیاں بہت کچھ سکھاتی ہیں ۔ سٹیو جاب ہی نے کہا تھا کہ Mistakes are big schools ۔ دنیا نے ہمیشہ فاتح کو کندھوں پر اٹھایا جو ناکام ہوا اس کو ایسا برا بھلا کہا کہ کئی بد دل ہو کر وہ فیلڈ ہی چھوڑ گئے ۔لوگ ہمیشہ چمکنے والی چیز کی طرف بھاگتے ہیں لیکن ناکام ہونے والے کو کوئی دلاسہ نہیں دیتا ۔ مقابلے کا امتحان پاس کرلیا تو کہیں گے واہ جی واہ دن رات پڑھتا تھا کہیں نہیں جاتا تھا شادی ہو کوئی تقریب ہو وہ کہیں شریک نہیں ہوتا تھا اس لئے کامیاب ہوا اور اگر فیل ہوگیا تو چاہے جتنا مرضی پڑھتا رہا ہو طعنے یہ ملیں گے کہ پڑھتا ہی نہیں تھا لاپرواہ بہت تھا جو جو ڈھکی چھپی خامیاں ہونگی سامنے لے آئیں گے۔ کبھی ہارنے والے کو کوئی گلے سے نہیں لگاتا ۔ ہارنے والوں اور ناکام لوگوں کو اگر گلے سے لگانے کی رسم چل پڑ ے تو یقین جانئے یہ ناکام لوگ ہی دنیا کی قسمت بدل دیں گے یہ ٹھکرائے ہوئے لوگ ذرا سے دلاسے سے زندگیوں میں انقلا ب لے آئیں گے ۔ بات صرف کسی کو کم تر نہ سمجھنے اور حوصلہ دلانے کی ہے ۔ یہ حوصلہ ہی ہے جو پستوں کو جلا بخشتا ہے اور جینے کی نئی تمنا دیتا ہے ۔ ناکام لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ ناکامیوں سے خوف زدہ نہیں ہونا یقین جانئے آپ بہت قابل ہیں بس قسمت نے ساتھ نہیں دیا ۔ محنت سے لگن سے آپ قسمت بھی بدل سکتے ہیں ۔ بس اپنی قابلیت کو زنگ نہ لگنے دیںورنہ وہی طعنے دینے والے لوگ پھر جیت جائیں گے ۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (11-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: ناکام افراد نا امید نہ ہوں---

      Nice Sharing....



    4. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: ناکام افراد نا امید نہ ہوں---

      Excellent post


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •