خوشی سے بانٹ لو جتنے بھی غم ہیں
سبھی اک دوسرے کو محترم ہیں
میری نظروں میں دونوں ہیں برابر
مگر دشمن زیادہ دوست کم ہیں
ادب میں دوستی کیا دشمنی کیا
ہمارے واسطے سب محترم ہیں
لُٹاتے ہو کہاں تم دولتِ حُسن
تمھارے چاہنے والے تو ہم ہیں
ستم ایجاد ہیں یہ اہلِ مغرب
ستارو پر مگر ان کے قدم ہیں
دئیے غم مجھے جو زندگی نے
میرے محتاط اندازے سے کم ہیں
سنواروں گا میں انور زندگی کو
بلا سے زندگی میں پیچ و خم ہیں۔



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out


Reply With Quote

Bookmarks