google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: آئیے !مسکراہٹ بانٹیں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آئیے !مسکراہٹ بانٹیں


      آئیے !مسکراہٹ بانٹیں






      آپ ایک دن میں کتنی دفعہ مُسکراتے ہیں، میرا خیال ہے کہ ہنسنا بہت اچھا کام ہے۔ یہ لوگوں کے درمیان بد گمانی دور کرتا ہے اور اس سے آپ آرام دہ اور اچھا محسوس کرتے ہیں۔ علم الاعضاء کے مطابق جب ہم مسکراتے ہیں تو ہمارے اتنے زیادہ پٹھے استعمال نہیں ہوتے جتنے غصے کی حالت میں ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب ہم مسکراتے ہیں تو ہمارے منہ کے تاثرات کا تعلق ہمارے دماغ سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہم بہت خوش اور مطمئن ہو جاتے ہیں۔ گیو لامے ڈچنے ایک فرانسیسی ڈاکٹر تھا جس نے علم الاعضاء پر تحقیق کی تھی اور انسانی مسکراہٹ کے بارے میں اس کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔ اس نے اپنے مطالعہ سے یہ نتیجہ نکالا کہ مسکراہٹ دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک مصنوعی مسکراہٹ ہوتی ہے جو کہ ہم سیاستدانوں اور اداکاروں کے چہروں پر دیکھتے ہیں جو کہ خود کو خوش دکھانے کے لیے مسکراتے ہیں۔ دوسری قسم کی مسکراہٹ سے بھر پور مسکراہٹ ہوتی ہے۔ اس طرح ہنسنے میں آپ کی آنکھوں کے ارد گرد کے پٹھے بھی استعمال ہوتے ہیں، جو آپ مسکراہٹ کے علاوہ استعمال نہیں کر سکتے۔٭آپ جب بھی مسکرائیں ہمیشہ دل سے مسکرائیں ـ:میں جب بھی پریشان ہوتا ہوں تو میں خاص طور پر خود کو مسکرانے کے لیے مجبور کرتا ہوں، وہ اس لیے کہ آپ جب بھی مسکراتے ہیں خواہ مصنوعی طور پر ہی کیوں نہ مسکرائیں تو آپ کے پٹھے آپ کے دماغ کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ آپ خوش ہیں۔میں اس بات کو مانتا ہوں کہ اگر آپ مصنوعی طور پر بھی مسکراتے ہیں تو آپ کے پٹھے آپ کے جسم کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ آپ خوش ہیں۔ اس طرح سے آپ جسمانی طور پر بھی مطمئن ہو جاتے ہیں اور آپ کا غصہ دور ہو جاتا ہے۔ ٭آج کے دن آپ مسکراہٹ بانٹیں:آج کل ہم مصروف معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں، خاص طور پر شہروں کا ماحول ایسا ہے کہ ہمیں کسی دوسرے شخص کو غور سے دیکھنے کی بھی فرصت نہیں ملتی، ہم کہانیاں پڑھتے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی وجوہات کی بنا ء پر لوگ دوسرے لوگوں کو مار دیتے ہیں۔ اگر کوئی کسی کی طرف غلط نگاہ سے دیکھتا ہے تو لڑائی جھگڑے تک نوبت آجاتی ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرتے، میں نے بہت سے ایشیائی ملکوں میں سفر کیا ہے اورمجھے اس بات سے بہت خوشی ہوتی ہے کہ لوگ وہاں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے رہتے ہیں۔ تھائی لینڈ میںلوگ ہر وقت مسکراتے رہتے ہیں ؛ مسکرانے سے آپس میں بد گمانی دور ہو تی ہے اور بہت خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ مسکرانا آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ اس سے آپ ذات سے خوش ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں پر بھی خوشگوار اثر پڑتا ہے۔ آپ آج جس کسی سے بھی ملیں بہت گرمجوشی سے اور مسکرا کر ملیں۔ میں جس حد تک بھی ممکن ہو لوگوں سے مسکرا کر ہی ملتا ہوں کیونکہ میرا لوگوں سے ذاتی سطح پر تعلق ہے۔ (رابن سیجر کی کتاب دولت، صحت، خوشی42 دنوں کا عملی کورس سے ماخوذ) ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: آئیے !مسکراہٹ بانٹیں

      Nice Shaaring


    3. #3
      New Member Naughty Girl's Avatar
      Join Date
      Mar 2015
      Posts
      13
      Threads
      0
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      1 Post(s)
      Tagged
      695 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: آئیے !مسکراہٹ بانٹیں

      clap for this ala post


    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: آئیے !مسکراہٹ بانٹیں

      Very nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •