SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 10 of 10

    Thread: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا



      قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا



      قائداعظم کو اسلام سے اس قدر لگائو تھا کہ بڑے سے بڑے موقع پر آپ نے اپنی محبت کو رسول اکرمؐ اور اسلام کے اُصولوں کے تابع رکھا۔ 14اگست 1947ء کو جب آخری وائسرائے ہند لارڈ مائونٹ بیٹن نے اپنی تقریر میں جناح کو بطورِپہلے گورنر جنرل آف پاکستان مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اقلیت کی فلاح و بہبود کے لیے اکبراعظم جیسے اقدامات کریں۔ آپ نے کہا؛ اکبر توکل کی بات ہے، ہم تو حضرت محمدؐ کے پیروکار ہیں جنہوں نے 1400سال قبل مدینہ میں یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ اُن کے مذہب اورعقیدے کے مُطابق انصاف کیا۔ آپ نے کہا؛ اسلام ہمیں رواداری سکھاتاہے۔ اتنے بڑے مجمع میں ایسا اسلام بھرا جواب صِرف جناح ہی انگریز طاقت کے سربراہ کو ہی دے سکتا ہے، جس کے سینے میں اسلام کی روشنی اور حضور اکرم ؐ سے حقیقی محبت ہو۔ یہ وہ ہی چنگاری تھی، جس کی رو سے پاکستان حاصل ہوا۔ آپ نے فروری 1948ء کو ریاست ہائے متحدہ کی براڈ کاسٹنگ کمپنی کے لیے آئین پاکستان کے بارے میں بیان دیا ’’مجھے علم نہیں ہے کہ پاکستان کی آئین ساز اسمبلی مستقبل میں کیا آئین تشکیل دیتی ہے کیوںکہ آئین سازی ابھی ہونی ہے، تاہم مجھے یقین ہے کہ یہ آئین جمہوری طرزِ حکومت کا حامل ہوگا، جس میں اسلام کے سنہرے اُصول انصاف،مساوات ہوں گے۔ کیوںکہ اسلام کے اُصول آج بھی اسی طرح قابلِ عمل ہیں ،جس طرح 1400 سال پہلے اسلام نے بتائے۔ اسلام ہمیں جمہوری روایات سکھاتا ہے۔ لہٰذا ہماری وراثت میں لازوال سنہرے اسلامی اُصول ہیں اور ہم اس لیے اپنے آئین کے بارے میں بے خبر نہیں ۔ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی نہیں ہو گی کیوںکہ اس سرزمین میں غیرمسلم عیسائی، ہندو،سکھ اور دیگر قومیں آباد ہیں۔ تمام پاکستانی ہیں،یعنی آپ نے ہمیشہ شہریوں کے حقوق کی بات کی۔ 3جون کے روز ہر انسان کیفیت کے اعتبار سے مختلف تھا۔ اس دن ایک شاندار مستقبل سامنے تھا۔ اس سے قبل آزادی وطن ایک خواب تھا۔ قائداعظم کا اعتقاد بڑا پختہ تھا اور اللہ کی عظمت و کبریائی پر یقین تھا۔ قائداعظم کے دل میں محمد رسول اللہ کی عظمت کے احساسات اور جذبات پرورش پا چکے تھے۔ وہ بڑے محنتی تھے اپنے خواب کی تعبیر کے لیے ہمہ وقت کام میں مصروف تھے۔ وہ 3جون کو مسرور بھی تھے اور مصروف بھی۔اس وقت تین انگریزی کی خبریں پڑھنے والے انائونسر تھے۔ سینئر کنو بی کلارک تھا ،جس کو وائسرائے ہند اور قائداعظم کے تعارف کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اعجاز احمد کو پنڈت نہرو اور ڈی میلو نے بلدیو سنگھ کا تعارف کروایا۔ قائداعظم سٹوڈیو تھری میں تشریف فرما تھے۔ جب ہم نے شیشے سے جھانکا تو قائد اعظم ایک صفحے پر کچھ تحریر کر رہے تھے اور بڑے بڑے واضح حروف میں لکھتے جا رہے تھے۔ اُن کو کسی کا علم نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ کوئی تقریر لکھنے میں منہمک تھے۔ اعجاز احمد محبت کے مارے کمرے میں چلا گیا۔ قائداعظم نے مڑ کر اسے دیکھا وہ نزدیک بیٹھ گیا۔ یہ شخص خوش تھا کہ مسلمانوں کی تاریخ کے بڑے ہیرو کے پاس بیٹھا ہے اور پاکستان بننے کی اُمید قریب تھی ،وہ تقریر لکھنے میں مصروف تھے اور بغیر اِد ھر اُدھر توجہ کے اپنا لکھا ہوا سکرپٹ پڑھ رہے تھے کیوںکہ انہوں نے ریڈیو سے کروڑوں انسانوں کے سامنے پڑھنا تھا۔ اپنا سکرپٹ مکمل کرنے کے بعد آخر میں دو الفاظ تحریر کیے؛ پاکستان… زندہ باد…یہ الفاظ لکھنے کے بعد جب انہوں نے پڑھا تو ان کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ پھیل گئی۔ قائداعظم کی تقریر تقریباً دس منٹ تک رہی۔ اُن کی آواز ہالی وڈ کے مشہور اداکار ’’رونالڈ کال‘‘ جیسی تھی، جسے سٹڈی کارٹن سے شہرت حاصل ہوئی۔ آپ نے تقریر کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا ایسا نعرہ لگایا جو دُنیا میں لہرا اُٹھا۔ آپ نے اپنی تقریر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر فرد سے اپیل کی اور منصوبے کے بارے میں اظہار کیا تاہم حتمی فیصلہ آل انڈیا مسلم لیگ کونسل پر چھوڑدیا۔۔۔ ’’میرے لیے یہ بات باعثِ مسرت ہے کہ مجھے دہلی ریڈیو کے ذریعے آپ سے براہِ راست خطاب کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ میرے خیال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر سرکاری شخصیت کو اس طاقت ور ذریعۂ ابلاغ کے توسط سے عوام کے ساتھ براہِ راست سیاسی اُمور پر خطاب کرنے کا موقع دِیا گیا ہے۔ یہ ایک نیک شگون ہے اور مجھے اُمید ہے کہ مستقبل میں مجھے اپنے خیالات اور آراء کو براہِ راست آپ تک پہنچانے کے لیے زیادہ سہولتیں حاصل ہوں گی۔ ہندوستان کے لوگوں کو اقتدار منتقل کرنے کے منصوبہ پر مشتمل برطانوی حکومت کا بیان پہلے ہی نشر کیاجا چکا ہے۔ یہ بیان اخبارات کو بھی جاری کر دیا جائے گا تا کہ ہندوستان اور بیرونِ ہند کل صبح شائع کِیا جا سکے۔ بیان میں منصوبہ کے خدوخال واضح کر دئیے گئے ہیں تا کہ ہم پوری سنجیدگی سے اس پر غوروخوض کر سکیں۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہمیں نہایت اہم فیصلے کرنے ہیں اور ان سنگین مسائل کو نمٹانا ہے، جن کا ہمیں اس وسیع و عریض برصغیر، جو چار سو ملین انسانوں کا مسکن ہے،کے پیچیدہ سیاسی مسائل کا حل تلاش کرنے کے ضمن میں سامنا ہے۔ ہمیں جس قدر دشوار اور کٹھن کام سرانجام دینا ہے اس کی کوئی نظیر دنیا میں موجود نہیں۔ ہندوستانی رہنمائوں پر بالخصوص بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنی تمام قوتوں کو مجتمع کرنا اور اس امر پر مرکوز کرنا ہے کہ اقتدار پُرامن اور منظم طریقے سے منتقل ہو جائے۔مَیں پورے خلوص سے ہر فرقے اور بالخصوص مسلمانانِ ہند سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اَمن و امان برقرار رکھیں۔ ہمیں منصوبے کی عبارت اور اس کے مضمرات کا کما حقّہ جائزہ لینا چاہیے، نتائج اخذ کرنے چاہئیں اور پھر فیصلے کرنے چاہئیں مَیں بارگاہِ رب العزت میں دست بہ دعا ہُوں کہ وہ اس نازُک مرحلے پر ہماری رہنمائی فرمائے اور ہمیں اپنی ذمہ داریاں دانشمندی اور تدبر کے ساتھ نبھانے کی توفیق بخشے۔ یہ بات واضح ہے کہ یہ منصوبہ بعض اہم اُمور کے اعتبار سے ہمارے تصور پر پورا نہیں اُترتا اور نہ ہی ہم یہ کہہ سکتے ہیں یا محسوس کر سکتے ہیں کہ ہم مطمئن ہیں یا یہ کہ منصوبے میں بعض اُمور کو جس طرح سے نمٹایا گیا ہے ہم اس سے متفق ہیں۔ اب ہمیں اس بات پر غور کرنا ہو گا کہ کیا ہمیں ملکہ معظم کی حکومت کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کو مفاہمت یا سمجھوتے کے طور پر قبول کر لینا چاہیے۔ اس نکتہ پر مَیں آل انڈیا مسلم لیگ کے فیصلے سے پہلے اپنی رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہتا ،جس کا اجلاس بروز پیر بتاریخ9جون طلب کیا جا چکا ہے۔ ہمارے آئین، نظائر اور طریقِ کار کے مطابق کونسل ہی حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے، لیکن جہاں تک مَیں دہلی کے مسلم لیگی حلقوں کے ردّ عمل سے اندازہ لگا سکا ہُوں یہ مجموعی طور پر اُمید افزا ہے۔ بلا شبہ منصوبے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے قبل منصوبے کے جملہ اوامر و عواقب کا پوری احتیاط سے جائزہ لینا ہو گا۔ مَیں ایک بات ضرور کہوں گا، مَیں یہ محسوس کرتا ہُوں کہ وائسرائے نے متعدد قوتوں سے بڑی دلیری کے ساتھ نبرد آزمائی کی ہے اور میرے ذہن پر یہ تاثر چھوڑا ہے کہ وہ انصاف اور غیر جانبداری کے عظیم شعور سے سرشار تھے۔ اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اُن کے دشوار فرض کو ذرا سہل کر دیں او راپنی بساط کے مُطابق اُن کی مدد کریں تا کہ وہ ہندوستان کے عوام کو پُر اَمن اور باقاعدہ طور پر اقتدار منتقل کرنے کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔ نشر شدہ منصوبے کے پیراگراف نمبر2کے مُطابق شمال مغربی سرحدی صوبے کی موجودہ مجلسِ قانون ساز کے حلقۂ انتخاب کے لیے اِس امر کے بارے میں استصوابِ رائے منعقد کروایا جائے گا کہ وہ پیراگراف نمبر4میں متذکرہ دو متبادل راہوں میں سے کون سی راہ اختیار کرتے ہیں۔ اس استصوابِ رائے کا اہتمام گورنر جنرل صوبائی حکومت کے مشورے سے کریں گے۔ لہٰذا یہ بات واضح ہے کہ صوبہ سرحد کے عوام کی رائے اور فیصلہ حاصل کیاجائے کہ آیا وہ پاکستان کی مجلس ِ دستورساز میں شمولیت چاہتے ہیں یا ہندوستان کی۔ اِن حالات میں صوبہ سرحد کی صوبائی مسلم لیگ کے رہنمائوں اور مسلمانوں سے میری گزارش ہے کہ پُراَمن سول نافرمانی کی تحریک، جس پر اُنہیں مجبور کر دیا گیا تھا، اُسے ختم کر دیں اور مَیں مسلم لیگ کے تمام رہنمائوں اور بالعموم مسلمانوں سے التماس کرتا ہوں کہ وہ ہمارے عوام کو حوصلے اور اُمید کے ساتھ اس استصوابِ رائے سے عہدہ برآ ہونے کے لیے منظم کریں۔ مَیں پُر اعتماد ہوں کہ سرحد کے عوام بھرپور رائے دہی کے ذریعہ مجلس ِ دستور ساز پاکستان میں شمولیت کے حق میں اپنا فیصلہ صادر کریں گے۔ شہری آزادیوں کے حصول کی جدوجہد میں مسلمانوں کے جملہ طبقوں نے جو مصائب برداشت کیے ہیں اور قربانیاں دیں، بالخصوص صوبہ سرحد کی خواتین نے جو عظیم کردار ادا کِیا ہے، مَیں اسے سراہے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مَیں کسی کو الزام دیے بغیر، چونکہ یہ وقت اس کام کے لیے موزوں نہیں، ان سب لوگوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اِظہار کرتا ہوں جنہوں نے مصائب برداشت کیے، اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جن کی املاک کو تباہ و برباد کیا گیا۔ مجھے پوری اُمید ہے کہ صوبہ سرحد میں استصوابِ رائے پُرامن طریقے سے انجام پائے گا، لیکن ہر شخص کو صوبہ سرحد کے عوام سے منصفانہ، آزادانہ اور صحیح فیصلے کے حصول کی فکر ہونی چاہیے۔ مَیں ایک بار پھر سب لوگوں سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ اَم￿ن و امان برقرار رکھیں۔ پاکستان زندہ باد!‘‘ (پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصنیف ’’سوانح ِحیات رہبر ملت: قائد اعظم محمد علی جناح‘‘ سے مقتبس




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-03-2017),Moona (02-15-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

      @intelligent086 Thanks for Informative Sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-16-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks for Informative Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    7. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

      ...


    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-17-2016)

    9. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    10. #6
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

      نہایت ہی اچھی شیئرنگ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    11. #7
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

      boht khoob sharing mazid achi achi sharing ka intzar rahe ga share karne ka shukrya

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    12. #8
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

      Quote Originally Posted by KhUsHi View Post
      نہایت ہی اچھی شیئرنگ
      Quote Originally Posted by muzafar ali View Post
      boht khoob sharing mazid achi achi sharing ka intzar rahe ga share karne ka shukrya
      پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    13. #9
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

      Thanks for informative and useful sharing



    14. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-04-2017)

    15. #10
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا

      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •