SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 15 of 15

    Thread: Jab Dil Hi Toot Gaya...................!!!

    1. #1
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Bubble Jab Dil Hi Toot Gaya...................!!!

      !!!جب دل ہی ٹوٹ گیا۔۔۔۔

      دن کے ۱۱بجے ہیں،کمرے میں گھٹا ٹوپ اندھیرا چھایا ہے،ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دیتا،ایسے میں مہیب سناٹے کو چیرتی ہوئی کے ایل سہگل کی آواز کانوں کے پردے دہلائے دیتی ہے،’’جب دل ہی ٹوٹ گیا،ہم جی کے کیا کریں گے،ہم جی کے کیا کریں گے،جب دل ہی ٹوٹ گیاآآآآآ۔۔۔۔‘‘گانے کے اختتام پر کسی کی حسرت و یاس میں ڈوبی،غمگین آہ سنائی دیتی ہے’’ہائے میرے کباب۔۔۔‘‘اور اُس کے بعد گانا پھر سے بجنا شروع ہوجاتا ہے۔۔۔۔!!!

      *********
      نمو بی بھی اپنے نام ،مزاج اور ضد کی ایک ہی ہیں۔شکر پروردگار کا کہ ایک ہی ہیں کہیں ایک آدھ اور ہوتیں تو مجھ جیسے مظلوم لوگوں کا جینا ،جو پہلے ہی بے حد دُشوار ہے،مزید محال ہوجاتا۔بیٹھے بیٹھائے محترمہ کو خبط سوار ہوااور خبط بھی ایسا کہ الامان الحفیظ۔صبح صبح فون کرکے کہا کہ ڈرائیور اور گاڑی دونوں باہر موجود ہیں ،تمھارے پاس پندرہ منٹ ہیں،فوراََ پہنچو۔۔۔۔!!!‘‘
      اب سمجھ نہیں آیا کہ آخر ایسی کونسی اُفتاد آن پڑی کہ یوں پندرہ منٹ کے قلیل وقت میں حاضری کا حکم نامہ جاری ہواہے۔بہرحال جانے ہی میں عافیت تھی کہ وجہ بھی وہاں جاکر ہی معلوم ہوتی اور نہ پہنچنے کی صورت میں محترمہ کے نوبل پرائز(گھونسے) وصولنے پڑتے معہ تبرکاتِ زباں دانی۔۔۔!!!
      جونہی میں نے قدم محترمہ کے گھر کے لاؤنج میں رنجہ فرمائے،فوراََ لپک کر میری جانب یوں بڑھیں جیسے میری گردن دبوچنے کا ارادہ ہو۔قریب آکر میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے گھسیٹتے ہوئے بارورچی خانے کا رُخ کیا اور جھٹکے سے میرے ہاتھ کو اپنی آہنی گرفت سے آزاد کرتے ہوئے کہنے لگیں’’مجھے چپلی کباب پکانے ہیں اور تمھیں یہاں کھڑے ہو کر مجھے کمپنی دینی ہے۔سارا کام میں خود کرونگی ،تم صرف میری باتیں سنتی رہنااور ہاں خبردار جو بولیں تومیرا دھیان بٹ جائے گا،منہ بالکل بند رکھنا،کھولنا صرف اُس وقت جب کباب پک جائیں تو چکھ کر بتانا کہ کیسے بنے ہیں ،سمجھیں‘‘۔
      میں جو پہلے ہی صدمے کی زَد میں تھی ،اِس حکم نامے کو سن کر مزید بھونچکاں رہ گئی۔نمو بی کے حلیے پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ محترمہ جو کہہ رہی ہیں اُس میں رَتی برابر بھی مزاح کو دخل نہیں ہے ،محترمہ باقاعدہ شیف کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں،لیکن نمو بی اور کوکنگ۔۔۔۔۔یہ تو وہی معاملہ ہوگیا کہ منی بس کا ڈرائیور کہے مجھے ہوائی جہاز اڑانا ہے۔۔۔۔۔!!!
      نمو بی کا تو یہ حال ہے کہ انھیں انڈا تک توڑنا آتا نہیں،اگر پانی پینا ہو تو بھی کسی کا انتظار کرتی ہیں خواہ گھنٹوں پیاسا ہی کیوں نہ رہنا پڑے،کجا کہ باورچی خانے میں قدم رکھنااور کھڑے ہوکر خود،بذاتِ خود پکانا اور وہ بھی چپلی کباب۔خیر جناب یہ نمو بی ہیں،کبھی بھی کچھ بھی کر سکتی ہیں،خواہ ناکام ہی کیوں نہ ہوجائیں۔۔۔۔۔!!!
      لیکن نمو بی کے ہاتھ کے کباب چکھ کر مرنے سے بہتر ہے کہ انسان اپنے ہاتھوں سے اپنا گلہ دبا لے۔ممکنہ خطرے کو محسوس کرتے ہوئے میں نے ہمت کرکے اپنی زُباں کو جنبش دی اور کہاکہ’’نمو بی! آپ کیوں چولہے کے آگے کھڑے ہوکر اپنا رنگ خراب کرتی ہیں،میں ہوں ناں ،میں بنا دونگی چپلی کباب اور کسی کو نہیں بتاؤں گی کہ یہ آپ نے نہیں میں نے بنائے ہیں۔۔۔!!!‘‘
      غائبانہ عینک کے پیچھے سے مجھے یوں گھور کر دیکھا کہ جیسے میں خود ایک چپلی کباب ہوں اور ایک ہی جست میں محترمہ مجھے نگل جائیں گی ،گھورنے کا شوق پورا کرلینے کے بعد گویا ہوئیں،’’تم خود کو بہت قابل اور دوسروں کو نالائق سمجھتی ہو،ہیں تمھیں کیا لگتا ہے کہ مجھے کچھ کرنا نہیں آتا یا نمو بی صرف باتیں ہی بنا سکتی ہیں،اپناخلوص اپنے پاس رکھو،اور جتنا کہا ہے اتنا ہی کرو،سمجھیں۔‘‘اِس عزت افزائی کے بعد کس میں ہمت تھی کہ زُباں کومزید جنبش دے سوصرف سر کو ہاں میں ہلا کر میں نے رضامندی ظاہر کی کہ بادل ناخواستہ کہیں نوبل پرائز(گھونسا)ہی عطانہ کردیں۔۔۔۔!!!
      میری شان میں گوہر افشانی کرنے کے بعد گویا ہوئیں’’یہ ترکیب میرے پاس ہے،تمام اجزاء یہاں موجود ہیں،اوون کو میں نے پہلے ہی درجۂِ حرارت سیٹ کر کے فری ہیٹ پر رکھ چھوڑا ہے۔‘‘’’ہیں،مگر چپلی کباب تو تلے جاتے ہیں نمو بی،یہ اوون کیوں فری ہیٹ کر لیاآپ نے؟‘‘میں نے بے ساختہ حیرت سے دریافت کیا۔ایک بار پھر گھو رکر مجھے دیکھا اور بولیں’’تم کیا چاہتی ہو کہ میں تلی ہوئی چیزیں کھا کھا کر موٹی ہوجاؤں اور سب میرا مذاق اڑائیں،ساری تعریفیں تمھارے حصے میں آئیں کہ کتنی سلم اور اسمارٹ لڑکی ہے۔تیل میں کتنی کیلوریز ہونگی،اس کا تمھیں اندازہ ہے،میں تو اوون میں ہی پکاؤں گی۔اب منہ بند کر و اور کان کھولو اپنے۔‘‘
      یاالٰہی !نمو بی اور ڈائٹنگ،آج کی تاریخ میں اور کتنے انکشافات ہونے ہیں۔اپنے گھومتے سر کو غائبانہ ہاتھوں سے تھام کر میں نے دل میں ’’جی نموبی!‘‘ کہہ کر چپ سادھنے ہی میں عافیت جانی۔ورنہ دل توکر رہا تھا پوچھوں میں انھیں سلم اور اسمارٹ کیونکر دِکھائی دیتی ہوں۔
      بہرحال جی مرحلہ آیا چپلی کباب پکانے کا۔اجزائے ترکیبی پر نظر پڑی تو دیکھا واقعی چیزیں تو تمام موجود تھیں۔نمو بی نے سب سے پہلے ثابت دھنیے کو بھون کر پیسنے کا حکم جاری کیا ،جو میں نے بلا چوں چراں پورا کردیا۔پھر حکم آیا پیاز چھیلو اور اسے باریک باریک کاٹو،یہ کردیا تو بولیںیہ ٹماٹر کون کاٹے گا،تمھارا بھوت۔وہ بھی کتر دئیے تو کہنے لگیں،اب یہ انار دانا بھی پیس دو۔
      اناردانا!!ایک بار گھر پر چپلی کباب پکاتے ہوئے بھا کے حکم پر پیسنے کی کوشش کی تھی،سِل کے پتھر سے دایاں ہاتھ کچل گیا مگر انار دانا نہ پسا۔بالآخر ہاون دستے سے بڑی ہی مشکل سے اناردانے کو پسے ہوئے جیسے کی شکل میں لائی۔مشکل کام تھا،سو مجھے زُبان کھولتے ہی بنی۔’’نموبی!یہ تو ثابت ڈال لیں کیونکہ اس کا پسنا بے حد مشکل امر ہے۔‘‘غصے سے آنکھیں نکال کر بولیں’’پیستی ہو یا پھر میں آکر تمھیں نوبل پرائز دوں۔۔۔؟‘‘
      ’’پیستی ہوں ‘‘،کہنے کے بجائے میں نے اناردانا ہاون دستے میں کوٹناشروع کر دیاکہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ تھا،نمو بی کا کوئی بھروسہ نہیں تھا ،ایک کے بجائے تین چار نوبل پرائز عطا کر دیتیں۔جب اناردانا کوٹ دیا تو کہنے لگیں’’اب یہ ہرا دھنیا توڑو‘‘۔ہرادھنیا توڑ دیا تو کہنے لگیں ’’اب تم ہٹ جاؤ،باقی کام میں خود کر لوں گی۔۔۔۔۔!!!‘‘
      باقی کام!جی میں آیا کہہ دوں،اب رہ ہی کیا گیا ہے،صرف مصالحے قیمے میں ملانا اور کباب بناکر تلنا تو وہ بھی میں کر ہی لوں گی،نمو بی اس تکلف کی بھی کیا ضرورت ہے۔کہاں تو حکم یہ دیا تھا کہ سارے کام میں خود کروں گی تم صرف مجھے کمپنی دینااور کہاں یہ کہ سارے کام مجھ سے حکم دے دے کر کروالئے اور خود بیٹھی بیٹھی سیب نوش فرماتی رہیں ۔وہ ختم ہوگیا تو موسمبی پر طبعِ دندان سازی کی۔اوراُس کے بعد کیلوں کی باری آئی تھی۔۔۔۔۔!!!

      خیر جناب ! کسے شوق جو کہے آنموبی ! نوبل پرائز مجھے مار۔سو چپ رہی۔محترمہ نے مصالحہ جات قیمے میں ملا نا شروع کئے اور ساتھ ساتھ مجھے مخاطب کرکے کہا’’کھڑی کھڑی کیا مسئلۂِ فلسطین حل کروارہی ہو۔یہ آٹا رکھا ہو گوندھا ہوا،پراٹھے پکاؤ۔‘‘ہاں میں سر ہلا کر جیسے ہی میں نے پیڑھا بنانے کے لئے گوندھے ہوئے آٹے کو توڑنا چاہاانگلیوں نے دہائی دی ہائے ے ے ے ے ے !رحم یا مامن رحم۔۔۔۔!!!
      ایسا لگا کہ انگلیاں ٹیڑھی ہوگئی ہیں اورا ب کبھی سیدھی نہیں ہونگی۔اپنی دُکھتی انگلیوں کو سہلا کر آٹے پر غور کیا تو معمہ سمجھ میں آیا کہ آٹا گوندھا نہیں گیا،گوندھ سے آپس میں آٹے کے ذرات کو چپکایا گیا ہے۔اس قدر سخت کہ اگر اسے کسی کے سر پر پتھر سمجھ کر مارا جاتا تو یقیناًاس بندے کے سر سے لال رنگ کا ڈبا ضرور کھل جاتا۔۔۔۔۔۔!!!
      خیر جی!کسی نہ کسی طرح پیڑھا بناکر اسے بیلنے کی کوشش کی تو بیلن نے کہا
      ہم چلے ے ے ے ے اِس جہاں سے ،
      دل اُٹھ گیا یہاں سے۔۔۔!!!
      بیلن دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر میرے ہاتھوں میں موجود تھا۔میں ابھی منتظر ہی تھی کہ نمو بی سے تواضع اب ہوئی کہ جب ہوئی۔لیکن خلافِ توقع اوون میں ٹیڑھے میڑھے نقشے یعنی چپلی کباب جیسی لگتی شے کو رکھ کر پلٹتی نمو بی نے جب ٹو ٹا ہوا بیلن دیکھا ہنس کر بولیں’’ارے یہ پھر ٹوٹ گیا،چلو کوئی بات نہیں ۔تم سے پہلے جب میں نے پراٹھا بیلنے کی کوشش کی تھی تو تب بھی یہ اسی طرح دوحصوں میں تقسیم ہوگیا تھا،میں نے بڑی مشکل سے صمد بونڈ سے اسے جوڑا تھا۔تم ٹھہرو میں تمھیں پراٹھے بیلنے کے لئے کچھ اور دیتی ہوں ۔‘‘ یہ کہہ کر لمحے میں غائب ہوگئیں اور جب دو منٹ بعد واپس آئیں تومحترمہ کے ہاتھ میں ایک عدد کرکٹ کھیلنے کا بلا تھا،جی ہاں کرکٹ بیٹ۔۔۔۔!!!
      کہنے لگیں ’’چلو ،شروع ہوجا ؤ۔‘‘ابھی میں بلا ہاتھ میں پکڑے اسی ادھیڑ بُن میں تھی کہ کیاکروں کیا نہ کروں کہ مجھے کچھ جلنے کی بُو آئی۔میں نے ناخن فائل کرتی نموبی سے کہا’’نمو بی ! کچھ جل رہاہے۔‘‘کہنے لگیں’’ہاں! تمھارا دماغ۔جل رہا نہیں بلکہ جل بھُن چکا ہے۔سڑ چکا ہے۔‘‘میں نے کہا نہیں نمو بی !واقعی کچھ جل رہا ہے۔آپ دیکھیں تو۔‘‘تپ کر میری طرف دیکھا اور یک دم چھلانگ لگا کر دوڑیں۔مجھے لگا میری موت کا وقت آگیا ہے۔میں نے جلدی سے کلمہ پڑھا اور آنکھیں موند لیں۔۔۔۔۔!!!
      لیکن جب اگلے کئی لمحوں تک کچھ نہ ہوا تو میں نے ایک آنکھ کھول کر ارد گرد دیکھااور حیرت سے اچھل پڑی۔اوون سے دھواں نکل رہاتھا۔نمو بی اوون ٹرے ہاتھ میں تھامے ساکت و جامد کھڑی تھیں۔ٹرے میں چپلی کباب ،چل بسے تھے۔ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے چپلی کبابوں پر ابھی
      ابھی ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ سوختہ لاشوں کی صورت اختیار کر گئے تھے۔ایسا اِ س لئے ہوا تھا کیونکہ نمو بی نے تین گھنٹے پہلے ہی سے اوون کو اون کردیا تھا اور زیادہ ہیٹ اَپ ہوجانے کی صورت میں چپلی کباب ،جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔۔۔۔!!!
      جب بہت دیر تک نموبی کے ساکت و جامد وجود میں کوئی حرکت نہ ہوئی تو میں نے ڈرتے ڈرتے نمو بی کا شانہ ہلا کر انھیں پکارا’’نمو بی‘‘تین آوازیں دینے کے بعد نموبی نے اپنے ہاتھ میں تھامی ٹرے کو ہاتھ سے ایسے چھوڑا جیسے وہ کوئی سانپ ہو اور میری طرف دیکھ کر صرف اتنا ہی کہا کہ’’میرے چپلی کباب‘‘اور منہ بسورتے ہوئے خراماں خراماں باورچی خانے سے نکل کر اپنے کمرے میں چلی گئیں۔۔۔!!!
      تب سے آج چوتھا دن ہے نمو بی ہیں،کے ایل سہگل کی دُکھ بھری آواز میں غمگین صدائیں ہیں
      جب دل ہی ٹوٹ گیاآآآآآآآ
      جب دل ہی ٹوٹ گیاآآآ
      ہم جی کے کیا کریں گے
      ہم جی کے کیاآآآآآکریں گے
      جب دل ہی ٹوٹ گیاآآآآآآ

      اور نمو بی کی آہ بھری پکاریں ہیں’’ہائے میرے کباب‘‘۔اِس سب تجربے سے میں نے ایک بات سیکھی کہ تجربے کرنا چاہیئیں لیکن جدت پیدا کرنے کے لئے اصل سے نہیں ہٹ جانا چاہئیے۔ترقی وہی کرتا ہے جو اپنی بنیاد سے جڑا رہتاہے۔نت نئی اشیاء زیرِ استعمال لائیں لیکن پرانی روایات اور اطوارجو انسانیت سوز نہیں ا نھیں فراموش بھی نہ کریں ،ورنہ آ پ بھی کہیں گے

      جب دل ہی ٹوٹ گیاآآآآآآآ
      جب دل ہی ٹوٹ گیاآآآآ
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      مامن مرزا


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    2. The Following 5 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (03-01-2016),CaLmInG MeLoDy (03-01-2016),intelligent086 (02-28-2016),Khirman (02-28-2016),Miss You (02-27-2016)

    3. #11
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Jab Dil Hi Toot Gaya...................!!!

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      hahaha
      cool
      it

      پڑھنے اور سراہنے کے لئے
      بہت شکریہ
      خوش رہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاد آباد رہو آمین

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    4. The Following User Says Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (03-01-2016)

    5. #12
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Jab Dil Hi Toot Gaya...................!!!

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      Hahaha..
      Sabaq aamoz tehreer k kuch kar guzarne k liye jiddat ikhtiyar na ki jaaye. Magar umda paigham k liye nihaayat dilchasp tehrreer. Aur intihaiee mazedar mukalme. Aur kuch na soojhi toh bat hath main thama mara. Oven main kabab ka idea bhi pur lutf raha. Aur maze dar wo alfaz lage jab aankhain khof se ap ne moond leen. Aur kuch lamhe tak koi shar barpa na hote mehsoos kar k aik aankh kholi. Mattarwi si soorat aankhoun main aa li is jumle se .
      Bohot dilchasp. Shroo se aakhir tak tawajoh markooz rakhe tehreer..

      آہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔نموبی اور ان کے کارنامے
      شکر کرو بلا ہی تھمایا۔۔۔۔کہیں کپڑے کوٹنے کا ڈنڈا تھمادیا ہوتا تو کیا ہوتا
      بس بال بال بچی تھی
      کباب عین وقت پر جل گئے ورنہ میں تے گئی سی

      بہت بہت شکریہ پڑھنے اور سراہنے کے لئے

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    6. The Following User Says Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (03-02-2016)

    7. #13
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Siraj jan's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Posts
      119
      Threads
      19
      Thanks
      16
      Thanked 47 Times in 43 Posts
      Mentioned
      2 Post(s)
      Tagged
      125 Thread(s)
      Rep Power
      9

      Re: Jab Dil Hi Toot Gaya...................!!!

      supr


    8. The Following User Says Thank You to Siraj jan For This Useful Post:

      Mamin Mirza (03-03-2016)

    9. #14
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Jab Dil Hi Toot Gaya...................!!!

      Quote Originally Posted by Siraj jan View Post
      supr
      Thanks

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    10. #15
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      Re: Jab Dil Hi Toot Gaya...................!!!

      السلام علیکمیہ دوسرا تھریڈ ہے جو نموبی پے مشتمل ہے پہلے مجھے یہ بتایا جائے کہ یہ نموبی کون ہے؟



      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •