SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: یہ ہی دنیا ہے

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      یہ ہی دنیا ہے


      یہ ہی دنیا ہے



      کاروبار کے لیے فجے سے
      خیرے نے قرض لیا
      کاروبار تو ہو نہ سکا
      ہاں سب کچھ معشوقہ کی بلی چڑھ گیا
      کنگلا پھانگ ہوا تو
      کسی اور کی ڈولی وہ چڑھ گئی
      یہ کوئی نئی بات نہ تھی
      ایسا ہوتا آیا ہے
      قرض کی واپسی کے وعدے کا دن تو آنا ہی تھا
      آ گیا اور آ کر گزر گیا
      پھر کئی دن آئے اور گزر گئے
      وعدوں کی بھرمار ہوئی
      وعدوں کی بھی اک حد ہوتی ہے
      انتظار کی گھڑیاں مشکل سہی گزر جاتی ہیں
      فجا کب تک انتظار کرتا
      کچے وعدوں پر اعتبار کرتا
      فجا خیرے کے تائے کو درمیان میں لایا
      خیرا اپنی بدحالی کا رونا لے کر بیٹھ گیا
      اس نے کچھ قرضہ معاف کروا دیا
      باقی کے لیے وعدہ لے لیا
      وعدے کا وہ دن بھی آیا اور گزر گیا
      رقم آئی نہ خیرا آیا
      نیا وعدہ ہی آ جاتا کہ فجے کو تسلی ہوتی
      خیرے کو قرضہ یاد ہے
      ٹال مٹول کا پھر سے سلسلہ شروع ہوا
      ناچار فجا اک اور معزز کو
      اس کے دروازے پر لے آیا
      خیرے نے پہلے سے بڑھ کر
      اپنی غربت کا ڈرامہ رچایا
      اس نے بھی رقم میں کچھ چھوٹ دلوا دی
      جواب میں وعدہ لے لیا
      وہ صاحب بھی خیرے کو تاکید کرتے
      رخصت ہوئے
      امید بندھی اب کہ وصولی ہو گی
      مگر کہاں
      پھر سے آج کل پر بات پڑنے لگی
      فجا اس ٹال مٹول سے اکتا گیا
      جو نہیں چاہتا تھا کرنا پڑ گیا
      خیرے کو اس نے لمبڑ کے ڈیرے پر بلا لیا
      وہاں آ کر وہ لمبڑ کے پاؤں لگ گیا
      یوں گڑگڑایا جیسے عرصہ سے فاقہ میں ہو
      لمبڑ کو بھی ترس آ گیا
      کچھ رعایت اس نے بھی کروا دی
      لمبڑ نے تاکیدا کہا وعدہ پر رقم دے دینا
      ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا
      حضور قسطوں پر سہی
      رقم واپس ہو رہی ہے
      بات غلط نہ تھی
      ایک تہائی رقم دم توڑ چکی تھی
      اس کی اس بات پر سب ہنس پڑے
      اس پر وہ کہنے لگا
      ہاسے کیوں نہ آئیں رقمیں جو تر رہی ہیں
      بات اس کی سن کر سب کھل کھلا پڑے
      اپنے اپنے گھر کو چل دیے
      فجے کا منہ لٹک گیا
      صبر شکر کے سوا اب کوئی چارہ نہ تھا
      نیکاں خاوند کے بستر پر بےچنت سوتی ہے
      خیرا بھی کوئی تھا اسے یاد نہیں
      خیرا نیکاں کی بےوفائی پر دن رات روتا ہے
      فجے کو دی رقم کی جدائی کھا گئی ہے
      یہ ہی دنیا ہے
      کہیں ہریالی تو کہیں ویرانی ہے



    2. The Following User Says Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      intelligent086 (10-27-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: یہ ہی دنیا ہے

      بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: یہ ہی دنیا ہے

      shukarriya janab


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •