google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: چین کا زرد دریا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      چین کا زرد دریا



      چین کا دریائے زرد جسے چین کے لوگ ہوانگ- ہی کے نام سے جانتے ہیں، ایشیا کا تیسرے نمبر پر بڑا دریا ہے۔اس کے ساتھ دنیا کے چھٹے نمبر پر گہرے اور بڑے دریائوں میں شامل ہے۔ اسے مٹی کی بہتات کے باعث دریائے زرد کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ مٹیالا دریا ہے، جو ہر منٹ میں سینکڑوں ٹن مٹی سمندرکی نذر کرتا ہے۔یہ چین کے علاقے بیان آر کے پہاڑوں کے درمیان سے رو نہ ا ہوتا ہے اور وٓاں سے بہتاہوا چین کے نو صوبوں کو پانی دیتا ، بحیرہ بوہائی میں جاگرتا ہے جو کہ چین کے صوبے شانوگ میں پایا جاتا ہے۔ رقبہ اس کی طوالت 4845 کلو میٹر یا 3395میل ہے۔ یہ مشرق سے مغرب کی طرف 1900 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اور شمال سے جنوب کی جانب 1100کلومیٹر تک۔ اس کا کل رقبہ 742443 مربع کلومیٹر ہے۔ تاریخ دریائے زرد کوچین کا اہم دریااورچینی تہذیب کا گہوارہ کہا جاتا ہے۔ اس دریا کو چین کا جھولا بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ کہا جاتا ہے کہ قدیم چینیوں کی ابتداء یہاں سے ہوئی تھی۔ یہ چین کی تاریخ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مگر اس کے باوجود یہ بہت جانیں لینے کا ذمہ دار ہے۔ تاریخ میں کئی مرتبہ اس دریا کے کناروں میں شگاف پڑے جن سے تاریخ کے بد ترین سیلاب آئے اور لاکھوں افراد کی جانیں اس کی نذر ہوگئیں۔ تیرہویں صدی کے سیلاب نے ستر لاکھ لوگوں کی جانیں لی تھیں، اس کے بعد اٹھارویں صدی میں بھی نو سے لے کر بیس لاکھ لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔ یہاں پر گیارہ بڑے سیلاب آچکے ہیں۔ چین اور جاپان کی جنگ کے دوران بھی کئی بار یہاں سیلاب آیا۔ چین کے بہترین انجینئر اس کے آگے بندھ باندھتے ہیں مگر یہ دریا سارے بندھ توڑنا جانتا ہے۔ ثقافتی اہمیت قدیم دورمیں چینی یہ کہتے تھے کہ یہ دریا کہکشائوں سے ہوتا ہوا سیدھا جنت سے آتا ہے۔ اس کے نام کے معنی شمال ا ور جنوب کا دریا مانا جاتا ہے ۔اسے دریائوں کی ماں بھی کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ اور اس کے بدترین سیلاب کی وجہ سے اسے چین کا درد بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک طویل عرصے سے چین کے ساتھ ہے اس کی وجہ سے یہ چین کا فخر بھی کہلاتا ہے۔ چین کا ایک محاورہ ہے ’’ جب دریائے زرد سکون سے بہے گا‘‘یہ محاورہ ایسی چیزوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو کبھی نہیں ہوگی کیونکہ اس دریا کے نصیب میں سکون سے بہنا نہیں ہے۔ زراعت حالانکہ سیلاب کی وجہ سے یہ دریا زراعت کے لیے مناسب نہیں۔ مگر شمال اور جنوب کے چین کے حصے میں کچھ علاقوں میں زراعت اسی دریا کے سبب ہوتی ہے۔ اہم زراعتی علاقے ژنگ یانگ اور زینگزو ہیں۔اس کے علاوہ اس کے کچھوے بھی چین میں بہت پسند کیے جاتے ہیں اور مختلف ریسٹورنٹس میں کچھوئوں سے مختلف کھانے بنائے جاتے ہیں۔دنیا میں قدیم ثقافتیں بڑے بڑے دریائوں کے پاس دریافت کی گئی ہیں کیونکہ پانی جینے کا اہم ذریعہ ہے۔ مگر اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ حد سے زیادہ بڑھی ہوئی نعمت زحمت بن جاتی ہے۔ جیسے دریائے زرد چین کے فخر کے ساتھ ساتھ اس کا درد بھی ہے۔ ٭…٭…٭ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ -


      Similar Threads:

    2. #2
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: چین کا زرد دریا

      daad se bal janab
      issi tara ki malomaat ata farmatay rahiay
      shukarriya baita
      Allah aap ko asanioon main rakhe


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: چین کا زرد دریا

      Quote Originally Posted by Dr Maqsood Hasni View Post
      daad se bal janab
      issi tara ki malomaat ata farmatay rahiay
      shukarriya baita
      Allah aap ko asanioon main rakhe

      محترم ڈاکٹر صاحب
      پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ
      آپ کی حوصلہ افزائی اور پسندیدگی ہمارے لیئے قیمتی اثاثہ ہے



    4. #4
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: چین کا زرد دریا

      baita achaee ki tehsein farz hai takah behtar se behtar samnay aa sakay
      is zail main bukhal se bar kar koee ziyadti nahain
      baita Allah aap ko behtar se behtar ki tarf barnay ki tofeeq ata farma'ay


    5. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: چین کا زرد دریا

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •