SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: غیرارادی بہرے لوگ !

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      غیرارادی بہرے لوگ !




      نصرت شبنم
      کیا کسی نے کبھی آپ کو بہرا کہا ہے؟ یاد کیجئے ہو سکتا ہے کہ یہ طعنہ آپ کو اس وقت ملا ہو، جب کسی نے آپ سے بات کرنے کی کوشش کی ہو، مگر آپ کی پوری توجہ ٹی وی یا موبائل فون پر تھی۔سائنس دان کہتے ہیں کہ غیر ارادی طور پر بہرہ پن کا مطلب یہ ہے کہ ہم سب عام آوازوں کو سننے میں ناکام ہوتے ہیں ۔خاص طور پر جب ہماری توجہ دوسرے کاموں پر ہوتی ہے۔ اس پر محققین کی طرف سے ایک مشاہدہ کیا گیا ہے، جس سے پتا چلا ہے کہ جب ہماری توجہ بصری کاموں پر ہوتی ہے، تو ہم لمحہ بھر کے لیے بہرے ہو جاتے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کے سائنس دانوں کی طرف سے کی جانے والی تحقیق بتاتی ہے کہ ہماری سماعت اور بصارت محدود عصبی وسائل کو شیئر کرتی ہیں۔ایک تجرباتی لیب مطالعے سے پتا چلا کہ توجہ طلب کاموں کو انجام دیتے ہوئے لوگ عام آوازوں کو سننے کے قابل نہیں تھے ،جسے عام طور پر سنا جا سکتا ہے۔ سائنسی جریدہ ’’جرنل نیورو سائنس‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کی مصنف نیلی لاوی اور ان کے ساتھی محققین نے نتائج کی وضاحت میں کہا کہ ہمیں سماعت کے لیے صرف کانوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس آواز کو جواب دینے کے لیے ہمیں دماغ کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔یو سی ایل یونیورسٹی میں نیورو سائنس کے شعبے سے وابستہ پروفیسر نیلی لاوی نے کہا کہ غیر ارادی طور پر بہرہ پن ہماری روزمرہ زندگی میں عام ہے اور ہم سب اس کا ہر روز تجربہ کرتے ہیں، لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نیلی لاوی نے نتائج کی وضاحت میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کتاب پڑھتے ہیں یا ٹی وی دیکھتے ہیں یا پھر جب ہماری نظر اپنے موبائل فون اور کمپیوٹر کی سکرین پر ہوتی ہے ،اگر اس وقت کوئی آپ سے بات کرے ،تو آپ اس کا جواب نہیں دیتے ہیں، جس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ اس وقت آپ کا دماغ معمول کی آوازوں پر ردعمل ظاہر نہیں کر تا یا ہمیں عارضی طور پر بہرہ کر دیتا ہے۔ مشاہدے میں اس بات کے سائنسی ثبوت ملے ہیں کہ ایک شخص کی بصارت اور سماعت کا احساس اس کے دماغ کے ایک ہی علاقے میں پایا جاتا ہے، دماغ کے اس علاقے کی صلاحیت محدود ہے،لہٰذا یہاں ایک ساتھ کئی کام انجام دینے کی بجائے دماغ اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ اسے دئیے گئے وقت میں سننا چاہیے یا دیکھنا چاہیے۔اس سے قبل چھپنے والے ایک مطالعے کے نتائج سے پتا چلا تھا کہ لوگ آوازوں کو سنتے ہوئے ان کے سامنے کی اشیاء پر توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں،تاہم نئے محققین کہتے ہیں کہ جب دماغ میں بصارت ترجیح لیتی ہے، تو وہاں عالمی بہرہ پن جنم لیتا ہے۔ اس نتیجے تک پہنچنے کے لیے تحقیق دانوں نے 13 لوگوں کو ایک ٹاسک کی انجام دہی کے لیے کہا جس میں شرکاء سے کہا گیا کہ وہ موسیقی سنتے ہوئے کمپیوٹر سکرین پر ظاہر ہونے والے خاص لفظوں کودیکھ کر بٹن دبائیں۔یہ پہلا مطالعہ تھا ،جس میں دماغ کی سرگرمیوں کی پیمائش کے لیے میگ میگنیٹو اینسیفو لوگرافی کا استعمال کیا گیا۔دماغ کی سکیننگ کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ جب بصری ٹاسک آسان تھا ،تو شرکاء آواز کا پتا لگا سکتے تھے،لیکن جب یہ ٹاسک پیچیدہ تھا تو ان کے دماغ کا جواب نمایاں طور پر کم تھا۔ شریک مصنف ڈاکٹر ماریا چیت نے کہا کہ دماغ کے سکین سے اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ ٹاسک کے دوران لوگ نا صرف ان آوازوں کو نظر انداز یا فلٹر کر رہے تھے بلکہ وہ پہلی مرتبہ ان آوازوں کو اصل میں سن بھی نہیں رہے تھے۔محققین کے مطابق اگرچہ نتائج بے ضرر معلوم ہوتے ہیں ،لیکن ممکن ہے کہ راہ گیروں کے لیے یہ خطرناک ثابت ہوں جو کہ راستوں پر چلتے ہوئے موبائل فون دیکھتے ہیں۔ پروفیسر نیلی لاوی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ دوسرا شخص آپ کو نظر انداز کر رہا ہے جبکہ اس کا دماغ آپ کی آواز کے جواب میں ردعمل ظاہر کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے، لہٰذا آپ کو چاہیے کہ اس بات کو دل سے نا لگائیں۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (02-20-2016),CaLmInG MeLoDy (12-10-2017)

    3. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: غیرارادی بہرے لوگ !

      matlab k tana bilkul theek milta hai "Dehan kidar tha >_<

      kuch students yahan as habit forever handsfree lagaye music k sath study krti hain i think researchers missed this point !!
      Wrna un k marks achy nhi hony chahiyain ya unka brain extra ordinary hai


    4. The Following 2 Users Say Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (12-10-2017),intelligent086 (02-20-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: غیرارادی بہرے لوگ !


      :D





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: غیرارادی بہرے لوگ !

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post

      :D


      no comments


    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: غیرارادی بہرے لوگ !

      k


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. #6
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: غیرارادی بہرے لوگ !

      Hmmm. Bohot kaam ka thread hai ye . In baatoun ka andaza driving ya chat karte waqt lagaya ja sakta hai. Insan jab drive kar raga ho toh mukammal zehen busy hota hai drive way par. Aur is se zehen ko yahan wahan bhatkaane par khatarnaak natija samne aa sakta hai. Baat behra hone ki nahi. Zehen lagaane ki hai. Insan tawajo kis tarf markooz kar raha hai. Bat sari tawajo ki hai. Aisa hi kuch during chat karta hai insan.






    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •