SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: ہر مشکل میں پُر سکون رہیے...!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ہر مشکل میں پُر سکون رہیے...!




      سب سے پہلے آپ یہ حقیقت ذہن نشین کر لیجیے کہ زندگی پھولوں کی سیج نہیں ہے۔ اس میں ہمیشہ خوشیاں ہی خوشیاں ہیں اور دکھوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔یاد رکھیے کہ زندگی دکھ سکھ کا متزاج ہے۔ تلخی اور شیرینی کا آمیزہ ہے۔ اتار چڑھائو کا نام ہے بلندی اور پستی کا نام ہے۔ یہ پھولوں کی سیج بھی ہے اور کانٹوں کا بستر بھی۔ خوشیاں اور غم ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ زندگی ایک سچائی ہے خواب نہیں۔۔۔! اس میں مشکلات بھی ہیں آسانیاں بھی۔ زندگی نشیب و فراز سے عبارت ہے ! دوسری بات جو میں آپ کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ دنیا مسائل اور مصائب کا گھر ہے۔ دنیا میں کوئی کسی نہ کسی مسئلے میں الجھا ہوا ہے۔ ہر کسی کو کوئی نہ کوئی مشکل درپیش ہے۔ مسائل میں فرق ہو سکتا ہے اعداد و شمار میں نہیں۔۔۔ مسائل اور مشکلات کے کئی روپ ہیں۔ مثلاً۔:کوئی جائیداد کے تنازعے میں الجھا ہوا ہے اور کوئی ہمسائے سے دست و گریباں ہے۔ کسی کو معاشی فکر لا حق ہے اور کوئی سیاسی مسائل میں گھیرا ہوا ہے۔۔۔ کوئی گھر دکھ سے خالی نہیں۔ راقم الحروف نے نوجوانی کے دنوں میں ایک کتاب میں پڑھا تھا۔۔۔:زندگی ایک صداقت ہے ایک حقیقت ہے۔ یہ جابر و ظالم نہیں ہے لیکن ہم اس کے ساتھ انصاف نہیں کرتے۔ بہت سے مسائل کو ہم خود دعوت دیتے ہیں۔ جان بوجھ کر اپنی گردن مسائل کے پھندے میں پھنساتے ہیں۔ رائی کا پہاڑ بنا لیتے ہیں۔ غیر ضروری مصروفیات میں وقت ضائع کرتے ہیں۔ محنت سے جی چراتے ہیں۔جب یہ تسلیم کیا جا چکا ہے کہ زندگی میں مسائل اور مصائب کا سامنا سبھی کو کرنا پڑتا ہے تو ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہم ان کا مقابلہ کس طرح کر سکتے ہیں۔ ؟ میرا آزمودہ کلیہ ہے کہ اگر ہم اپنے مسائل اور الجھنوں کا سبب جان لیں تو ہم بڑی آسانی سے ان پر قابو پا سکتے ہیں ان پر غالب آ سکتے ہیں۔ انہیں خوش اسلوبی سے سلجھا سکتے ہیں۔ مشکلات کا شمار نہ تو انعامات میں کیا جاتا ہے اور نہ جرم و سزا میں یہ ہمارے افعال کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ ہمیں ان کا سامنا کرنا چاہیے۔ دنیا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل نہ ہو کوئی مشکل نہیں جو آسان نہیں ہو سکتی ضرورت صرف قوت ارادی، خود اعتمادی اور سوجھ بوجھ کی ہے صبر و تحمل اور برداشت کی ہے۔ مشکلات ہماری دشمن نہیں ہماری دوست ہیں ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہیں ہماری خود اعتمادی اور قوت ارادی میں اضافہ کرتی ہیں ہمیں مقابلے کی دعوت دیتی ہیں۔ ان سے خوف مت کھائیے بلکہ ان کا استقبال کیجیے۔آپ دولت مند بننے کے خواہش مند ہیں یا لیڈر بننے کے آرزو مند ہیں۔۔۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔ مشکلات ہر راہ میں ہیں۔۔۔ ہر شعبہ حیات میں ہیں۔۔۔ان سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے۔۔۔ پر سکون رہیے ہر مشکل میں پر سکون رہیے۔! (ایم- آر- کوپ میئر کی تصنیف آپ چاہیں ،تو امیر بن سکتے ہیں سے مقتبس) ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: ہر مشکل میں پُر سکون رہیے...!

      han g


    3. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6842 Thread(s)
      Rep Power
      186

      Re: ہر مشکل میں پُر سکون رہیے...!

      Bilkul


    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: ہر مشکل میں پُر سکون رہیے...!

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ہر مشکل میں پُر سکون رہیے...!

      خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •