باب:منی کا دھونا۔صحیح بخاری
بَاب غَسْلِ الْمَنِيِّ وَفَرْكِهِ وَغَسْلِ مَا يُصِيبُ مِنْ الْمَرْأَةِ
منی دھونے اور اس کے رگڑنے اور اس تری کے دھونے کا بیان جو عورت کی شرمگاہ سے لگ جائے۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۲۷ / حدیث مرفوع
۲۲۷۔حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ قَالَ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ الْجَزَرِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْسِلُ الْجَنَابَةَ مِنْ ثَوْبِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَخْرُجُ إِلَی الصَّلَاةِ وَإِنَّ بُقَعَ الْمَاءِ فِي ثَوْبِهِ۔
۲۲۷۔عبدان، عبداللہ بن مبارک، عمرو بن میمون جزری، سلیمان بن یسار، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑے سے جنابت کو دھو دیتی تھی، آپ (اسی کپڑے کو پہن کر) نماز کے لئے باہر تشریف لے جاتے تھے، حالانکہ کپڑے میں پانی (کی تری) باقی ہوتی تھی۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۲۸ / حدیث مرفوع
۲۲۸۔حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ مَيْمُونٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ فَقَالَتْ کُنْتُ أَغْسِلُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَخْرُجُ إِلَی الصَّلَاةِ وَأَثَرُ الْغَسْلِ فِي ثَوْبِهِ بُقَعُ الْمَاءِ۔
۲۲۸۔قتیبہ، یزید، عمرو، سلیمان بن یسار، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، ح، مسدد، عبدالواحد، عمرو بن میمون، سلیمان بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اس منی کے بارے میں پوچھا جو کپڑے پر لگ جائے، تو انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑے سے دھو ڈالتی تھی اور آپ نماز کے لئے باہر تشریف لے جاتے تھے، حالانکہ آپ کے لباس میں دھونے کا اثر یعنی پانی کے دھبے ہوتے تھے۔
Bookmarks