SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ہمیشہ پریشان

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ہمیشہ پریشان



      حضرت مخدوم عبدالرشیدؒ، حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانیؒ کے چچا زاد بھائی تھے۔ محترم چچا حضرت شیخ احمد غوثؒ کے انتقال کے بعد وہی گھر اور جائیداد وغیرہ کی دیکھ بھال کیا کرتے تھے۔ حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانیؒ کی غیر حاضری میں ایک طویل عرصے تک وہ کوٹ کروڑ میں رہے۔ حضرت شیخؒ کی ہمشیرہ بی بی کمال خاتون سے شادی کی اور پھر کوٹ کروڑ سے ہجرت کر کے ملتان آئے اور قلعۂ قدیم میں اس جگہ قیام فرمایا، جہاں آج کل حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانیؒ کا مزارِ مبارک ہے۔ ایک دن حضرت مخدوم عبدالرشیدؒ کی خانقاہِ عالیہ میں علماء اور مشائخ کا اجتماع تھا۔ بحث و مناظرہ میں پورا دن گزر گیا، پھر جب تمام علماء اور مشائخ خانقاہ سے چلے گئے تو عصر کے قریب حضرت مخدوم عبدالرشید ؒ پر غنودگی طاری ہو گئی۔ آپؒ نے خواب میں اپنے والد محترم کو دیکھا، حضرت شیخ احمد غوثؒ فرما رہے تھے؛فرزند! تمہارے بھائی شیخ بہاء الدین زکریاؒ دین کی سعادتوں سے مالا مال ہو کر ملتان آرہے ہیں۔ اس لئے تمہیں لازم ہے کہ اپنی ہمشیرہ کو اُن کے نکاح میں دے دو اور خود حرمین شریفین کی زیارت کے لئے روانہ ہو جائو حضرت مخدوم عبدالرشید ؒ خواب سے بیدار ہوئے۔ برادرِ بزرگ کی آمد کی بشارت سن کر نہایت مسرور ہوئے اور بڑی بے چینی کے ساتھ حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ؒ کا انتظار کرنے لگے۔ حضرت شیخؒؒ اپنے بزرگ دوست حضرت سید جمال الدین تبریزی ؒ کے ہمراہ نہایت اطمینان سے سفر کر رہے تھے کہ اچانک حالات نے ایک نئی کروٹ لی، جب حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ غزنی کے مضافات میں داخل ہوئے تو پتا چلا کہ ملتان کے حاکم ناصر الدین قباچہ اور غزنی کے خلجیوں کے درمیان جنگ چھڑ چکی ہے۔ اس لئے ملتان جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ خلجیوں کے بہت سے قبائل جنوب مشرقی افغانستان میں آباد تھے۔ روزانہ سینکڑوں جانباز بھرتی کر کے محاذِ جنگ پر بھیجے جا رہے تھے۔ حضر ت شیخ بہاء الدین زکریاؒ اس صورتِ حال کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے چلے گئے۔ یہاں تک کہ ایک دن اس گائوں میں داخل ہو گئے، جہاں سے ناصر الدین قباچہ کی مملکت کی سرحد شروع ہوتی تھی۔ حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ نے کچھ دنوں تک اسی گائوں میں قیام فرمایا۔ اگرچہ مقامی باشندے آپ ؒ کی ذاتِ گرامی سے نا آ شنا تھے، لیکن جب سورج چمکتا ہے تو بینا اور نا بینا سبھی اس کی حرارت اور روشنی کو محسوس کرتے ہیں۔ نتیجتاً غزنی کے لوگ بھی آفتاب ِ معرفت کی تابانی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ ہزاروں گم کردہ دل انسان آپؒ کے آستانۂ عالیہ پر حاضر ہوتے اور اپنے خالی دامنوں میں دین کی دولت سمیت کر رخصت ہو جاتے۔ اللہ اپنے رازوں کو بہتر جانتا ہے۔ اگر خلجیوں اور ناصر االدین قباچہ کے درمیان ہنگامۂ کار زار برپا نہ ہوتا، تو حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ براہ راست ملتان تشریف لے جاتے اور غزنی کے باشندے ہدایت سے محروم رہ جاتے۔ قیام غزنی کے دوران ہزاروں بدکاروں، فاسقوں اور رہزنوں نے حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ کے دستِ حق پر توبہ کی اور بھٹکے ہوئے مسافر صراطِ مستقیم کی طرف لوٹ آئے۔ کچھ دن بعد معلوم ہوا کہ خلجیوں کو اس جنگ میں سخت ہزیمت اُٹھانی پڑی ہے۔ انجام کار وہ فرمانروائے ہند سلطان شمس الدین التمش سے مدد حاصل کرنے کے لئے دہلی کی طرف جا رہے تھے۔ مقامی باشندیوں نے حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ کو بتایا کہ سلطان شمس الدین التمش کی عسکری طاقت بہت زیاد ہے۔ دو سال پہلے غزنی کے حاکم تاج الدین یلدوز نے بھی التمش سے ٹکرانے کی کوشش کی تھی ،مگر اُسے بھی ذلت آمیز شکست سے دو چار ہونا پڑا تھا۔ اسی طرح ناصر الدین قباچہ سے بھی سلطان کے مراسم اچھے نہیں۔ نتیجتاً اس علاقے میں ایک خونریز جنگ ہوئی اور اس کے اثراتِ بدسرزمین ملتان پر بھی مرتب ہوں گے۔ چند ماہ بعد اطلاع ملی کہ فرمانروائے ہند سلطان شمس الدین التمش برق رفتاری کے ساتھ خلجیوں کی مدد کو آرہا ہے۔ حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ ملتان روانہ ہونے والے تھے۔ یہ خبر سن کر آپ نے اپنا ارادہ ملتوی کر دیا۔ سیاسی انتشار کے سبب مقامی لوگ بہت ہراساں تھے، جب انہیں کوئی جائے پناہ نظر نہیں آئی تھی تو وہ حضرت شیخ ؒ کی خدمت میں حاضر ہو کر دعائوں کی درخواست کرتے تھے۔ حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ پریشان حال لوگوں کی تالیفِ قلب فرماتے: تائید حق پر یقین رکھو۔ انشاء اللہ یہ طوفانِ بلا خیز بہت جلد گزر جائے گا اور مخلوقِ خدا کو کوئی گزند نہیں پہنچے گا۔اور ایسا ہی ہوا۔ ٭٭٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (12-16-2015),Ubaid (01-14-2018)

    3. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ہمیشہ پریشا&a




    4. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ہمیشہ پریشا&a

      JazakAllah


    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ہمیشہ پریشا&a






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #5
      Banned syedadnanshah's Avatar
      Join Date
      Jan 2018
      Posts
      1
      Threads
      0
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      0 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ہمیشہ پریشا&a

      حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی (رح) سے متعلق مزید معلومات کہاں سے مل سکتی ہیں؟


    7. #6
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ہمیشہ پریشا&a

      JazakAllah


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •