SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: قرۃالعین حیدر

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      قرۃالعین حیدر



      قرۃالعین حیدربلاشبہ ایک بڑی فکشن رائٹرتھیں بلکہ اردو کی سب سے بڑی ناول نگار۔ انہوں نے بہت سے افسانے بھی لکھے اوران کے افسانوں کے چار مجموعے ستاروں سے آگے‘شیشے کے گھر ‘پت جھڑ کی آوازاورروشنی کی رفتار‘افسانوی ادب میں ایک بلندمقام رکھتے ہیںاوران کے بعض افسانوں کو جدید اردو افسانے کی بنیاد سمجھاجاسکتاہے جیسے شعور کی رو میں لکھاہواافسانہ’’قیدخانے میںتلاطم ہے کہ ہندآتی ہے‘‘ اسلوب کی تازہ کاری کاایک بہت خوبصورت نمونہ ہے۔ لیکن جیساکہ سب جانتے ہیں ان کی اصل شناخت اوربڑاکارنامہ ناولوں کی صورت میں ظہورپذیر ہوا۔ انہوں نے چارناولٹ لکھے۔سیتاہرن‘چائے کے باغ‘دلربا اوراگلے جنم موہے بٹیانہ کیجو۔ان کے سات ناولوں میں میرے بھی صنم خانے‘سفینہئِ غم دل ‘آگ کادریا‘آخرِ شب کے ہم سفر‘گردش ِرنگِ چمن ‘چاندنی بیگم اور چارجلدوں پرمشتمل سوانحی ناول ’’کارِ جہاں دراز ہے‘‘شامل ہیں۔پانچ رپورتاژ‘اور اہم کتابوں کے چھے سات تراجم اس کے علاوہ ہیںجن میں ہنری جیمز کے پورٹریٹ آف اے لیڈی کاترجمہ ’’ہمیں چراغ ہمیں پروانے ‘اہم تر ہے۔ میںاسے اپنی خوش قسمتی سمجھتاہوں کہ مجھے ان سے ذاتی طور پرملنے اورادبی موضوعات پر تبادلہ ِ خیالات کامتعدد بار موقعہ ملا۔ایک بار پروفیسرفتح محمدملک کے ہاں،ایک بار بیگم جری احمدسید کے ہاںاورکئی بارکشورناہیدکے گھرپر۔مگران سے میری پہلی ملاقات‘ جو بیس سال پہلے دہلی میں ان کی رہایش گاہ واقع ذاکرباغ میں ہوئی تھی ‘میرے لیے بہت یادگارہے۔میں ان کے پڑوس میں شمیم حنفی کے ہا ں کھانے پرمدعو تھا۔وہیںسے رابطہ کیااورملنے کی خواہش کااظہارکیا ۔انہوںنے کہاآجائیے۔ کھانے میں کچھ دیر ہوگئی تو دوباران کافون آیاکہ وہ انتظار کررہی ہیں۔ہم ان کے ہاں پہنچے تو بہت خوش ہوئیںاورتپاک سے ملیں۔میں نے اپنی کچھ کتابیں پیش کیں اورکہا کہ اس سے پہلے میں نے اپنی کتابیں آپ کواس لیے ڈاک سے نہیں بھیجیںکہ آپ اتنی بڑی لکھنے والی ہیں ہم نئے لوگوں کوکہاں پڑھتی ہوں گی۔اس پرمحبت بھری خفگی سے بولیں: ’’ارے آپ کیاسمجھتے ہیں کہ میں نے پڑھناچھوڑ دیاہے ؟ ‘‘ پھرانہوں نے میرے ایک آدھ افسانے کاذکرکیااوریہ بھی بتایاکہ غالب لائبریری میں پاکستان کاصر ف ایک اخبار آتاہے۔وہ اس کے ادبی صفحہ میں اسلام آباد راولپنڈی سمیت پاکستان بھرکی ادبی سرگرمیوں کی رپورٹیںدلچسپی سے پڑھتی ہیں۔ان دنوں قدرت اللہ شہاب کاشہاب نامہ شائع ہوچکاتھااورادبی اورعوامی حلقوں میں بے حدمقبول ہورہاتھا۔ میں شہاب نامہ پڑھ چکاتھامگروہ ابھی ان تک نہیں پہنچاتھا۔وہ خاصی دیرتک شہاب صاحب کے بارے میں دلچسپ گفتگوکرتی رہیں۔ میںنے ان کے حوالے سے شہاب نامہ میں درج بعض باتوں کی تصدیق چاہی مثلاً کیاسچ مچ وہ پاکستان میں مارشل لاء لگنے کی وجہ سے واپس انڈیاچلی گئی تھیںاورکیاانہوںنے واقعی یہ کہاتھاکہ کیا اب ہم ٹی ہاؤس میں بیٹھ کربھونک بھی نہیںسکتے وغیرہ۔وہ یہ سن کرہنسنے لگیں اورکہاکہ یہ سب گپ ہے ۔پھرکہنے لگیں کہ کراچی کے قیام کے دوران شہاب صاحب ہمیںاپنے عشق کاایک طویل قصہ قسطوں میں سنایاکرتے تھے بعد میں پتہ چلاوہ سب بھی فکشن ہی تھا۔مجھ سے فرمایش کی کہ میںواپس جاکرانہیں شہاب نامہ کی ایک جلدبھجواؤںگا۔میںنے وعدہ کرلیااورواپس آکرڈاکٹرجمیل جالبی کے ذریعے جوکچھ دنوںبعد دہلی جارہے تھے شہاب نامہ کی ایک جلدانہیںبھجوادی۔ شہاب صاحب کے بارے میں انہوں نے ’’ کارِ جہاںدراز ہے‘‘ میں بہت کچھ لکھاہے لیکن ایک چھوٹے سے اقتباس سے ان دونوں مصنفین کی سوچ کافرق معلوم ہوجاتاہے :’’ہم لوگ شہاب صاحب سے ملنے گورنرجنرلز ہاؤس گئے۔گورنرجنرل غلام محمدصاحب کاانتقال چندروز قبل ہواتھا۔شہاب صاحب سیکرٹری تھے ۔اس وقت رات کے آٹھ بجے تھے۔شہاب صاحب کاوسیع و عریض عالیشان دفتر روشنیوںسے بقعہ ء نوربناہواتھا۔موصوف میز پربیٹھے ایک مضمون لکھ رہے تھے۔فرمایا’’آپ کومعلوم ہے کہ مرحوم و مغفور ولی اللہ تھے۔میںنے ان کوجذب کے عالم میںدیکھاہے۔اپنے مضمون میں مرحوم کی شخصیت کے اسی پہلو پرروشنی ڈال رہاہوں‘‘ ’’شہاب صاحب بات یہ ہے کہ ہم سب ولی اللہ ہوچکے ہیں۔یہی توساراپرابلم ہے‘‘میںنے قصہ مختصرکیا۔شہاب صاحب نے مضمون پڑھ کرسنایا۔شہاب صاحب ایک اچھے فکشن رائٹرتھے مگر انہوں نے قرۃ العین حیدر کے برعکس ادیب ہونے پراکتفانہ کیااور اپنی خودنوشت ’’شہاب نامہ‘‘ میں فراوانی سے فکشن اور دعائیں شامل کردیںجس سے وہ بڑے ادیب کی بجائے شاید ولی اللہ توہوگئے ہوں گے مگرقرۃ العین ایک بڑی ادیبہ ہی رہیں ۔ (منشایاد کی کتاب’’حسبِ منشا‘‘سے اقتباس)


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: قرۃالعین حیدر

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قرۃالعین حیدر

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •