SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: بھرا ہوا مرتبان

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بھرا ہوا مرتبان



      بینش جمیل
      ہم ہمیشہ سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ وقت کی قدر کرو، وقت کا صحیح استعمال کرو، وقت کو ضائع مت کرو ورنہ یہ آپ کو ضائع کر دے گا۔وقت کاصحیح استعمال سمجھانے کے لیے ایک ٹیچر نے اپنے شاگردوں کو ایک ایسی مثال دی جیسے وہ کبھی نہیں بھلا سکے۔ ٹیچر نے ایک کھلے منہ والا بڑا سا جار(مرتبان) میز پر رکھا اور اس میں کنکرکے بڑے پتھر ڈالنے شروع کیے جب وہ مرتبان بھر گیا تو اپنے شاگردوں سے پوچھا کیا یہ جار مکمل طور پر بھر گیا ہے۔ تمام شاگردوں نے یکجا ہو کر کہا’’جی ہاں‘‘! استاد نے مسکرا کر پوچھا، واقعی؟ اور تمام شاگرد حیرت سے اپنے استاد کی طرف دیکھنے لگے۔ پھر استاد نے اس مرتبان میں بجری بھرنی شروع کی اور اس بجری نے ان کنکر کے بڑے ٹکڑوں کے درمیان والی جگہ کو بھرنا شروع کر دیا۔ اب جب مزید بجری بھرنے کی جگہ بھی نہیں رہی تو پھر اس نے شاگردوں سے پوچھا اب بتائو کیا یہ مرتبان بھر چکا ہے۔ اب کے بار شاگردوں نے کہا’’غالباً نہیں‘‘۔ ٹیچر نے جواب دیا۔’’بہت اچھے‘‘ اور ٹیچر نے اس مرتبان میں ریت بھری اور پھر اپنے شاگردوں کی طرف دیکھا اور پوچھا اب بتائو کیا یہ جار اب بھر چکا ہے اور شاگرد خاموشی سے اپنے استاد کی طرف دیکھنے لگے۔ استاد نے مسکرا کر اب اس مرتبان میں پانی بھرنا شروع کیا اور اسے بالکل لبالب بھر دیا۔ تمام شاگرد حیرانی اپنے استاد کو دیکھ رہے تھے۔ ٹیچر نے کلاس کی جانب دیکھا اور مسکرا کر پوچھا۔’’بتائو! تم لوگوں نے اس تجربے سے کیا سبق سیکھا؟ ایک شاگرد نے جلدی سے ہاتھ کھڑا کیا اور بولا۔’’اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی زندگی کتنی مصروف ہے اگر آپ چاہیں تو اس میں بہت کچھ شامل کر سکتے ہیں‘‘۔ ’’نہیں‘‘۔ ٹیچر نے جواب دیا۔’’اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے‘‘ اورپھر تھوڑا وقفہ دے کر بولا: ’’یہ تجربہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ آپ کے پاس جو وقت ہے اس میں سب سے پہلے آپ نے ضروری اوراہم امور کو اہمیت اور جگہ دینی ہے۔ یعنی آپ نے اپنی زندگی کی بڑی ضروریات کو اس وقت میں Adjust کرنا ہے۔ اس کے بعد اس سے کم اہم کی جگہ اس وقت میں Fix ہو جائے گی اور سب سے آخر میں وہ کام جو نہایت کم اہم ہیں وہ بھی آپ اسی وقت میں Adjust کر سکیں گے۔ جب بھی وقت کی مینجمنٹ کرنی ہو تو سب سے پہلے سب سے بڑے، ضروری اور اہم کاموں کے لیے اپنے وقت کے مرتبان میں جگہ بنائیں اس طرح آپ بہت کامیابی کے ساتھ اپنے وقت کا صحیح استعمال اور اس وقت سے صحیح فائدہ اٹھا سکیں گے۔ (زندگی کے انمول سبق) ٭…٭…٭




      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      773
      Threads
      103
      Thanks
      2
      Thanked 6 Times in 6 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      38

      Re: بھرا ہوا مرتبان

      بہت خوب ... عمدہ شیئرنگ



    3. #3
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      Re: بھرا ہوا مرتبان

      Bht umda sharing


    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: بھرا ہوا مرتبان

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •