google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: شہرت اور کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      شہرت اور کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟

      شہرت اور کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟



      کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب ایک گوشہ نشین شخص کو امریکا کا صدر بنا دیا گیا تھا؟ نہیں، واقعی آپ نہیں جانتے۔مجھے یقین ہے کہ آپ نے اس گوشہ نشین کے متعلق کچھ نہیں سنا ہوگا۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ گوشہ نشین صدر کی تشہیر بالکل نہیں کی گئی تھی۔اگر آپ کو امریکا کا صدر بنا دیا جائے یا آپ کو اچانک شہرت مل جائے، یا دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی یا ارب پتی بن جائیں تو آپ یقینا خبروں میں آ جائیں گے۔ آپ کو خبرساز کہا جائے گا۔ ہر میڈیاپر آپ ہی کا ذکر کیا جارہا ہوگا۔ پوری امریکی قوم کے علاوہ دوسری اقوام بھی آپ کی شخصیت سے آگاہ ہو چکی ہوں گی ۔ ہر سو آپ کا چرچا ہو رہا ہوگا۔اور جلداز جلد امیر بننے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کسی نہ کسی طرح شہرت حاصل کر لیں۔ جہاں تک شہرت کا تعلق ہے تو آج کل شہرت کا حصول نہایت آسان ہے۔ اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا صرف 24 گھنٹوں میں آپ کو شہرت کے آسمان تک لے جائے گا۔ہربرٹ کیسن کا کہنا ہے۔ ایک کامیاب لیڈر کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمیشہ منظرِ عام پر استادہ دکھائی دے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو وہ بہت جلد گمنامی کے اندھیروں میں گم ہو جائے گا۔گمنامی، فراموشی یا تغافل یہ لفظ ہر لیڈر کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ وہ الفاظ ہیں جن سے ہر لیڈر کو خوف محسوس کرنا چاہیے۔ کسی مشہور سیاسی مدبر کا قول ہے : تعریف ہر لیڈر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اور الزامات اسے زندہ رکھتے ہیں۔ لیکن گمنامی اسے تباہ کر دیتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ اپنے آپ کو گمنامی سے بچانا چاہتے ہیں تو خبروں میں رہیے۔ خبریں تخلیق کیجیے۔ لوگوں کی نظروں میں رہیے۔ وگرنہ آپ بہت جلد گمنامی میں گم ہو جائیں گے۔ آپ خبریں کس طرح تخلیق کر سکتے ہیں؟ میں ہر پڑھنے والے کا فرداً فرداً جواب نہیں دے سکتا۔ کیوں کہ یہ قطعی ممکن نہیں ہے۔ میں اسے مختصر طو رپر یوں کہہ سکتا ہوں کہ۔ چونکا دینے والی خبر کے لیے آپ کے پاس کوئی نہ کوئی آئیڈیا، تجویز یا بیان ہونا چاہیے۔ یا چونکا دینے والی معلومات۔ ایسی معلومات یا تجاویز یا بیانات جو عام قارئین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔ تاکہ اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز اسے عوام تک پہنچا سکیں۔آپ اس خبر، اطلاع یا معلومات کو مختلف طریقوں سے اخبارات تک پہنچا سکتے ہیں۔ مثلاً اطلاع کی صورت میں۔ ایڈیٹر کے نام خطوط کی شکل میں یا قارئین کے نام خطوط میں۔ اسی طرح یہ سب کچھ الیکٹرونک میڈیا تک بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ لوگ اشتہارات پر لاکھوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں۔ صرف اس لیے کہ اپنی مصنوعات یا شخصیات کو متعارف کروا سکیں۔ سو، خبریں گھڑنے، یا خبروں کی زینت بننے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ان میں کوئی بھی طریقہ آپ کو شہرت کے عروج تک پہنچا سکتاہے۔ آپ کو امیر ترین بنا سکتا ہے۔ یاد رکھیے۔ گمنامی، موت کا دوسرا نام ہے۔ "Oblivion is a Death" (ایم- آر- کوپ میئر کی تصنیف آپ چاہیں ،تو امیر بن سکتے ہیں سے مقتبس) ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,203
      Threads
      2235
      Thanks
      931
      Thanked 1,366 Times in 867 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7965 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: شہرت اور کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟

      bohot achi sharing..thnx for sharing.






    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    کامیابی کیسے حاصل کی جائے ؟

    کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟

    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •