google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: اب فیس بک میسنجر میں چھپا شطرنج بھی کھیلیں

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اب فیس بک میسنجر میں چھپا شطرنج بھی کھیلیں

      اب فیس بک میسنجر میں چھپا شطرنج بھی کھیلیں



      سان فرینسسکو: فیس بک نے اپنے میسنجر میں پوشیدہ خفیہ گیم کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس کے صارفین میسج کے دوران وہ اپنے دوست کے ساتھ شطرنج بھی کھیل سکتے ہیں۔
      آپ فیس بک پر چیٹنگ کے دوران @fbchess play لکھ کر بھیجیں گے تو میسنجر میں آپ کے اور دوست کے درمیان شطرنج کی بساط نمودار ہوجائے گی، اسی طرح اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پریہ موبائل میسنجر ایپ کے لیے بھی کارآمد ہے، یہ گیم کمانڈ کے ذریعے چلتا ہے اور اس میں کمانڈ کا بطورِ خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
      اس کے بعد آپ مہروں کا رنگ بھی تبدیل کرسکتے ہیں لیکن ڈیفالٹ کے لحاظ سے کھیل شروع کرنے والے کے مہرے سفید رنگ کے نظر آتے ہیں اگرچہ گیم شروع کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اس سے واقفیت کے بعد افقی سطح پر انگریزی حروف اے بی سی ڈی لکھے نظر آتے ہیں جو کالم کو ظاہر کرتے ہیں جب کہ عمودی انداز میں نمبر لکھے ہیں یعنی ایک، دو، تین وغیرہ اب مہروں کو خانوں میں بڑھانے کےلیے الجبرا انداز میں کمانڈ لکھی جاتی ہیں۔ مثلا K سے کنگ (بادشاہ)، Q سے کوئن (ملکہ یا وزیر) اور N سے (نائٹ یعنی گھوڑا) اگر گیم میںP لکھیں گے تو پیادے (سپاہی) بھی آگے بڑھیں گے، اس کے علاوہ رخ یا قلعے کی کمانڈ کے لیے R لکھا جائے گا۔
      فیس بک پر شطرنج کھیلتے ہوئے خیال رہے کہ کمانڈ بالکل درست ہوں ورنہ وہ کام نہیں کرے گی۔ اب اگر آپ بائیں جانب موجود پیادے کو حرکت دینا چاہتے ہیں تو @fbchess b3 لکھ کر ٹائپ کریں اور اس طرح دھیرے دھیرے آپ کو گیم سمجھ آنا شروع ہوجائے گا۔ اسی طرح اگر گیم کھیلنے میں کوئی مشکل پیش آرہی ہے تو خود فیس بک سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے fbchess help@ لکھ کر آپ تمام ہدایات حاصل کرسکتے ہیں۔
      شطرنج کھیلتے دوران آپ اپنے دوست سے گفتگو بھی جاری رکھ سکتے ہیں بالکل ایسے ہی جیسے آمنے سامنے بیٹھ کر شطرنج کھیلتے ہوئے بات کی جاتی ہے۔ فیس بک نے FBChess کے نام سے ایک نئی ایپ بھی تیار کرلی ہے جو صرف دوستوں کو شطرنج کھیلنے کی دعوت دیتی ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •