google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات



      سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات

      ظہیر اختر بیدری



      سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، سیاسی پارٹیاں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہیں، اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے خلاف ایک بڑا اتحاد بن گیا ہے۔
      اگر کسی جماعت کے خلاف کوئی بڑا اتحاد بنتا ہے تو نہ اس کی اہمیت سے انکار کیا جا سکتا ہے نہ اس کی کامیابی سے صرف نظر کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ اتحاد بنانے والے بالواسطہ یہ تسلیم کر لیتے ہیں کہ جس جماعت کے خلاف اتحاد بنایا جا رہا ہے وہ جماعت سیاسی طاقت میں ان سے بڑی ہے۔
      مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بلاشبہ ایک بڑی سیاسی طاقت کے طور پر موجود ہے اور 2013 کے الیکشن میں کامیابی سے اس نے پنجاب میں اپنی برتری بھی منوا لی ہے لیکن 2013 کے الیکشن کو تقریباً تمام جماعتوں نے دھاندلی زدہ انتخابات کہہ کر مسلم لیگ کے مینڈیٹ کو مشکوک بنا دیا ہے۔ ہماری رائج الوقت سیاست میں دھاندلی انتخابی نظام کا ایک لازمی حصہ بن کر رہ گئی ہے۔
      اس سے چھٹکارا پانا ’’خیال است محال است و جنوں‘‘ کے علاوہ کچھ نہیں۔ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت تو تقریباً ساری ہی جماعتوں نے کی ہے لیکن تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے اس دھاندلی کے خلاف نہ صرف مسلسل تحریکیں چلائیں بلکہ عدلیہ کے محاذ پر بھی اس مبینہ دھاندلی کے خلاف سخت جد وجہد کی لیکن ہمارا عدالتی نظام جن اصولوں، گواہ اور ثبوت پر کھڑا ہے تحریک انصاف ہمارے اس عدالتی نظام کے معیار پر پوری نہ اتر سکی اس لیے اسے اس محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف ہر محاذ پر ناکامیوں کا سامنا اس لیے کر رہی ہے کہ اس کی سیاست میں نہ سنجیدگی ہے نہ منصوبہ بندی ہے نہ موثر حکمت عملی۔
      ہماری اشرافیہ ماضی کے انتخابات کو خواہ وہ قومی ہوں یا بلدیاتی ہائی جیک کرتی رہی ہے، اگرچہ ہماری اشرافیہ دور حاضر میں احتساب کے ڈنڈے سے بد حواس ہو رہی ہے لیکن اسے خوب اندازہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہماری سیاست کی جڑیں ہیں، اگر یہ جڑیں اس کے ہاتھ سے نکل گئیں تو سیاست پر اس کی گرفت ڈھیلی پڑ جائے گی۔ اس لیے اس کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ بلدیاتی نظام میں وہ اپنے زیادہ سے زیادہ ناظمین لانے کی کوشش کرے۔
      اس حوالے سے اسے یہ ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ وہ دولت کے انبار پر بیٹھی ہوئی ہے اور ہماری سیاست میں دولت اور دھاندلی دو ہی ایسے حربے ہیں جو اشرافیہ دھڑلے سے استعمال کرتی ہے، اقتدار اس پر سونے پر سہاگے کی حیثیت رکھتا ہے۔ پنجاب اپنی آبادی کے حوالے سے دوسرے تینوں صوبوں کی مجموعی آبادی سے زیادہ آبادی کا صوبہ ہے۔
      اسی لیے پنجاب پاکستان کی سیاست میں بنیادی پتھر کی حیثیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سیاسی جماعت کی پہلی کوشش اور خواہش ہوتی ہے کہ وہ ’’کسی نہ کسی طرح‘‘ پنجاب میں بالادستی حاصل کرے۔بلدیاتی الیکشن کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں نچلی سطح پر یعنی کونسلر کی سطح پر عموماً نچلے طبقات کے لوگ ہی حصہ لیتے ہیں کیوں کہ ہماری شاہانہ مزاج رکھنے والی اشرافیہ کونسلر کے انتخابات میں حصہ لینے کو اپنے لیے باعث تضحیک اور کسرشان سمجھتی ہے لیکن اس کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کونسلر اس کے اپنے تابعدار ہوں تا کہ ناظمین کے انتخابات میں ان کے ووٹ استعمال کیے جا سکیں۔
      2002ء کے بلدیاتی انتخابات میں ہر چند کہ عوام کے حمایت یافتہ امیدوار جیت گئے لیکن ہماری اشرافیہ اپنے اثر و رسوخ اور دولت کے استعمال سے بڑی تعداد میں اپنے ناظمین لانے میں کامیاب رہی۔ بلدیاتی نظام میں ناظم ہی بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اوپر سے نچلی سطح پر جو مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال ناظم کے اختیارات میں شامل ہے اسی لیے اشرافیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ نچلی سطح پر منتقل ہونے والے اختیارات کو ہائی جیک کر لے۔
      ہمیں نہیں معلوم کہ اگر بلدیاتی انتخابات کے لیے کوئی اتحاد بن رہے ہیں تو ان کا بنیادی مقصد کیا ہے؟ مثلاً پنجاب میں اگر کوئی اتحاد بن رہا ہے تو اس کا مقصد صرف مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی امیدواروں کو ہرانا ہی ہو سکتا ہے۔ یہ ایک فروعی مقصد ہے جس کا ٹارگٹ صرف مسلم لیگ ہے یہی حال سندھ کا بھی ہو سکتا ہے جہاں کی صورتحال پنجاب سے مختلف ہے سندھ کے شہری علاقوں میں متحدہ کا بڑا ووٹ بینک رہا ہے۔
      سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کی بالادستی رہی ہے لیکن حالات کی ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ دونوں ہی جماعتیں ’’احتساب‘‘ کی زد میں ہیں اور بہ ظاہر ہر انتخابی مہم ماضی کی طرح چلانے کی پوزیشن میں نظر نہیں آتیں لیکن ان مجبوریوں کے باوجود امکان یہی ہے کہ یہ جماعتیں اپنی سابقہ کارکردگی اور کمزور اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار انتظامی ڈھانچوں کی مدد سے بڑی تعداد میں اپنے امیدوار لانے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سندھ میں کوئی ایسی اپوزیشن نظر نہیں آتی جو سیاسی طور پر اتنی طاقت ور ہو کہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکے اور عوام کے پاس بھی کوئی ایسا متبادل نظر نہیں آتا جو عوام کو متاثر کر سکے۔
      اس دگرگوں صورتحال کا تقاضا یہ ہے کہ عوام علاقائی بنیادوں پر خود منظم ہوں اور ایسے امیدواروں کو آگے لائیں جو ایماندار ہوں، اہل ہوں اور باصلاحیت ہوں لیکن یہ کام اگر غیر منظم، غیر منصوبہ بند اور افرا تفری کے عالم میں ہوا تو اس کے نتائج مایوس کن ہی ہو سکتے ہیں۔
      ہمارے بائیں بازو کے دوستوں نے کہا ہے کہ وہ ان بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، بلا شبہ اگر بائیں بازو کی چھوٹی چھوٹی جماعتیں اپنے ذاتی اور جماعتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اور ایک بڑا اتحاد بنا کر ان انتخابات میں حصہ لیں تو اس کے حوصلہ افزا نتائج نکل سکتے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارا محترم بایاں بازو سیاست کے میدان میں تیرہواں کھلاڑی ہونے کے باوجود اپنی اپنی اناؤں کے خول سے باہر آنے کے لیے تیار نظر نہیں آتا بلکہ ’’وڈے تے اصلی‘‘ کامریڈوں کی نظر میں بلدیاتی نظام انقلاب کی تعریف میں آتا ہی نہیں۔



      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-01-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •