SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: میں ہی قاتل ہوں

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      میں ہی قاتل ہوں

      میں ہی قاتل ہوں

      کاما کبو تیز قدموں سے کھیتر کی طرف بڑھ رہا تھا۔ آج کھیتر پر کام کافی تھا۔ دوسرا چودھری کے موڈ کا بھی کچھ پتا نہیں چلتا تھا۔ اس کے بگڑنے کے لیے کسی وجہ کا ہونا ضروری نہ تھا۔ چودھرین سے اپنے لچھنوں کی وجہ سے چھتر کھاتا رہتا تھا۔ گھر کا غصہ باہر آ کر کاموں پر نکالتا۔ کام کاج کوئی کرتا نہیں تھا گھر سے یوں سج سنور کر نکلتا جیسے جنج چڑھنے جا رہا ہو۔ سارا دن ڈیرہ پر بیٹھا آئے گئے کے ساتھ گپیں ہانکتا یا پنڈ کی سوہنی کڑیوں کے ناز و ادا کے قصے سنتا۔ کوئی ہتھے چڑھ جاتی تو معافی کا دروازہ بند کر دیتا۔ ناکامی کی صورت رہتی تو سارا غصہ کاموں پر نکالتا۔ سب چپ رہتے ہر کسی کو جان اور چمڑی بڑی عزیز ہوتی ہے۔

      کھیتر پر آتے جاتے اس طرح کی سوچیں اسے گھیرے رکھتیں، غلطی یا ظلم زیادتی چودھری کرتا ڈال گریب کاموں پر دی جاتی۔ وہ سوچ رہا تھا یہ زندگی بھی کیسی ہے گھر جاؤ کوئی ناکوئی مسلہ راہ روکے کھڑا ہوتا۔ باہر آؤ تو کامے پر وہ کچھ بیت جاتا جو اس کے خواب و خیال میں بھی نہ ہوتا۔

      جب وہ کھیتر پہنچا وہاں عجب کھیل رچا ہوا تھا۔ چودھری کے ہاتھ میں خون آلودہ چھرا تھا اور سامنے کاما ابی خون میں لت پت پڑا تھا۔ وہ یہ منظر دیکھ کر گھبرا گیا۔ چودھری سخت غصے میں تھا۔ اس نے چھرا کامے کبو کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا: ذرا اسے پکڑنا کبو نے پکڑ لیا اور خود کامے ابی کے پاس پہنچ گیا اور افسردہ و پریشان ہو کر اس کے پاس بیٹھ گیا۔ دریں اثنا پولیس پہنچ گئی اور کبو کو پکڑ لیا۔

      چودھری غصے سے اٹھا اور پان سات کبو کو رکھ دیں۔ مجھے پتا نہ تھا کہ تم اتنے ظالم اور کمینے ہو۔ پولیس والوں نے کہا چودھری تم چھوڑو تھانے جا کر ہم اس کی طبیعت صاف کر دیں گے۔ وہاں موقع پر اور بھی دو تین کامے موجود تھے کسی کے منہ سے سچ نہ پھوٹا۔ اس اچانک نازلی آفت نے اس کے ہوش ہی گم کر دیے۔

      تھانے جا کر اس کی خوب لترول کی گئی۔ وہ کہے جا رہا تھا میں نے کچھ نہیں کیا۔ اس کی کب کوئی سن رہا تھا۔
      ایک شپائی بولا: تمہیں ہم نے کچھ نہ کرنے سے روکا تھا۔
      ایک اور نے نعرہ لگاؤ: کچھ کر لیتے نا
      ایک نے کہا: اب یہاں سے جا کر کچھ کر لینا
      پہلے والا بولا: یہاں سے جائے تو ہی کچھ کرئے گا
      ایک جو ذرا پرے کھڑا تھا کہنے لگا: تو پھر یہ قتل کس نے کیا ہے۔ خون سے بھرا چھرا تو تمہارے ہاتھ میں تھا۔
      حجور قتل کرنا تو دور کی بات میں تو ایسا قیمتی چھرا خرید ہی نہیں سکتا۔ چھرا تو چودھری نے مجھے پکڑایا تھا۔
      الزام تراشی کرتے ہو۔ اس کے بعد لاتوں مکوں اور تھپڑوں کی برسات ہو گئی۔

      تھانہ تو تھانہ کورٹ کچہری بھی اس کی سن نہیں رہی تھی۔ لگتا تھا کہ کورٹ کچہری بھی چودھری ہی کی تھی۔ ہر کوئی اسے دشنام کر رہا تھا۔ اس کی تو کوئی سن ہی نہیں رہا تھا۔ ماجرے کو آنکھوں سے دیکھنے والے اس کے ہی گریب ساتھی تھے۔ وہ بھی دیکھ اور جان کر کبو ہی کو مجرم ٹھہرا رہے تھے۔ اس کے حق میں ایک بھی نہ تھا۔ ہر کوئی اسے قاتل کہے جا رہا تھا۔ اس نے سوچا جب اتنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں قاتل ہوں تو یقینا میں ہی قاتل ہوں۔ پھر اس نے کہنا شوع کر دیا: ہاں ہاں میں ہی قاتل ہوں۔۔۔۔ابی کو میں نے ہی قتل کیا تھا۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      intelligent086 (11-13-2016),Rana Taimoor Ali (11-11-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: میں ہی قاتل ہوں

      بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: میں ہی قاتل ہوں

      shukarriya janab


    5. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: میں ہی قاتل ہوں

      Nice sharing ka shukrya

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    6. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      Dr Maqsood Hasni (11-13-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •