google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: ایپل اپنا نیا اسمارٹ فون آج متعارف کرائے 

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ایپل اپنا نیا اسمارٹ فون آج متعارف کرائے 


      ایپل اپنا نیا اسمارٹ فون آج متعارف کرائے گی



      کیلیفورنیا: ایپل آج 9 ستمبر کو اپنی نئی پراڈکٹ پیش کررہا ہے جس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا جارہا ہے لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ آئی فون 7 یا پھر آئی فون 6 ایس ہوسکتا ہے۔
      ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹس کے مطابق ایپل کمپنی آج اپنی اہم مصنوعات کا اعلان کرے گا جس میں پہلی مرتبہ آئی فون میں ہائی ریزولوشن تھری ڈی ٹچ ڈسپلے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز کیلیفورنیا میں لگ بھگ 7 ہزار صحافی اور رپورٹرز اس اہم تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس کی براہِ راست ویب کاسٹنگ کو دیکھیں گے۔ ایک کمپنی کے مطابق آئی فون 6 ایس اور 7 دونوں کی ریزولوشن 488 پکسل فی انچ ہوگی اور اسکرین بھی آئی فون کے بقیہ ماڈل سے قدرے بڑی ہوگی۔
      فون میں دوسری اہم چیز فورس ٹچ ہے جو دباؤ کی قوت اور وقت دونوں پر کام کرتا ہے یعنی اسکرین پر عام ٹچ اور دیر تک کے ٹچ کو محسوس کرکے فیصلہ کرسکے گا۔ اس طرح ٹچ کرنے (ٹیب)، دبانے (پریس) اور دیر تک دبائے رکھنے ( ڈیپر پریس) کے تین آپشن پیش کئے جارہے ہیں۔ ایک اور ویب سائٹ کے مطابق ایپل کا نیا فون اب تک سب سے پتلا ترین فون بھی ہوگا اور اس میں بہتر انٹرفیس بھی شامل کیا جارہا ہے۔ اس میں خاص المونیم استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ پچھلے ورژن میں فون کے مڑجانے کی شکایات کی گئی تھیں۔
      واضح رہے کہ ایپل نے اپنی مصنوعات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے اور فون ٹیکنالوجی کے ماہرین بعض شواہد کی بنیاد پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔ نئے فون کے آرڈر 18 ستمبر سے وصول کئے جائیں گے اور 25 ستمبر سے ان کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ اس میں بیٹری قدرے کمزور ہوگی تاہم ایک نئی کوالکوم ایل ٹی ای چپ شامل کی جارہی ہے جو ڈاؤن لوڈنگ رفتار کو دوگنا کردیتی ہے۔


      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-13-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •