در کاہے کو کھُلا ہے اِتنی دیر گئے
آنکھ مری کیوں وا ہے اِتنی دیر گئےکس نے کس کی پھر دیوار پھلانگی ہے؟کس سے کون خفا ہے، اِتنی دیر گئےکس کی آنکھ کی آس کا تارا ٹُوٹا ہےکس کا چین لُٹا ہے اِتنی دیر گئےدل کے پیڑ پہ پنکھ سمیٹے سپنوں میںہلچل سی یہ کیا ہے؟ اِتنی دیر گئےکن آنکھوں کی نم میں، گھُلنے آیا ہےبادل کیوں برسا ہے؟ اِتنی دیر گئےسو گئے سارے بچّے بھی اور جگنو بھیپھر کیوں شور بپا ہے اِتنی دیر گئےکس کو بے کل دیکھ کے ماجدؔ چندا نےآنگن میں جھانکا ہے، اِتنی دیر گئے٭٭٭
Bookmarks