SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 9 of 9

    Thread: !!!!ہنسی کی دنیا

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      76

      !!!!ہنسی کی دنیا

      !!!!ہنسی کی دنیا


      ایک سائیکل سوار کسی محلے سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک بچہ سائیکل کی زد میں آ گیا اور زور زور سے رونے لگا ،سائیکل سوار نے اسے جلدی سے بیس روپے دئیے اور اسے چپ کروانے لگا،بچہ فوراٌ چپ ہو گیا اور بولا:انکل آپ پھر کب آئیں گے؟؟؟




      بیوی: آپ اتنے بدذوق ہیں کہ جب بھی میں گانا گاتی ہوں تو آپ باہرچلے جاتے ہیں۔
      شوہر: میری بھی محلے میں کوئی عزت ہے، میں نہیں چاہتا کہ محلے والے سمجھیں کہ میں تمہیں مار رہا ہوں۔




      مالکنوکرسے)جلدی سے بازار جاؤ اور اچھی کوالٹی کی ماچس لے کے آؤ اور دیکھنا کہیں وہ جعلی نا ہوں۔
      نوکر بازار سے واپس آ کر بولا:میں نے ماچس کی ایک ایک تیلی جلا کر دیکھی ہے سب کی سب اصلی ہیں۔




      بھکاری ایک شخص سے:خدا کے نام پر ایک روپیہ دو جو مانگو گے دوں گا، اس شخص نے ایک روپیہ دے دیا-
      بھکاری بولا: مانگ اب کیا مانگتا ہے-
      اس شخص نے کہا : مجھے میرا روپیہ واپس کردو-




      ایک شاگرد امتحان ہال میں بیٹھا پرچہ دیکھ رہا تھا۔
      استاد نے پوچھا: کیوں بھئی کیا پرچہ مشکل ہے۔
      شاگرد نے کہا: پرچہ تو مشکل نہیں، مگر میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اس سوال کا جواب میری کس جیب میں ہے۔




      بچہ چائینیز سے، کیا تم امریکن ہو۔
      چائینیز، نہیں میں چائنیز ہوں۔
      بچہ، نہیں تم امریکن ہو۔
      چائینیز غصے سے، ہاں ہاں میں امریکن ہوں۔
      بچہ، لیکن لگتے تو چائینیز ہو۔




      ایک آدمی سبزی لینے گیا سبزی والا باربار سبزی پر پانی مار رہا تھا آدمی انتظار کرتا رہا جب کافی وقت گزر گیا تو آدمی غصے سے بولا۔
      بھائی صاحب ! سبزی کو ہوش آگیا ہو تو تول بھی دو۔




      کرایہ دار مالک مکان سے، دیکھیں محترم مکان کی ساری چھت ٹپک رہی ہے، کمروں میں، برآمدے میں، آنگن میں سب جگہ پانی ہی پانی ہے، میری مرغیاں ڈوبی جارہی ہیں۔
      مالک مکان: تو جناب آپ بطخیں کیوں نہیں پال لیتے۔




      ایک پاگل دوسرے سے، تمہیں پتا ہے کہ بھارت اور انڈیا میں جنگ ہو رہی ہے۔
      دوسرا پاگل، ہاں ہاں میں نے بھی سنا ہے۔ وہ تو اچھا ہو کہ ہندوستان بیچ میں نہیں آیا ورنہ بڑی تباہی ہوتی۔




      شوہر میں تنگ آگیا ہوں، تم ہمیشہ میرا گھر، میری کار ہی کہتی رہی ہو، کبھی ہمارا بھی کہا کرو۔
      اب الماری میں کیا ڈھونڈ رہی ہو۔
      بیوی: ہمارا دوپٹہ۔




      ایک آدمی نے مکھی کی پہچان کا عجیب طریقہ نکالا۔
      ایک روز اس نے اعلان کیا کہ آج میں نے چھ مکھیاں ماریں۔ تین نر تھیں اور تین مادہ۔
      اس کے دوست نے پوچھا۔ نر اور مادہ کا آپ کو کیسے پتا چلا۔
      اس نے جواب دیا: بڑی آسانی سے، تین مکھیاں مٹھائی پر بیٹھی تھیں اور تین آئینے پر۔




      ایک کسان کا بیٹا پڑھ لکھ کر دوسرے ملک چلا گیا۔ کچھ دن بعد اس نے اپنے گاوں خط لکھا اور کہا کہ میری فیملی کو یہاں بھیج دیں۔کسان کو فیملی کا مطلب نہیں پتہ تھا۔
      کئی لوگوں سے پوچھا،آخر ایک شخص نے فیملی کا مطلب رضائی بتایا۔ کسان نے اپنے بیٹے کو خط لکھا:تمہاری فیملی کو چوہے کھا گئے ہیں،وہاں سے نئی فیملی خرید لو۔




      مالک:آخر تم نوکری کیوں چھوڑ رہے ہو؟
      نوکر:آپ کو مجھ پر اعتماد نہیں ہے۔
      مالک:گھر کی تمام چابیاں تو تمہیں دے رکھی ہیں۔
      نوکر:لیکن ان میں سے ایک بھی چابی تجوری کو نہیں لگتی۔




      استاد دو سگے بھائیوں سے :تم دونوں نے اپنے والد کا نام مختلف کیوں لکھا ہے؟
      ایک بھائی:ایک جیسا لکھ دیتے تو آپ کہتے کہ تم دونوں نے نقل کی ہے۔




      استاد: (شاگرد سے) تم آج بھی اسکول کا کام نہیں کرکے آئے ۔ مار کھانے کے لیے تیار ہوجاؤ
      شاگرد: جناب! میں ہاتھ دھو کر آتا ہوں
      استاد: وہ کیوں؟
      شاگرد: میری ماں نے ہدایت کر رکھی ہے کہ ہرچیز کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھو لیا کرو۔




      پائلٹ(کنٹرول ٹاور سے) ہمارا پٹرول ختم ہو چکا ہے سرگودھا پر، براہ مہربانی ہدایت دیجئے۔
      کنٹرول ٹاور(پائلٹ سے) گناہوں کی معافی مانگ لیجئے۔




      کرکٹ ٹیم کے منیجر نے کپتان سے کہا یہ لو دو سو روپے ۔ نئی گیند خریدو یا کچھ بھی کرو، بس ہمیں یہ میچ ہر قیمت پر جیتنا ہے۔
      جب میچ شروع ہوا تو منیجر نے دیکھا کہ وہی پرانی گیند استعمال کی جارہی ہے۔ ا س نے کپتان کو بلا کر پوچھا۔
      گیند بھی نئی نہیں خریدی میری رقم کا کیا کیا؟
      آپ ہی نے تو کہا تھا کہ ہمیں ہر قیمت پر میچ جیتنا ہے۔ چنانچہ ہم نے وہ دو سو روپے امپائر کو دے دیئے۔ا




      میں نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر تم آٹھویں میں پاس ہوگئے تو تمہیں سائیکل خرید کر دوں گا مگر تم تو فیل ہوگئے ۔ آخر سارا سال تم کیا کرتے رہے؟ باپ نے غصے سے اپنے بیٹے سے پوچھا۔
      وہ میں سارا سال سائیکل چلانے کی مشق کرتا رہا۔ بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا۔




      مالک (نوکرسے) میں ذرا کام سے باہر جا رہا ہوں تم ہوشیاری سے کام لینا۔اور ہاں! اگر کوئی گاہک آئے تو اس سے ادب سے پیش آنا۔
      تھوڑی دیر بعد مالک واپس آیا تو نوکر سے پوچھا کوئی آیا تھا؟
      نوکر: جی ایک شخص آیا تھا۔ اس نے مجھے کہا کہ دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر کھڑے ہو جائو۔ میں نے اس کا حکم ادب سے مانا اور وہ تجویری اٹھا کر لے گیا۔




      باپ اپنے بیٹے سے:یہ کیا یے؟تمہارے ٹیسٹ میں 0 نمبر ہیں؟
      بیٹا:نہیں ابو ٹیچر کہ پاس اسٹار ختم ہو گئے تھے تو انہوں نےسیارے دینے شروع کر دیے




      ماں اپنے لاڈ لے بیٹے سے:بیٹا!جب تم بڑے ہو کر جہاز چلاؤ گے تو مجھے کیسے پتا چلے گا کہ میرا بیٹا جہاز چلا رہا ہے؟
      بیٹا:ماں میں جب بھی گھر کے اوپر سے گزروں گا،ایک بم پھنک دیا کروں گا۔




      یہ ایک ڈراؤنی کہانی ہے
      اگر ہمت ہے تو پڑھو۔
      ایک دفعہ ایک بھیانک بوڑھا تیز بارش میں ، ہاتھ میں پکڑی ہوئی کتابیں بیچ رہا تھا۔
      ایک آدمی اس سے خریدنے آیا۔
      بوڑھے نے 300 روپے میں ایک کتاب بیچی۔
      اور کہا:
      کتاب کا آخری صفحہ نہ کھولنا ۔۔۔۔
      ورنہ۔۔۔۔۔
      پچھتاؤ گے۔
      اس آدمی نے پوری کتاب ڈرتے ہوئے پڑھی
      سوائے
      اس آخری صفحے کے۔
      ایک دن
      تجسس کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس نے ڈرتے ہوئے آخری صفحہ کھولا
      اور
      اس کو بری طرح جھٹکا لگا۔
      اس پہ لکھا تھا:
      *
      *
      *
      *
      *
      *
      *
      قیمت: 30 روپے ۔



      Similar Threads:


    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: !!!!ہنسی کی دنیا

      ;hansi::;hansi::;hansi::;hansi::



    3. #3
      UT Writer www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Ria's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      khawabon aur khyalon me
      Posts
      2,272
      Threads
      130
      Thanks
      0
      Thanked 19 Times in 12 Posts
      Mentioned
      257 Post(s)
      Tagged
      4148 Thread(s)
      Rep Power
      48

      Re: !!!!ہنسی کی دنیا

      Ahahahahahah ROFTL.....
      ahahahahha good job @Anmol
      aj to bht bht hansia

      ایک یہی تو فن سیکھا ہے ہم نے
      جس سے ملیے اسے خفا کیجے
      ہے تفاخر میری طبیعت کا
      ہر ایک کو چراغ پا کیجے
      میری عادت ہے روٹھ جانے کی
      آپ مجہھے منا لیا کیجے

    4. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      76

      Re: !!!!ہنسی کی دنیا

      Quote Originally Posted by Ria View Post
      Ahahahahahah ROFTL.....
      ahahahahha good job @Anmol
      aj to bht bht hansia
      thank u siso ...




    5. #5
      New Member Chand Rana's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      4
      Threads
      0
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      3 Post(s)
      Tagged
      11 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: !!!!ہنسی کی دنیا

      Haha


    6. #6
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html FlashPro's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Idhar doobay udhar niklay
      Posts
      333
      Threads
      17
      Thanks
      9
      Thanked 20 Times in 19 Posts
      Mentioned
      26 Post(s)
      Tagged
      3025 Thread(s)
      Rep Power
      23

      Re: !!!!ہنسی کی دنیا

      ha ha khas tour per wo wala


    7. #7
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      76

      Re: !!!!ہنسی کی دنیا

      Quote Originally Posted by FlashPro View Post
      ha ha khas tour per wo wala
      konsa wala...... :Chore:



    8. #8
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      120

      Re: !!!!ہنسی کی دنیا

      Wah wah hahaha


    9. #9
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: !!!!ہنسی کی دنیا

      lolzzzzzzz


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •