SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ملک جہانگیر اقبال کی کتاب "پیچدہ تخلیق" سے

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Heart Breaker's Avatar
      Join Date
      Mar 2016
      Posts
      115
      Threads
      22
      Thanks
      57
      Thanked 48 Times in 45 Posts
      Mentioned
      5 Post(s)
      Tagged
      11 Thread(s)
      Rep Power
      9

      ملک جہانگیر اقبال کی کتاب "پیچدہ تخلیق" سے



      بابا کیا یہ واقعی سچ ہے کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے؟
      لوگ بھی۔۔
      رشتے بھی۔۔
      احساس بھی۔۔
      اور کبھی کبھی ہم بھی؟؟
      شاہ بابا تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر کہنے لگے یہ تیرا سوال تو نہیں ہو سکتا خیر جس کا بھی ہے سوال تو ٹھیک ہی پوچھا۔ "وقت یا "زمانہ" بہت عجیب سی چیز ہے خوامخواہ بدنام۔۔۔
      جہانگیر پُتر وقت کے ساتھ کچھ بھی نہیں بدلتا ہے نہ لوگ بدلتے ہیں، نہ رشتے، نہ احساس اور نہ ہم۔۔۔۔ ہم لوگ جو ہوتے ہیں نا بڑے ہی بہانے باز ہوتے ہیں پتر وقت نہیں ہماری خواہشات اور نفس کی شیطانیوں سے سب بدلتا ہے۔ دیکھ جب تُو چھوٹا تھا تو کس طرح آئس کریم والے کا انتظار کرتا تھا جب تھوڑا بڑا ہوا تو آئس کریم والا تجھے یاد بھی نہیں رہا کیونکہ تیری خواہش بڑی ہو گئی تھی سو تیری غرض بھی بدل گئ۔ پہلے وہ آئس کریم بیچنے والا تیرے لیے ضروری تھا پر جب اس کی غرض سے تیری خواہش نے خود کو نجات دلائی تو وہ شخص بھی اپنی اہمیت کھو گیا اور تو پتنگوں میں مصروف ہو گیا۔ تیری خواہش پتنگ اور غرض پتنگ والے سے جُڑ گئی۔ رشتے اور احساس بھی اگر وقت کے ساتھ بدلتے تو آج اپنے ماں باپ کو کس رشتے کا نام دیتا؟؟ آج تیئس سال بعد بھی تُو اپنی ماں کو ماں اور باپ کو باپ ہی کہتا ہے۔ اپنے بھائیوں کا بھی وہی رشتہ رکھا تُو نے۔ ہاں دوست ضرور بدلے اس میں بھی وقت نہیں تُو ہی غلط تھا۔ تیری غرضیں جن سے جُڑتی گئیں وہ دوست ہوتے گئے اور جن سے ختم ہوتی گئیں وہ تیرے دماغ میں گُم ہوتے گئے۔
      بدلاؤ تب ہی اچھا ہے جب وجہ اپنی اصلاح ہو نا کہ خواہشات۔ "خواہشات سے جب انسان بدلنے لگے تو پتر ایسے گرگٹ قسم کے لوگ کسی کے سچے سجن نہیں ہو سکتے۔ بچپنے میں تو یہ چیزیں معصومیت کے زمرے میں آتی ہیں پر جوانی میں یہی بات منافقت سمجھی جاتی ہے۔ وقت کا نہیں انسان کا اپنا کیا دھرا ہوتا ہے سب۔ انسان سے رنگ بدلنے والے گرگٹ کا سفر خالص ہماری اپنی وجہ سے ہوتا ہے چاہے لاکھ بہانے تراشیں۔"
      ملک جہانگیر اقبال کی کتاب "پیچدہ تخلیق" سے اقتباس



    2. The Following User Says Thank You to Heart Breaker For This Useful Post:

      intelligent086 (03-17-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ملک جہانگیر اقبال کی کتاب "پیچدہ تخلیق" س


      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: ملک جہانگیر اقبال کی کتاب "پیچدہ تخلیق" س

      Buhat umda sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •