This is really so fun
I will try this for sure
ڈو اے بیرل رول ٹرک
اگر تو آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں۔ کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔اگر آپ ان سے واقف ہو تو اپنے دوستوں کو بہت زیادہ متاثر کرسکتے ہیں تو ایسی ہی گوگل ٹرکس کے بارے میں جانے جو اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوتیں۔اٹاری گیم کا مزہ لیں
اسکرین شاٹ
گوگل کے سرچ پیج پر جائیں اور وہاں " do a barrel roll " ٹائپ کردیں اور پھر جادو دیکھیں کہ آپ کا پیج کس طرح دو بار گھومتا ہے۔گوگل پیج کو ٹیڑھا کریں
اسکرین شاٹ
گوگل امیجز میں جائیں اور وہاں " Atari Breakout " ٹائپ کریں، وہاں سامنے آنے والی امیجز (تصاویر) بلاکس کی شکل میں تبدیل ہوجائیں گی اور آپ 1970 کی دہائی کی ایک کلاسیک گیم بریک آﺅٹ کا مزہ لے سکیں گے۔ایک ہی لفظ کی تکرار
اسکرین شاٹ
اگر آپ گوگل پر " tilt " لکھ کر سرچ کریں تو آپ کا پیج ہلکا سا ٹیڑھا ہوجائے گا۔سرچ پیج کو غائب کریں
اسکرین شاٹ
اگر آپ گوگل پر " recursion " کو سرچ کریں تو آپ ایسے چکر میں الجھ جائیں گے جو ختم نہیں ہوگا۔ جیسا آپ کو معلوم ہی ہے کہ recursion کا مطلب دہرانا یا تکرار ہے تو گوگل آپ کے سامنے یہ آپشن بار بار رکھتا رہے گا " did you mean recursion? "۔ یہ ان افراد کے لیے پرلطف تجربہ ثابت ہوتا ہے جو اپنے دوستوں کو اس چکر میں پھنسا دیتے ہیں۔گوگل کو الٹا کریں
اسکرین شاٹ
اگر آپ گوگل پر " zerg rush " ٹائپ کریں تو لفظ o اوپر سے نمودار ہوتا ہے اور پورے پیج پر موجود سرچ پیجز کو کھا جاتا ہے اور وہاں سادہ یا بلینک پیج ہی باقی بچتا ہے۔گوگل اسکائی
اسکرین شاٹ
گوگل کا ایک الٹا ورژن دیکھنے کے لیے elgoog.im کو اپنے براﺅزر پر سرچ کریں اور آپ کے سامنے گوگل کا ایسا پیج کھل جائے گا جو الٹا کام کرے گا اور اس پر آپ سرچ بھی کرسکتے ہیں۔گوگل گریوٹی
اسکرین شاٹ
آپ گوگل اسکائی کو استعمال کرتے ہوئے خلاءمیں پرواز کا مزہ لے سکتے ہیں، آپ کو ستاروں، کہکشاﺅں، سیاروں اور زمین کے چاند وغیرہ کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
اسکرین شاٹ
اگر آپ سرچ پیج پر " Google Gravity " ٹائپ کریں اور پھر " I’ m feeling lucky " بٹن پر کلک کریں تو آپ کے سامنے ایک ایسا فن پراجیکٹ کھل جائے گا جو اس پیج کو زمین پر گرا دے گا جہاں آپ کچھ بھی سرچ کرسکتے ہیں۔
Similar Threads:
This is really so fun
I will try this for sure
شغل ہی شغل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Wah
Zabardast
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks