پاک سرزمیں شاد باد
کشورِ حسین شادباد
تو نشانِ عزمِ عالی شان
ارضِ پاکستان
مرکزِ یقین شادباد
رہے نہ رہے یہ جیوں کبھی
بنی یہ رہے دوستی
ہے تیری قسم اویارا میرے
جدا ہم نہ ہونگے کبھی
ہمیشہ رہے تو ساتھی میرا
یہ بندھن رہے یوں سدا
یہ طاقت تیری یہ قوت تیری
بڑھے یہ میری ہے دعا
اومیرے یار تو میرا پیار سدا رہے تو سلامت
تیری میری یہ دوستی یونہی رہے تاقیامت
دل کے ہے اندر تیرا ہی پیار
تجھ پہ ہے یہ جاں نثار
تیرا جو غم ہے وہ میرا ہے غم
تیری خوشی ہے بہار
ہے تیری جو جیت میری وہ جیت
تیری ہار میں میری ہار
اومیرے یار تو میرا پیار سدا رہے تو سلامت
تیری میری یہ دوستی یونہی رہے تاقیامت
مل کے بتائیں جو پل ہم کبھی
فضائیں یہ کھِل سی اٹھیں
جواں مردِ ہمت سے ہے زندگی
ہوائیں یہ کہنے لگیں
حسیں یہ سماں،جھومے جہاں
گائیں زمیں آسماں
اومیرے یار تو میرا پیار سدا رہے تو سلامت
تیری میری یہ دوستی یونہی رہے تاقیامت
جب یہ ہو کہ
آسماں نہ رہے یہ زمیں نہ رہے
چاہے مرضی خدا کی ہو کچھ نہ رہے
پر رہے دوستی اور محبت سدا
دنیا میں صرف پیار زندہ رہے
آسماں نہ رہے یہ زمیں نہ رہے
چاہے مرضی خدا کی ہو کچھ نہ رہے
پر رہے دوستی اور محبت سدا
دنیا میں صرف پیار زندہ رہے
اومیرے یار تو میرا پیار سدا رہے تو سلامت
تیری میری یہ دوستی یونہی رہے تاقیامت
Bookmarks