لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیاہے کہ اُنہیں پرویز مشرف نے امریکہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیاتھا تاہم اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے اپنے عہدے کی قربانی دے کر اُنہیں امریکہ سے بچایا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر نے بتایاکہ پرویز مشرف نے طیارہ تیار کروالیا تھا اورکابینہ کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو احکامات بھی جاری کردیئے گئے تاہم وزیراعظم نے جرات کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹرعبدالقدیر خان کاکہناتھاکہ اقتدار میں آنے سے پہلے بھی اُن کی پرویزمشرف سے ملاقات ہوچکی تھی ، میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق بحیثیت کورکمانڈر منگلا وہ پرویز مشرف سے مل چکے تھے لیکن اس وقت کے آرمی چیف جنرل جہانگیز کرامت کی اجازت سے اُن کے پاس پہنچے تو منہ سے شراب کی بو آرہی تھی جس پر ڈاکٹرقدیر نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

مشرف نے مجھے امریکہ کے حوالے کر نے کا فیصلہ


Reply With Quote
Bookmarks