google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: سیلر محمد منیر(منیر نیازی)

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سیلر محمد منیر(منیر نیازی)


      آپ کا اصل نام محمد منیرخان اور آپ کے والد کا نام فتح محمد خان تھا۔آپ اُردو اور پنجابی زبان کے نامور شاعر،ڈرامہ،سفر نامہ وکالم نگار تھے۔ آپ ۱۹، اپریل ۱۹۲۳ء؁ کو ہردوخانپورضلع ہوشیار پور (بھارت) میں پیدا ہوئے۔آپ نے زندگی کے ابتدائی سات سال ہردوخانپور میں گزارے اور پھر منٹگمری (ساہیوال)آگئے۔آپ گورنمنٹ ہائی سکول ، منٹگمری (ساہیوال)سے میٹرک اور گورنمنٹ کالج، ہوشیار پور سے ایف اے کا امتحان پاس کرنے کے بعد رائل نیوی میں بحیثیت سیلر بھرتی ہو گئے لیکن بہت جلد آپ نے یہ ملازمت ترک کر دی ۔ قیام پاکستان کے بعدپہلے لاہور اور پھر ملتان میں بسیرا کیا۔ ملتان میںقیام کے دوران بی اے کیا۔ آپ کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی ،ستارہ امتیازاور کمالِ فن ایوارڈ (اکادمی ادبیات پاکستان) کے اعزازات سے نوازا گیا۔ آپ نے ۲۶ دسمبر۲۰۰۶ء؁ کو لاہور میں وفات پائی اورکے( K )،بلاک ماڈل ٹاؤن،لاہور کے قبرستان میں دفن ہوئے۔ آپ کے اردو شعری مجموعوں کی تفصیل درج ذیل ہے:۔ ۱۔ جنگل میں دھنک (۱۹۶۳ء؁) ۲۔دشمنوں کے درمیان شام (۱۹۶۸ء؁) ۳۔اس بے وفا کا شہر (منتخب غزلیں۔۱۹۷۶ء؁) ۴۔چھ رنگین دروازے(۱۹۷۹ء؁) ۵۔آغازِ زمستاںمیںدوبارہ(۱۹۸۱ء؁) ۶۔ساعتِ سیاّر(۱۹۸۳ء؁) ۷۔پہلی بات ہی آخری تھی(۱۹۸۶ء؁) ۸۔کلیاتِ منیر(۱۹۸۷) ۹۔ تیز ہوا اور تنہا پھول (۱۹۸۹ء؁) ۱۰۔محبت اب نہیں ہو گی(منتخب نظمیں۔۱۹۹۱ء؁) ۱۱۔ایک دعا جو میں بھول گیا تھا(۱۹۹۱ء؁) ۱۲۔غزلیاتِ منیر نیازی(۱۹۹۳ء؁) ۱۳۔سفید دن کی ہوا(۱۹۹۴ء؁) ۱۴۔سیاہ شب کا سمندر(۱۹۹۴ء؁) ۱۵۔ایک تسلسل(۲۰۰۴ء؁) ۱۶۔ما ہ منیر ۱۷۔سفردی رات (پنجابی نظمیں) ۱۸۔ چار چپ چیزاں (پنجابی نظمیں) ۱۹۔رستہ دسن والے تارے (پنجابی غزلیں) ۲۰۔کُل کلام(پنجابی کلیات) ٭حوالہ جات:۱۔ ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیج ، وفیات اہل ِ قلم ، اسلام آباد ، اکادمی ادبیات پاکستان ، ۲۰۰۸ء؁ ص۴۵۰،۲۔ شاکر کنڈان ، اردو ادب اور عساکر پاکستان (جلداول حصہ اول) سرگودھا ، ادارہ فروغِ ادب ،۱۹۹۷ء؁ ص۳۸۲،۳۔ سنبل ملک ،منیر نیازی (بحیثیت شاعر)، لاہور مملوکہ پنجاب یونیورسٹی ۱۹۹۴ء؁ ، ص متفرق۔ (کرنل خالد مصطفیٰ کی کتاب ’’ وفیات اہل ِ قلم عساکرپاکستان‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: سیلر محمد منیر(منیر نیازی)

      wow great


    3. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6841 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: سیلر محمد منیر(منیر نیازی)

      Intersting


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •