SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: کامیابی حاصل کرنے کا ہنر

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کامیابی حاصل کرنے کا ہنر

      کامیابی حاصل کرنے کا ہنر



      واضح مقاصد کا تعین کرنے سے آپ کامیابی حاصل کرنے کا ہنر سیکھ سکتے ہیں۔ اپنے واضح اور ترتیب وار مقاصد کے لیے آپ بہتر لائحہ عمل ترتیب دے کر اپنی تمام صلاحیتیں ان کے حصول کے لیے وقف کر سکتے ہیں اوراعلیٰ کامیابی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ مقاصد کو ترتیب دینے اور ان کے حصول کے لیے کوشش کرنے سے آپ کی صلاحیتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ مقاصد کا تعین زیادہ دشوار نہیں ۔ اس کے لیے سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک صفحہ اور ایک قلم ہو۔ آپ اپنے مقاصد کو تحریر کرکے ان کے حصول کے لیے کوشش شروع کر دیں۔ اپنے عظیم مقصد کے حصول کے لیے صبح اٹھنے کے بعد خود کو یاددہانی کروائیں اور روزانہ ایک نئے جذبے سے سرشار ہو کر اس کے حصول کے لیے محنت کریں۔ جیسا کہ لوگوں کو کامیابی کے لیے تحریک دینے والا عظیم مقرر زگ زیگلر کہتا ہے ’’اپنے مقاصد کو لکھنے سے آپ ادھر ادھر بھٹکنے کی بجائے یک طرفہ ہو کر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے محنت کرتے ہیں۔‘‘ ایک صفحے پر اپنے مقاصد کو تحریر کرنے سے وہ مقاصد آپ کے لاشعور کا بھی حصہ بن جاتے ہیں اورجب یہ مقاصد آپ کے لاشعور کا حصہ بن جائیں ،تو آپ خود کارانہ انداز میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے چوبیس گھنٹے مسلسل جدوجہد کرتے ہیں۔ چاہے وہ شعوری طور پر ہو یا لاشعوری طور پر۔ اس سے آپ کی زندگی میں پیش آنے والے حالات اور مقاصد میں ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے۔ کامیابی کے حصول کے لیے آپ کو نئے نئے خیالات و سوجتے ہیں۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ کو اپنے مسائل کا حل مختلف کتابوں، کالموں اور لوگوں حالات و واقعات سے ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ ہر وقت آپ نئے تجربات سے زیادہ سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ آپ میں اپنے مقصد کے حصول کے لیے قوت اور جوش و ولولہ پیدا ہو جاتا ہے اور آپ انتہائی سرعت سے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ (برائن ٹریسی کی کتاب’’وقت کی طاقت‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: کامیابی حاصل کرنے کا ہنر

      Khoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •