google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ذہین لوگوں کے آئیڈیاز

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ذہین لوگوں کے آئیڈیاز

      ذہین لوگوں کے آئیڈیاز



      ایک پینٹ بنانے والی کمپنی کے نوجوان اکائونٹینٹ نے مجھے بتایا کہ مجھے بہت کامیابی ہوئی کیونکہ دوسرے لوگوں کے آئیڈیاز سے میں نے بہت کچھ سیکھاہے۔ میں ایک عام پیشہ ور اکائونٹینٹ تھا۔ ایک دن میرے ایک دوست نے مجھے شہر کی کمپنی کے ایک گروپ سے ملوایا۔ ان میں سے ایک عمررسیدہ شخص نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے او رآئندہ بیس سالوں میں یہ آبادی دوگنا ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ شہر دور دور تک پھیل جائے گا۔ اس شخص کی گفتگو نے مجھے بہت متاثر کیا۔ مجھے اس کی گفتگو سے ایک آئیڈیا بھی ملا۔ اس آئیڈیا کو میں نے لکھ لیا اور اس آئیڈیا پر عمل شروع کر دیا اور بہت اچھے نتائج ملے۔ ذہین لوگوں کے آئیڈیاز آپ کی صلاحیتوں کو نکھار دیتے ہیں، اس لیے ان کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ -1 اپنے آئیڈیاز کا تجزیہ کیجیے۔ ان آئیڈیا کو ایک فائل میں سنبھال کر رکھیں۔ فائل میں لکھے ہوئے ان آئیڈیاز کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔ غیرضروری اسباب وجوہات سے نجات حاصل کریں مفید آئیڈیا کو کام میں لائیں۔ -2 اپنے آئیڈیاز میں مزید بہتری پید اکریں۔ اس سے آپ کے آئیڈیا میں وسعت پیدا ہو گی۔ اپنے آئیڈیا کو دوسروں کے آئیڈیاز کے ساتھ ملا کر سوچ بچار کریں۔ تمام پہلوئوں سے اس کا جائزہ لیں اور اس پر عمل شروع کر دیں۔ آپ کا مستقبل بہت روشن ہو گا۔ جب کوئی ماہر تعمیرات نئی عمارت بنانے کا آئیڈیا سوچتا ہے ، وہ پہلے اس کا نقشہ بناتا ہے۔ اسی طرح ٹیلی ویژن کمرشل بنانے والا پہلے کہانی کا خاکہ بناتا ہے اور جب کوئی مصنف نیا ناول لکھتاہے تو وہ بھی پہلے اس کاپلاٹ تیار کرتا ہے۔ آپ بھی اپنے آئیڈیا کو پہلے کاغذ پر لکھیں اور اس کی دو وجوہات لکھیں۔ جب آئیڈیا واضح ہو جائے تو اس پر ایک تنقیدی نظر ڈالیں اور ضرورت کے مطابق اس میں اگر کوئی کمی ہو تو اس کو دور کریں۔ اس طرح آپ کا آئیڈیاٹھوس حالت میں آ جائے گا۔ پچھلے موسم گرما میں میری ملاقات بیمہ کمپنی کے دو نمائندوں سے ہوئی۔ یہ دونوں ہی مجھے بیمہ پالیسی فروخت کرنا چاہتے تھے۔ دونوں نے ہی مجھے کہا کہ ہم ضروری کاغذات تیار کر کے آپ کے پاس آئیں گے۔ایک صاحب ان میں کچھ زیادہ ہی پریشان تھے۔ اس نے مجھے ٹیکس، سوشل سکیورٹی اور نہ جانے کیا کیا بتایا اور مجھے بھی پریشان کر دیا۔ دوسرے صاحب کافی سلجھے ہوئے تھے۔ اس کا کام کرنے کاطریقہ بھی مختلف تھا۔ انہوں نے تمام تفصیلات ایک ڈایاگرام کی شکل میں لکھی ہوئی تھیں۔ اس نے میرے لیے کافی اچھا کام کیا تھا اور مجھے ہر چیز کی سمجھ آ گئی تھی۔ اس لیے میں نے اس سے پالیسی خرید لی۔ اپنے آئیڈیا کو قابل عمل بنانے کیلئے لکھ لیں یا اسے کسی شکل اور ڈایاگرام کی صورت میں بنائیں۔ ایسی چیزیں زبانی گفتگو سے زیادہ مفید بن جاتی ہیں۔ (ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز کی کتاب بڑی سوچ سے ماخوذ)


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ذہین لوگوں کے آئیڈیاز

      Bohat Umda


    3. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      43

      Re: ذہین لوگوں کے آئیڈیاز

      Nice..........................


      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •