SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: باڈی لینگویج سیکھیں!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      باڈی لینگویج سیکھیں!






      سامنے والے شخص کے دماغ میں کیا چل رہا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے؟ یہ جاننے کے لیے باڈی لینگویج یا جسمانی زبان کو سمجھنا بہترین طریقہ ہے۔ ہم میں سے کون نہیں چاہے گا کہ وہ دوسرے لوگوں کے ذہن پڑھ سکے؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کی جسمانی حرکات و سکنات آپ کی سوچ، خیال اور ارادوں کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہیں، اتنا کچھ جتنا آپ بیان بھی نہیں کرنا چاہتے۔امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس کی تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ انسانوں کے درمیان رابطے میں الفاظ کا کردار صرف 7 فیصد ہوتا ہے۔ باقی میں سے 38 فیصد آواز کے لہجے اور پورے 55 فیصد جسمانی زبان یعنی باڈی لینگویج سے ہوتا ہے۔ اب خود ہی اندازہ لگالیجیے کہ جسمانی حرکات و سکنات کو سمجھ کر آپ کسی بھی شخص کے بارے میں کتنا کچھ جان سکتے ہیں۔ اس لیے چاہے آپ دفتر کی کسی میٹنگ میں ہوں، کاروبار کے حوالے سے کسی سے مل رہے ہوں، یا کسی خاص فرد سے پہلی ملاقات کر رہے ہوں یا پھر بچوں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہوں، ان پہلوؤں پر ضرور غور کریں: ہاتھوں اور ٹانگوں پر نظر رکھیں ہاتھ باندھ لینا یا ٹانگ پر ٹانگ جمالینا ظاہر کرتا ہے کہ دوسرا فرد آپ کی رائے سے متفق نہیں ۔ چاہے وہ مسکرا ہی کیوں نہ رہا ہو اور گفتگو بھی بڑے اچھے ماحول میں چل رہی ہو، لیکن جسمانی زبان کچھ اور ظاہر کرتی ہے۔ جیرارڈ نیرنبرگ اور ہنری کالیرو نے باڈی لینگویج کے حوالے سے اپنی کتاب کے لیے 2 ہزار سے زیادہ گفتگوؤں کی وڈیو بنائی اور پایا کہ ان تمام ملاقاتوں کا نتیجہ عدم اتفاق پر نکلا جس میں فریقین ٹانگ پر ٹانگ جماکر بات کررہے تھے۔ نفسیاتی طور پر دیکھا جائے تو ہاتھ باندھ لینا یا ٹانگ پر ٹانگ جمالینا ظاہر کرتا ہے کہ ایک شخص ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر اس چیز سے خود کو روکے ہوئے ہے، جو اس کے سامنے ہے۔ جان رکھیں کہ یہ حرکت کوئی ارادتاً نہیں کرتا۔ حقیقی مسکراہٹ جب کوئی مسکرائے تو اس کے لب تو دھوکا دے سکتے ہیں، لیکن آنکھیں کبھی نہیں دیتیں۔ حقیقی مسکراہٹ آنکھوں تک جاپہنچتی ہے اور اس کے اردگرد جھریاں بنالیتی ہیں۔ لوگ اپنی حقیقی سوچ اور احساسات کو چھپانے کے لیے بھی مسکراتے ہیں، اس لیے جب بھی کوئی آپ کے سامنے مسکرائے تو دیکھیں کہ اس کی آنکھوں کے کناروں پر جھریاں ہیں یا نہیں۔ اگر ایسا نہیں تو جان لیں کہ اس کی مسکراہٹ کچھ چھپا رہی ہے۔ دونوں ایک ’’پیج‘‘ پر کیا آپ نے کبھی اس کا مشاہدہ کیا ہے کہ کسی ملاقات کے دوران جب آپ ہاتھ باندھتے ہیں یا چھوڑ دیتے ہیں ،تو سامنے والا بھی وہی کرتا ہے؟ یا پھر سر کو کسی خاص سمت میں گھمانے کی بھی کچھ دیر بعد سامنے والا نقل کرتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ بہت اچھی علامت ہے۔ جب ہم ایک دوسرے سے اتفاق کرتے ہیں تو غیر ارادی طور پر اسی کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ گفتگو اچھی سمت میں جا رہی ہے اور فریق آپ کی بات اچھی طرح سمجھ رہا ہے اور اسے قبول کر رہا ہے۔ جھوٹی آنکھیں آپ نے اکثر سنا ہوگا، خاص طور پر بچپن میں کہ نظریں ملا کر بات کریں۔ ہمارے والدین سمجھتے ہیں کہ کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹ بولنا مشکل ہوتا ہے اور حقیقت بھی یہ ہے کہ وہ غلط نہیں کہتے ہیں، لیکن اب ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ لوگ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی جھوٹ بولنے سے نہیں جھجکتے، لیکن غلطی سے وہ کچھ زیادہ ہی ایسا کر جاتے ہیں۔ وہ اتنی دیر تک آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہیں کہ برا محسوس ہونے لگتا ہے۔ بس یہیں پر وہ پکڑے جاتے ہیں۔ اوسطاً ایک عام انسان سات سے دس سیکنڈ تک ہی دوسرے سے آنکھیں ملا سکتا ہے۔ اگر آپ بات سن رہے ہیں تو یہ دورانیہ تھوڑا سا زیادہ اور اگر کر رہے ہیں تو کچھ کم ہوتا ہے۔ اگر کوئی آپ سے بات کررہا ہو اور کچھ زیادہ ہی آنکھیں جما کر دیکھ رہا ہو، پلکیں بھی نہ جھپک رہا ہو تو سمجھ جائیں کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔ تنی ہوئی بھنویں ہماری بھنویں تین قسم کے جذبات ظاہر کرتی ہیں: حیرت، پریشانی اور خوف۔ اب کسی دوست سے پرُسکون انداز میں بات کرتے ہوئے ابرو چڑھا کر دیکھیں۔ یہ مشکل ہوگا۔ اس لیے اگر کوئی آپ سے بات کر رہا ہو اور اس کی بھنویں تنی ہوئی ہوں اور موضوع بھی ایسا نہ ہو کہ جس میں حیرت، پریشانی یا خوف شامل ہو تو سمجھ جائیںکہ کوئی مسئلہ ہے۔ حد سے زیادہ ہاں میں ہاں ملانا اگر آپ کسی کو کچھ کہہ رہے ہوں اور وہ بہت تیزی سے ہاں میں سر ہلا رہا ہے تو سمجھ لیں کہ وہ پریشان ہے۔ اس کے ذہن میں چند چیزیں چل رہی ہیں جیسا کہ آپ اس کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟ یا آپ ان ہدایات پر عمل کے حوالے سے اس کی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں کرتے۔ جبڑے، گردن اور پیشانی جبڑوں پر دباؤ، تنی ہوئی گردن یا پیشانی پر لکیریں دباؤ کو ظاہر کرتی ہیں۔ چاہے کوئی شخص کچھ بھی کہہ رہا ہوں، یہ علامات اس کی تکلیف کو ظاہر کر دیتی ہیں۔ یہ جاننا بہت اہم ہے کہ فرد کیا کہہ رہا ہے اور اس کا تنا ہوا جسم کیا کہانی بیان کر رہا ہے۔ آخری بات یہ کہ چاہے کسی کے دماغ میں موجود خیال کے بارے میں نہ جانتے ہوں، لیکن آپ اس کی جسمانی زبان سے بہت کچھ سمجھ سکتے ہیں۔ جب الفاظ اور جسمانی زبان ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نہ دکھائی دیں تو سمجھ جائیں کہ معاملہ گڑبڑ ہے۔ ٭…٭…٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: باڈی لینگویج سیکھیں!

      Excellent suggestion


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: باڈی لینگویج سیکھیں!

      Thanks...........


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •