
Originally Posted by
Rania
پاکستان جو روس سے کم از کم دس گنا چھوٹا ہے اس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے تین گنا بڑا ہے۔ اسکا نہری نظام دنیا کا
سب سے بڑا اور بہترین ھے
پاکستان خوبانی، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے،
پاکستان پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں،
پاکستان کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے،
پاکستان آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں،
پاکستان چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں،
پاکستان گندم کی پیداوار کے لحاظ سے نویں
پاکستان مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان مجموعی زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پچیسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کی گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور برِ اعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ہے۔
پاکستان دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے پچپنویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کوئلے کے زخائر کے اعتبار سے چوتھے
پاکستان تانبے کے زخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبر پر ہے۔
پاکستان سی این جی کے استعمال میں اول نمبر پر ہے۔ اسکے گیس کے زخائر ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہیں
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان واحد اسلامی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔
اتنی اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
Bookmarks