SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: اسلام سب کا ہے

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      اسلام سب کا ہے


      اسلام سب کا ہے

      سچی کہانی

      بابا شکر اللہ بھلے آدمی تھے
      صوم و صلوتہ کے ہی پابند نہ تھے
      قول کے کھرے
      ہاتھ کے بھی کھلے تھے
      اچھا کہتے اچھا کہنے کو کہتے
      اچھا کرتے اچھا کرنے کو کہتے
      لوگوں کا ان کے پاس آنا جانا تھا
      بساط بھر ان کی خدمت کرتے
      لینے کے خلاف تھے
      اگر کوئی کچھ لے آتا
      واپس اسے لے جانا پڑتا
      جعلی پیروں کی ٹھگی پر افسردہ رہتے
      کہتے
      انہیں تو لوگوں کو حضور کی راہ پر چلانا ہے
      حضور دیتے تھے
      ان کا لینا کہیں ثابت نہیں
      لوگ انہیں پیر سمجھتے تھے
      یہ الگ بات ہے
      انہوں نے خود کو کبھی پیر مانا نہیں
      کوئی پیر کہتا تو برا مناتے
      پنشن پر گزرا کرتے
      اماں جی گھر میں
      بلا فیس بچوں کو پڑھاتیں
      عرصہ سے
      ان کے ہاں یہ ہی طور چلا آتا تھا
      مجھ ناچیز کو بھی
      ان کے پاس بیٹھنے کا شرف رہتا
      ایک بار
      اک مولوی صاحب ان کے پاس آئے
      سلام دعا بلا کے بیٹھ گئے
      توند بس مناسب ہی تھی
      ہاں شلوار ٹخنوں سے اوپر تھی
      مونچھوں کا کہیں نام و نشان نہ تھا
      داڑھی سرسیدی تھی
      بولے حضرت اک سوال پوچھنا ہے
      بابا بولے اللہ علیم و خبیر ہے
      معلوم ہوا تو ہی جواب دے سکوں گا
      ہاں غور تو ہو سکتا ہے
      مولوی صاحب بولے: کیا حضور کو ّعلم غائب تھا
      مولوٰی کے لہجے میں
      مولوٰی کی آنکھوں میں شرارت تھی
      بابا صاحب پہلے تو مسکرائے
      پھر رنجیدہ ہو گئے
      بابا صاحب نے کہا: افسوس مولوی صاحب
      افسوس صد افسوس
      کرنے کے کام کرتے نہیں ہو
      یہ اللہ اور اس رسول کا معاملہ ہے
      اس پر زور آزماتے ہو
      ہے تو بھی نہیں ہے تو بھی
      یہ ہمارا معاملہ نہیں ہے
      ہمیں تو بس اس سے کام ہے
      آپ کے کہے میں وحی کا اہتمام ہے
      آپ کا کہا گویا اللہ کا کہا ہے
      مولوی صاحب کیسے ہیں آپ
      کان دیکھتے نہیں
      کتے کے پیچھے دوڑے بھاگے جاتے ہو
      کبھی خود سے بھی سوچ لیا کرو
      دعوی تمہارا ہو گا کہ پڑھا لکھا ہوں
      علم قریب سے بھی گزرا ہوتا
      یہ سوال نہ کرتے
      کیا حضور کو ّعلم غائب تھا
      تمہارا کہا ہی تضاد کا شکار ہے
      کہتے ہو حضور
      صیغہ تھا کا استعمال کرتے ہو
      لفظ حضور حاضر کے لیے ہے
      مانتے ہو آپ حاضر ہیں
      تھا کہہ کر نفی کرتے ہو
      یہ کیا بات ہوئی
      وہ حاضر ہیں پر کیا کریں
      ہماری آنکھٰں
      انہیں دیکھنے کے قابل نہیں ہیں
      دیکھنے والے دیکھتے ہیں
      یوں بھی لے سکتے ہو
      تاقیامت قرآن باقی ہے
      آپ حاضر ہیں
      خیر یہ تضاد تمہارے پوچھنے میں ہے
      تضاد کی دنیا سے نکلو کہ امت متحد ہو
      مذاہب غیب پر ایمان رکھنے پر استوار ہیں
      اللہ تم نے دیکھا نہیں
      جنت دوزخ جن فرشتے تم دیکھے نہیں
      حاضر کو دیکھا نہیں
      قرآن اترتے دیکھا نہیں
      ان سب پر ہر کلمہ گو کا ایمان ہے
      تب ہی تو مسلمان ہے
      حضور پر قرآن اترا
      بے شک لانے والے کو حضور نے دیکھا
      وہ فرشتہ تھا انسان نہیں تھا
      بھیجنے والے سے متعلق آگہی ہو گی
      جو کسی نے نہیں دیکھا
      حضور نے دیکھا جانا
      علم غیب کا ہونا اور کس کو کہتے ہیں
      میں سے گزر کر تو میں آنے والا
      کب کسی پر کھل سکتا ہے
      یہ معاملہ حضور کا ہے
      وہ جانیں یا ان کا خدا جانے
      ہمیں اس سے مطلب نہیں
      اگر ہم مسمان ہیں تو سیدھا چلیں
      اللہ کی مخوق کے کام آئیں
      لایعنی چکروں میں پڑو گے
      تو مرو گے
      خود ڈوبو گے یہ معاملہ تمہارا ہے
      اوروں کو ڈبو دو گے
      یہ معاملہ اسلام کا ہے
      اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا
      اسلام تمہارا ہی نہیں
      اسلام سب کا ہے



    2. The Following User Says Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      intelligent086 (10-16-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اسلام سب کا ہے

      بے شک
      اچھی شیئرنگ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: اسلام سب کا ہے

      shukarriya janab


    5. #4
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اسلام سب کا ہے

      السلام علیکم بابا جی۔
      بات تو پتے کی ہے۔
      مگر آج کا انسان عمل سے زیادہ سوال و جواب میں الجھا ہے۔ گویا یقین ہوتے بھی بے یقینی کی کیفیت سے دو چار۔
      اسکی وجہ کیا ہے؟

      ایسے ایسے سوال ڈھونڈ لاتا ہے انسان۔ کہ جسکا جواب عقل والا بھی دینے سے کتراتا ہے۔ نا جانے ایسا سوال پوچھ کر اپنی عقل منواتا ہے انسان۔ یا پھر دوسرے کی عقل کو آزماتا ہے۔
      ویسے حقیقت یہ ہے کہ آج کا انسان دوسروں پر اثر انداز ہونا زیادہ پسند کرتا ہے۔ لہٰذا اس بات پر یقین نہیں ہوتا کہ اسکے سوال میں واقعی سوال پوشیدہ ہے۔ یا اپنی عقل منوانے کا گر۔
      بہت عمدہ تحریر۔







    6. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      Dr Maqsood Hasni (10-18-2016)

    7. #5
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: اسلام سب کا ہے

      aisa hi hai
      tovajo ke liay bari bari meharbani


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •