انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے ملزمان کا 28 جون تک ریمانڈ دیدیا
کراچی (دنیا نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے ملزمان سعد عزیز، طاہر حسین اور اسد الرحمان کو 28 جون تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔
پولیس نے سانحہ صفورا کے تین ملزموں سعد عزیز ، طاہر حسین اور اسد الرحمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان سے پوچھ گچھ کے لئے ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے ملزمان کو 28 جون تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔ پولیس نے سانحہ صفورا کے دو ملزموں سعد عزیز اور اسد عبدالرحمان کو 2 نئَے مقدمات میں ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کر دیا ۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ دونوں ملزموں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں ۔ یہ مقدمات امریکی خاتون ڈیبرا لوبوپر حملہ کرنے اور ایک پولیس افسر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
Similar Threads:
Bookmarks