رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
(ابراہیم:۴۱)

ترجمہ: اے رب ہمیں ہمارے والدین کو ،تمام اہل ایمان کو جس دن حساب کی پیشی ہوگی مغفرت فرمادیجئے۔
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا


(الاسراء:۲۴)

ترجمہ:اے رب ہمارے والدین پر رحم فرمائیے،جس طرح کہ انہوں نے بچپن میں ہماری پرورش کی۔
رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ


(نوح:۲۸)

ترجمہ:اے ہمارے رب ہماری اورہمارے والدین کی اورجو ہمارے زمرہ میں ایمان کے ساتھ داخل ہیں اور تمام مومن مرد و عورتوں کی مغفرت فرمادیجئے۔
فائدہ:والدین اورعام مومنین کی بھلائی کے لئے یہ دعائیں ہیں۔