عشّاق بہت ہیں، ترے بیمار بہت ہیں
تجھ حسنِ دل آرام کے حق دار بہت ہیں
اے سنگ صفت! آکے سرِ بام ذرا دیکھ
اِک ہم ہی نہیں، تیرے طلب گار بہت ہیں
بے چین کیے رکھتی ہے ہر آن یہ دل کو
کم بخت محبت کے بھی آزار بہت ہیں
مٹّی کے کھلونے ہیں ترے ہاتھ میں ہم لوگ
اور گِر کے بکھر جانے کے آثار بہت ہیں
کس سمت چلیں، کون سی دہلیز پہ بیٹھیں
اس شہر میں کچھ بھی ہو، رِیا کار بہت ہیں
ڈھونڈو تو کوئی سچ کا پیمبر نہیں ملتا
دیکھو تو یہاں صاحبِ کردار بہت ہیں
لکھیں تو کوئی مصرعۂ تر لکھ نہیں پاتے
اور غالبِ خستہ کے طرف دار بہت ہیں
اے ربِّ ہُنر چشمِ عنایات اِدھر بھی
ہر چند کہ ہم تیرے گناہ گار بہت ہیں
خاور اُسے پالینے میں کھو دینے کا ڈر ہے
اندیشہ و حسرت کے میاں خار بہت ہیں
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
KHoob
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks