Quote Originally Posted by Rania View Post
ایک شخص کے گھر ایک مہمان یوں آیا کہ جانے کا نام ہی نہ لے یہاں تک کے دس دِن بیت گئے ، آخر میزبان نے تنگ آ کر مہمان کے سامنے رونا شروع کردیا اور رو رو کر نڈھال ہو گیا مہمان نے پوچھا کہ جناب آپ کو کیا ہوا کیوں رو رہے ہیں لیکن وہ برابر روتا رہا جب مہمان کا اصرار حد سے بڑھا تو میزبان نے کہا جناب مجھے تو یہ سوچ سوچ کر رونا آ رہا ہے کہ اب آپ ہمارے گھر نہیں۔۔۔۔۔۔۔
ہاں آپ ہمارے گھر نہیں آئیں گے اور پھر رونا شروع کر دیا ،،مہمان نے کہا جناب ہم کیوں نہیں آئیں گے آپ کے گھر،،،تو میزبان نے کہا جناب والا ! جب آپ یہاں سے جائیں گے ہی نہیں تو آئیں گے کیسے،،،،،،، مہمان نے سنا تو وہاں سے اسی دن چل دیا ۔۔۔۔
لیکن دو دِن بعد پھر آ گیا اور بولا آپ نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ ہم آپ کے گھر نہیں آئیں گے،،،،،،،ارے ہم تو ضرور آئیں گے۔۔