کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوت پر مبنی ہیں جبکہ صولت مرزا سے ان کی ملاقات تب ہوئی تھی جب وہ ایم پی اے تھے۔انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات ایک بنی بنائی کہانی ہے جبکہ میرے گھر میں کبھی 4 آدمی ایک ساتھ نہیں آئے۔انہوں نے صولت مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزام کے حوالے سے کہا ہے کہ الطاف حسین یا انہوں نے کبھی کوئی حکم نہیں دیا کہ فلاں شخص کو قتل کر دو۔انہوں نے واضح کیا کہ الطاف حسین کی جانب ہمیشہ فلاح و بہبود کے کاموں کی تلقین کی گئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ صولت مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مکمل رد کرتے ہیں۔بابر غوری کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے بیان کی تحقیقات کی جائیں جبکہ وہ خود اس تحقیقات میں پیش ہوں گے اور سچ اور جھوٹ میں فرق کریں گے۔


Similar Threads: