رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو گی: عابد شیر علی
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو گی۔ کوشش کریں گے کہ بجلی جانے کا دورانیہ کم سے کم ہو ۔
فیصل آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے پاکستانیوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بھی بجلی کی آنیاں جانیاں لگی رہیں گی ۔ جون کے گرم موسم میں بھی روزہ داروں کو راحت نہیں مل پائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ نہیں کر سکتے کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر مملکت پانی وبجلی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے ۔ شہری علاقوں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے ۔ عابد شیر علی نے ایک بار پھر نوید سنائی کہ 2017 کے آخر میں ملک کو اندھیروں سے نکال دیں گے ۔
Similar Threads:
Bookmarks