Great sharing
مشکلات اور حل نہ ہونے والی مشکلات یا انسان کو اللہ سے دُور کر دیں گی یا اللہ کے قریب کر دیں گے۔
اگر مشکل آپ کو اللہ سے دور کر رہی ہےتو یہ مشکل کسی قدیم ُبرے عمل کی سزا ہے، تو یہ مشکل ایک سزا ہے!۔وہ آدمی جو مشکل میں بھی اللہ کے پاس نہیں گیا اس کے لئے مشکل ایک سزا ہے۔ اور اگر مشکلات میں کسی نے اپنے آپ کو اللہ کے قریب کر دیا تو ایسی مشکلات تو ہزار بار آئیں۔ یہ مشکل بڑی مبارک ہے کہ جس مشکل نے اللہ کے زیادہ قریب کر دیا۔
اب آپ اپنی مشکل کا جائزہ لو کہ آپ اللہ کے قریب ہو گئے ہو کہ دور ہو گئے ؟
اگر غریبی اللہ کے قریب کر دے تو غریبی مبارک، اگر غریبی آپ کو باغی بنا دے تو یہ عذاب ہے بلکہ دوہرا عذاب ہے کہ ایک تو غریبی ہے دوسرا اللہ سے بھی دور ہو گیا۔واصف علی واصف
Similar Threads:
Great sharing
اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
پڑھنے میں سیکنڈ
سوچنے میں منٹ
سمجھنے میں دِن
مگر
ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍُﺱ ﻭﻗﺖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﺟﺐ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺑﮍﮮ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﮯ ﺣﺼﻮﻝ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮨﻮ
ﻟﯿﮑﻦ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﻣُﻄﺎﺑﻖ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﻧﮧ ﮨﻮ ۔
ﺳﮑﻮﻥ ﮐﮯﻟﯿﮱ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮬﮯ ﮐﮧ ﯾﺎ ﺗﻮ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﮰ
ﯾﺎﺻﻼﺣﯿّﺖ ﺑﮍﮬﺎﺋﯽ ﺟﺎﮰ !!
~ ﻭﺍﺻﻒ علی واصف ~
جس انسان میں ذاتی صفات نہ ہوں
وہ اپنے لباس سے لیکر اپنے مکان تک ،اپنی ہر شے کی تعریف چاہتا ہے۔واصف علی واصف
بڑی سے بڑی فقیری یہی ہے کہ ہمیں " اللہ "کا ہر فیصلہ منظور ہے
واصف علی واصف
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻣﺎﮈﺭﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﺳﮯ
ﻣﺤﺮﻭﻡ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﺩﻝ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﯾﺎﺩﻭﮞ ﺳﮯ ﺁﺑﺎﺩ
ﺭﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺸﺎﻧﯽ ﺳﺠﺪﻭﮞ ﺳﮯ ﺁﺑﺎﺩ ﺭﮨﯿﮟ۔ ﭘﺮﺍﻧﺎ
ﮐﻠﻤﮧ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﻣﺴﺎﺟﺪ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ
ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺧﻄﺒﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﺌﮯ ﻧﺎﻡ ﻧﮧ ﻣﻼﺋﮯ
ﺟﺎﺋﯿﮟ۔ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﻋﻘﯿﺪﺗﯿﮟ ﮨﯽ ﺩﯾﻨﯽ ﻋﻘﯿﺪﺗﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺭﺷﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﻧﯿﺎ ﭘﻦ ﮐﮩﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﺭﺷﺘﻮﮞ
ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺩﮮ۔ ﻣﺤﺒﺖ ﻭ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﺳﮯ ﺍﺯﺍﺩ ﮨﻮ
ﮐﺮ ﮨﻢ ﮔﺴﺘﺎﺥ ﻧﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ
ﺍﻭﺭ ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﻋﺬﺍﺏ ﻧﮧ ﻟﮑﮫ ﺩﮮ۔ ﺍﯾﺴﺎ
ﻋﺬﺍﺏ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻝ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭ ﻧﮧ ﮨﻮ،
ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﮑﮫ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻧﮧ ﮐﺮﮮ، ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ
ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﻋﺬﺍﺏ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻋﺎ ﮔﻮ ﮨﯽ
ﻧﮧ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺟﻦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻮﺕ ﮐﺎ
ﻏﻢ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ، ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﯽ
ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﺩﮮ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔ ﻣﻮﺕ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ
ﺳﺎﻧﺲ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍﺻﻞ ﻣﻮﺕ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ
ﮨﻤﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ۔ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﻧﯿﮏ
ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺗﻮﺟﮧ ﮐﮯ ﻣﺤﺘﺎﺝ
ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻗﺪﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﺋﯿﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ
ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮨﻢ ﮨﯿﮟ ﮨﯽ ﮐﯿﺎ؟ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮨﻮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﻧﺎ
ﮨﮯ
ﻭﺍﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﻭﺍﺻﻒ - ﺣﺮﻑ ﺣﺮﻑ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺳﮯ
ﺍﻗﺘﺒﺎﺱ
پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں۔واصف علی واصف ر ح
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks