SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: سرراہ

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      star سرراہ

      سرراہ

      کل راہ چلتے ایک لیٹے ہوئے بِلّے پے میرا ہلکا سا پاؤں جا پڑا تو وہ بیچارہ ہڑ بڑا کے اٹھتا ناراض ہوتا تھوڑا سا آگے پھر کسی دوکان کے باہر رکھے بینچ تلے جا لیٹا,اب مجھے احساس ہوا کہ بلا وجہ ایک جاندار کےآرام میں خلل ڈالا اور اسے تنگ کیا سو میں اس بینچ کے پاس بیٹھ کے اسے پکارتے ہوئے کہنے لگا " سوری بلے! غلطی سے پاؤں جا پڑا جان بوجھ کے نہیں رکھا,پر وہ اپنا منہ اپنے اگلے دونوں پیروں پے رکھے بے نیاز ہو کے آنکھیں موندھے لیٹا رہا میں نے پھر وہی الفاظ دوہرائے اسے پھر کوئی فرق نہ پڑا پھر ایک دو دفعہ شی شی بھی کیا پر بےسود,پھر میں نے ایک بالکل چھوٹا سا کنکر لے کر اسے متوجہ کرنے کے لیے مارا تو اس نے میری طرف دیکھا جیسے کہہ رہا ہو "کیا مسئلہ ہے اوئے" جونہی اس نے میری طرف دیکھا میں نے فوراً کہا "سوری بلے! جان بوجھ کے پاؤں نہیں رکھا تجھ پے پاؤں غلطی سے پڑ گیا,میں تو پہلے ہی بڑا گنہگار ہوں دنیا اور زندگی دونوں ہی ناجانے کب سے مجھ ناخلف سے ناراض ہے,تیری مہربانی! اب تو ناراض نا ہو اور معاف کر دے ورنہ تیری ناراضگی کا بھی مجھے کل کو حساب دینا پڑے گا"

      جبتک میں بات کرتا رہا بلا میری طرف ٹکٹکی باندھے دیکھتا رہا جیسے میری زبان اور میری بات سن رہا ہو اور میری بات کے کھرے پن کو پرکھ اور جانچ رہا ہو کہ یہ انسان اپنی بات میں کتنا اور کسقدر سچا ہے اور جب پھر اسے میری سچے ہونے کا یقین ہو گیا اور جیسے ہی میں نے بات ختم کی تو وہ بے نیازی سے سر کو ہلکا سا جھٹکتے ہوئے جیسے کہہ رہا ہو " اچھا اچھا ٹھیک ہے جا معاف کیا" پھر سے اپنے اگلے پیروں پے منہ رکھے,آنکھیں موندھے سو گیا اور میں بھی خوش ہو گیا چلو میں کسی کی ناراضگی تو دور کرنے میں کامیاب ہوا.

      تحریر-وقاص




      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    2. The Following User Says Thank You to singer_zuhaib For This Useful Post:

      intelligent086 (03-10-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سرراہ

      بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •