میں اب یہ چاہتی ہوں
جتنی شدت سے تم
اس دل میں آئے تھے
اتنی شدت سے بڑھ کر
مجھے پھر سے
محبت ہو
کبھی نا کھونے والی
ہر خوف سے آزاد
ہمیشہ کی محبت ہو
ہوائیں خوشنما سی ہوں
فضائیں مہکی مہکی ہوں
گلوں میں رنگ و بو
تاروں میں ٹھنڈک
سانسوں میں سرگم ہو
الجھی الجھی سی دھڑکن ہو
بہکی بہکی سی پائل ہو
حنا کے رنگ ہاتھوں میں
جگنو سے چمک اٹھیں
میری تیاریوں پہ چاند
بادلوں کی اوٹ میں
چھپ لے
میرے کاجل میں
خوابوں کی خماری ہو
مجھے پھر سے محبت ہو
پہلی شدت سے بڑھ کر ہو
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out



Reply With Quote




Bookmarks